اردو ناول محمد بن قاسم :: مصنف: نسیم حجازی

اردو زبان میں لکھے جانے والے شہکار ناول، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو ناول محمد بن قاسم :: مصنف: نسیم حجازی : (قسط نمبر100)

Post by چاند بابو »

محمد بن قاسم
مصنف: نسیم حجازی

(قسط نمبر100)
آدھی رات تک محمد بن قاسم کےتھکے ہارے سپاہی زخمیوں کی مرہم پٹی اور شہیدوں کی تجہیزوتکفین میں مصروف رہے۔میدان کے چاروں طرف سے دشمن کے زخمی سپاہیوں کی چیخ و پکار سنائی دی رہی تھی۔شہیدوں کی نمازِ جنازہ پڑھانے کے بعد مسلمانوں کی فوج کا سترہ سالہ سپہ سالار جس کا جسم بےآرامی کی کئی راتیں کاٹنے کے بعد تھکاوٹ سے چور ہوچکا تھا، جس کے بازو دن بھر تلواروں اور نیزوں سے کھیلنے کے بعدشل ہوچکے تھے، اپنی پیٹھ پر پانی کا مشکیزہ اٹھائے زخموں سے کراہتے ہوئے دشمنوں کی پیاس بجھا رہا تھا۔وہ آنکھیں جن میں اس کے ساتھیوں نے لڑائی کے وقت قہروغضب کی آگ کے شعلے دیکھے تھے، اب گر کر تڑپنے والے دشمنوں کے لیے عفودرگزر کے آنسووں سے لبریز تھیں۔ وہ ہاتھ جس کی تلوار دشمن کے سر پر بجلی بن کر کوندی تھی، اب ان کی زخموں پر مرہم رکھ رہا تھا۔
محمد بن قاسم کے سپاہی بھی تھکاوٹ سے چور تھے۔لیکن وہ اپنی نوجوان سپہ سالار کی تقلید میں ایک روحانی لذت محسوس کررہے تھے۔انھون نے دشمن کے زخمیوں کو اٹھا اٹھا کر قلعے کے سامنے قطار در قطار لٹا دیا۔
محمد بن قاسم کو ایک پہاڑی کے دامن سے کسی کے کراہنے کی آواز آئی اور وہ مشعل اٹھائے اس طرف بڑھا۔سعد، زبیر، ناصرالدین اور چند اور سالار اس کے ساتھ تھے۔مشعل کی روشنی میں چند لاشوں کے درمیان اسے ایک زرہ پوش نوجوان دکھائی دیا۔ اس کی زرہ میں کئی جگہوں پر خون کے نشان تھے اور پسلی میں ایک تیر پیوست تھا۔اس کے دائیں ہاتھ سے تلوار کا دستہ چھوٹ چکا تھا لیکن بائیں ہاتھ میں وہ ابھی تک مضبوطی کے ساتھ سندھ کا جھنڈا تھامے ہوئے تھا۔محمد بن قاسم نے مشعل اپنے ایک ساتھی کے ہاتھ میں تھما دی اور زمین پر گھٹنا ٹیکتے ہوئے اسے اٹھنے کا سہارا دےکر پانی پلایا۔چند گھونٹ پینے کے بعد نوجوان نے آنکھیں کھولیں اور محمد بن قاسم اور اس کے ساتھیوں کو غور سے دیکھنے کے بعد جھنڈے کو دونوں ہاتھوں میں مضبوطی سے پکڑ لیا۔
ناصرالدین نے زبیر سے کہا۔”زبیر! تم اسے پہچانتے ہو؟“ زبیر نے آگے بڑھ کر زخمی نوجوان کی طرف دیکھا اور کہا۔”اف! یہ بھیم سنگھ ہے؟“
بھیم سنگھ نے آنکھیں کھولیں اور اپنے چہرے پر ایک دردناک مسکراہٹ لاتے ہوئے کہا۔ ”تمہیں فتح مبارک ہو!“
محمد بن قاسم کے استفسار پر زبیر نے بھیم سنگھ کے الفاظ کا عربی میں ترجمہ کیا اور اس نے کہا۔”میں حیران ہوں کہ ایسے بہادر سپہ سالار کی موجودگی میں سندھ کی فوج میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔زبیر! تم اسے سہارا دو میں اس کا تیر نکالتا ہوں۔“
زبیر نے آگے بڑھ کر بھیم سنگھ کو سہارا دیا۔محمد بن قاسم نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا اور بھیم سنگھ نے جھنڈا چھوڑ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔
محمد بن قاسم نے ناصرالدین کو اشارہ کیا اور اس نے بھیم سنگھ کے دونوں ہاتھ پکڑ لیے۔محمد بن قاسم نے تیر نکال کر ایک طرف پھینک دیا اور ناصرالدین کو فوراً زرہ کھول ڈالنے کا کہا۔
بھیم سنگھ کے زخم زیادہ گہرے نا تھے لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ نڈھال ہوچکا تھا۔محمد بن قاسم نے اس نے اس کی مرہم پٹی سے فارغ ہوکر سپاہیوں کو حکم دیا کہ اسے قلعے کے اندر لےجائیں اور خود دوسرے زخمیوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوگیا۔
(جاری ہے)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
AminPalekar
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Sat Sep 22, 2018 12:58 am

Re: اردو ناول محمد بن قاسم :: مصنف: نسیم حجازی

Post by AminPalekar »

السلام علیکم ورحمة اللّٰهِ و برکاتهُ۔

محترم ناول محمد بن قاسم کی ١۰۰ اقساط کی ترسیل کی ہے آپنے اسکے بعد اب تک اگلی کوئی کسی بھی قسط کی ترسیل نہیں ہوئی از راہِ کرم اگلی اقساط کی ترسیل کب ہوگی ضرور بتائیں۔
جزاک اللّٰه خیر
محمد امین
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اردو ناول محمد بن قاسم :: مصنف: نسیم حجازی

Post by چاند بابو »

جی محترم محمد امین صاحب ان شاء اللہ جلد ہی اگلی اقساط شائع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
AminPalekar
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Sat Sep 22, 2018 12:58 am

Re: اردو ناول محمد بن قاسم :: مصنف: نسیم حجازی

Post by AminPalekar »

جزاك اللّٰهُ خیراً كثيراً
Post Reply

Return to “اردو ناول”