لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

Post by چاند بابو »

[align=center]لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟[/align]
Image
جیسا کہ تمام احباب کو معلوم ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وباء کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اب یہ لاک ڈاؤن جو آج یعنی 14 اپریل 2020 کو ختم ہوجانا تھا، 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سے پہلے لاک ڈاؤن پہلے 7 اپریل تک کیا گیا تھا جس کے بعد اسے 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا تھا اور آج وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت پاکستان کا یہ اقدام کرونا وائرس کے سبب پھیلنے والی وباء سے بچاؤ کے لئے کیا گیا ہے اور عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ بیماری سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رہئے اور سماجی میل جول بالکل ختم یا کم ازکم کر دیجئے تاکہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ عمومی طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ اس لاک ڈاؤن کو اس طرح سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں جس طرح انہیں ان ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ کوئی کہ رہا ہے کہ کچھ نہیں ہوتا تو کسی کی زبان پر کفار کی سازش کا ذکر ہو رہا ہے، لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ فرض کریں کہ یہ ایک سازش ہے اور کفار نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ بیماری پھیلائی ہے لیکن پھر بھی اس سے بچاؤ کی ذمہ داری تو ہماری اپنی ہے کہ اسلام نے ہمیں جان بچانے کی سختی سے ہدایات دی ہیں۔
دوسری طرف انٹرنیٹ پر بہت سارے لوگوں کی طرف سے ایسی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ فلاں ملک میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں فلاں ہسپتال بالکل خالی پڑا ہے اور وہاں‌کی حکومتیں شور مچارہی ہیں کہ ہمارے بے شمار لوگ مر رہے ہیں، اس ضمن میں ایک چھوٹی سے بات یہ ہے کہ چونکہ اس بیماری کا کوئی علاج ابھی دنیا بھر میں نہیں ہے اس لئے کرونا کے مریضوں کو ہسپتالوں کی بجائے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے اور سیدھی سی بات ہے قرنطینہ تک کسی کی بھی رسائی ناممکن بنائی جاتی ہے تاکہ وہاں سے جراثیم آگے نہ پھیل سکیں اور اگر اس طرح نہ کیا جائے تو پھر قرنطینہ کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے اس لئے ایسی اطلاعات پر بالکل دھیان مت دیں کیونکہ دنیا اتنی پاگل نہیں ہے کہ ایک جھوٹی اطلاع پھیلا کر اپنی ہی عوام میں خوف و ہراس پیدا کریں اور اپنی اکانومی کا ناقابلِ تلافی نقصان کریں۔

ایسی کسی بھی اطلاع پر یقین کرنے کی بجائے اپنے آپ کو دیگر سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اپنے ذہن سے بیماری کا خوف بالکل ختم کر دیں کیونکہ اگر آپ گھر میں موجود ہیں تو آپ بالکل محفوظ ہیں اور بیماری تب تک آپ تک نہیں پہنچے گی جب تک آپ خود اسے لینے کے لئے گھر سے باہر نہیں نکلیں گے۔ البتہ اتنے دنوں تک فارغ گھر میں بیٹھنا بہت مشکل کام ہے خاص طور پر ان لوگوں کو جو اپنی دن بھر کی مصروفیات رکھتے تھے اور اب سب کچھ چھوڑ کر گھر بیٹھنا پڑ گیا ہے۔

گھروں میں ضرور بیٹھئے لیکن بجائے فارغ بیٹھنے کے اگر کچھ مفید کاموں میں مشغولیت اختیار کر لی جائے تو نہ صرف بوریت کا احساس ختم ہو جائے گا بلکہ ایسے بہت سارے کام بھی کیئے جا سکتے ہیں جو ہم اپنی عام زندگی میں روزمرہ روٹین سے وقت نہ نکل پانے کی بناء پر کر نہیں پاتے ہیں، ذیل میں ہی اردونامہ فورم کی انتظامیہ کی طرٍف سے چند ایک ایسے کاموں کی تفصیل دی گئی ہے جو آپ لاک ڈاؤن کے دنوں میں سرانجام دے سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تو وہ کام کون کون سے ہیں دیکھئے۔

1۔ اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق ڈھالنا
سب سے اہم اور ضروری کام جو لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہر مسلمان کو زور و شور سے جاری رکھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اپنی زندگیوں کو اسلام کے قالب میں ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہئے، فراغت کو نعمت جانئے اور وہ افعال جن کی ادائیگی میں پہلے آپ سے اپنی مصروفیات کے باعث اکثر کوتاہی ہو جاتی تھی انہیں اب آپ بڑے تحمل سے انجام دے سکتے ہیں، مثال کے طور پر فرض نمازوں کی ادائیگی، سنتوں اور نوافل کی کثرت، قرآن کریم کی بکثرت تلاوت، قرآن کریم کو ترجمہ سمیت پڑھنا، احادیث نبوی کی تعلیم وغیرہ۔ کون جانتا ہے کہ اللہ پاک کی نازل کردہ اس وباء سے کون بچ پائے اور کون اس کے ہاتھوں اگلے جہاں سدھار جائے اس لئے استغفار کی کثرت کیجئے، اللہ پاک سے اپنے سابقہ گناہوں پر توبہ کیجئے اور اگلی زندگی اسلام کے احکامات کے مطابق گزارنے کی کاوش کیجئے۔

2۔ کتب بینی
جن دوستوں کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے لیکن وہ اپنی مصروف زندگی میں سے اتنا وقت ہی نہیں نکال پاتے تھے کہ وہ اپنا یہ شوق پورا کر سکیں ان کے لئے یہ دن کسی نعمت سے کم نہیں ہیں، اگر آپ کے پاس اپنے گھر میں کتب موجود ہیں تو انہیں پڑھئے اور اگر موجود نہیں تو بہت ساری آن لائن کتب فروخت کرنے والی دکانیں اب بھی کام کر رہی ہیں جہاں سے آپ صرف دو تین دن میں اپنی پسند کی کتب منگوا سکتے ہیں اور اگر ان سے منگوانا نہیں چاہتے تو پھر آن لائن بے شمار کتابیں انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں جن سے آپ استفادہ کر سکتے ہیں اور وہاں سے اپنی مرضی کی کتابیں مفت میں حاصل کر سکتے ہیں، اردونامہ فورم اپنے اردو قارئین کے لئے ایسی ہی ایک سروس اردونامہ کتاب گھر کے نام سے چلا رہا ہے جہاں سے آپ اپنی پسند کی کوئی بھی کتاب بالکل مفت ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔


3۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت بتایئے
روزی روٹی کمانے کی خاطر اکثر احباب اپنے بیوی بچوں، ماں باپ اور بہن بھائیوں کو مناسب وقت نہ دے سکنے کی ہمیشہ شکایت کرتے ہیں، تو جناب اب آپ کے پاس وقت ہی وقت ہے خوب ان سے وقت بتایئے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کیجئے، اپنے بچوں کی پڑھائی کا جائزہ لیجئے اپنے ماں باپ سے خوب لاڈ پیار کیجئے اور ان کی دعائیں سمیٹیئے اپنے بہن بھائیوں کو وقت دیں کچھ ان کی سنیں کچھ اپنی سنائیں اور اپنا وقت بہترین انداز میں صرف کیجئے۔

4۔ مختلف قسم کے کھانے پکایئے خود بھی کھایئے گھر والوں کو بھی کھلائیے
اگر آپ کو اچھے پکوان کھانے اور پکانے کا شوق ہے تو یہی وقت ہے جب آپ نہ صرف اپنے اس شوق کی تکمیل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے آپ اپنے گھروالوں پر اپنی دھاک جما سکتے ہیں، اس لئے اپنا کوکنگ کا شوق پورا کیجئے نت نئے کھانے پکایئے خود بھی کھایئے اور دوسروں کو بھی کھلایئے۔

5۔ اپنا باغبانی کا شوق پورا کیجئے
اگر آپ کو باغبانی کا شوق ہے تو یہ وقت اس شوق کو پورا کرنے کا بہترین وقت ہے اگر آپ کے پاس مناسب جگہ دستیاب ہے تو وہاں مختلف پھول بوٹے اور پھلوں کے پودے لگایئے، سبزیاں اگایئے اس سے نہ صرف آپ اپنا وقت اچھا گزار سکیں گے بلکہ آپ کی صحت اور موڈ دونوں پر بہت خوشگوار اثر پڑے گا۔ لیکن اگر آپ کے پاس کوئی خالی جگہ موجود نہیں جہاں یہ کام کیا جا سکے تو بھی گھبرانے اور مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جگہ موجود نہ ہونے کے باوجود آپ کا یہ شوق پورا ہو سکتا ہے، کیونکہ آجکل کچن گارڈننگ (Kitchen Gardening)، کنٹینر گارڈننگ (Container Gardening) اور رووف گارڈننگ (Roof Gardening) کا تصور عام ہے اور بہت دنیا اسی طرح اپنا باغبانی کا شوق پورا کر رہی ہے، اپنے گھروں میں گملوں، خالی ڈبوں حتی کہ اپنی چھت پر خالی پولیتھین بچھا کر بھی پھول بوٹے اور سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں اور آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ پاکستان میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد اسی کچن گارڈن سے اپنی سبزیوں کی بیشتر ضرورت پوری کرنے لگی ہے اس لئے بسم اللہ کیجئے اور اس کام کا آغاز کیجئے نہ صرف اپنے گھر کو خوبصورت بنایئے بلکہ صحت افزاء سبزیاں گھر میں اگا کر نہ صرف اپنی صحت کا فائدہ لیجئے بلکہ بچت بھی کیجئے۔

6۔ ورزش کیجئے
اگر عام زندگی میں وقت نکالنا مشکل ہے ان دنوں ورزش کے لئے وقت نکالنا بہت آسان ہے، ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنایئے تاکہ آپ تندرست بھی رہیں اور آپ کا جسم خوبصورت بھی دکھائی دے، ان دنوں میں اپنا لٹکا پیٹ ورزش کے ذریعے کنٹرول کریں اور لاک ڈاؤن کے بعد اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو حیران کر دیں۔

7۔ حسب استطاعت ضرورتمندوں کی مدد کیجئے
اگر اللہ پاک نے آپ کو دل اور دولت دونوں سے نواز رکھا ہے تو پھر یہ دن بہترین ہیں یہ کھوج لگانے کے لئے کہ اللہ پاک نے آپ کے رزق کے ساتھ کس کس کا رزق منسلک کر رکھا ہے، حقداروں کو اپنی فراغت کے اوقات میں‌ خود ڈھونڈیئے، سب سے پہلے اپنے رشتہ داروں، محلے داروں اور دوستوں میں کھوج لگایئے اور خاص طور پر ان لوگوں کا پتہ چلایئے جو سفید پوشی کے بھرم میں ہاتھ پھیلانا نہیں گوارہ کرتے بھوکے رہ لیتے ہیں لیکن دست سوال نہیں‌ اٹھاتے، آپ کی زکواۃ، صدقات کے سب سے پہلے حق دار یہی لوگ ہیں کہ حدیث کی رو سے بہترین حقدار وہی ہیں جو ضرورتمند تو ہوتے ہیں لیکن مانگتے نہیں، اس کے ساتھ ساتھ دیکھئے اگر کسی بھوکے کی بھوک آپ مٹا سکیں تو اس سے بہتر صدقہ اور کوئی نہیں کہ حدیث کی رو سے کسی بھوکے کو کھانا کھلانا سب سے بہترین صدقہ ہے۔

8۔ اپنی پسند کے جانور پالئے
اگر آپ کو جانور یا پرندے پالنے کا شوق ہے تو پھر انتظار کس بات کا اس سے زیادہ وقت آپ کو پھر نہیں مل پائے گا، اپنی پسند کا جانور یا پرندہ حاصل کیجئے اور اس کا خوب خیال رکھیں تاکہ ان پندرہ دنوں میں ہی وہ آپ سے مانوس ہو جائے۔

9۔ آن لائن کورسز کیجئے
بہت سارے سکول، کالجز، یونیورسٹیز اور بہت سارے دینی و فنی تعلیم کے ادارے آج کل فیس یا بغیر فیس کے مختلف کورسز کروا رہے ہیں، فراغت کے ان دنوں سے فائدہ اٹھایئے اور کسی آن لائن کورس میں داخلہ لیجئے پہلے سے موجود ہنر کو نکھاریئے یا کوئی نیا ہنر یا نئے فن کو سیکھئے۔ آن لائن بیٹھ کر ویب سائیٹس بنانا سیکھئے، آن لائن پیسے کمانا سیکھئے لیکن تھوڑا خیال رکھئے کہ کسی ٹھگ کے ہاتھ نہ چڑھ جائیں کہ جو پیسے پہلے سے موجود ہیں ان سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں۔

10۔ کوئی نئی زبان سیکھئے
آج کل انٹرنیٹ پر بے شمار ایسے ذرائع موجود ہیں جہاں سے آپ نئی زبانیں سیکھ سکتے ہیں، اگر آپ کو اپنی علمی حیثیت بڑھانے کا شوق ہو تو اس شوق کو پورا کرنے کا یہی بہترین وقت ہے کسی بھی نئی زبان سیکھنے کے کورس میں داخلہ لیجئے اور گھر بیٹھے ایک نئی زبان سیکھ کر نہ صرف نئے علم و ہنر اور روزگار کے مواقع کھولئے۔

11۔ اپنی نیند خوب پوری کیجئے
ہم میں سے اکثر احباب اپنی مصروفیات میں اتنے مگن رہتے ہیں کہ اپنی نیند بھی پوری نہیں کر سکتے البتہ ان دنوں ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے خوب آرام کیجئے اور اپنی نیند پوری کیجئے تاکہ آپ کی صحت بھی بہترین رہے اور آپ کے جسم میں امیونٹی بڑھے کہ بہتر اور پوری نیند قوت مدافعت بڑھانے میں بہت زیادہ معاونت کرتی ہے۔

12۔ انٹرنیٹ سے بیش بہا معلومات حاصل کریں
زندگی کے جس بھی پہلو سے آپ دلچسپی رکھتے ہیں اس کی بے شمار معلومات انٹرنیٹ پر موجود ہیں ان دنوں آپ اپنے اس شوق کی بھی تکمیل کر سکتے ہیں انٹرنیٹ پر تقریبا تمام شعبہ ہائے زندگی کی معلومات کا خزانہ موجود ہے حتی کہ آپ آن لائن بیٹھے ہی دنیا بھر کے مقامات کی سیر کر سکتے ہیں اور ان کے متعلق ایسی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس کا اکثر ان لوگوں کو بھی ادراک نہیں ہوتا جو وہاں جاتے رہتے ہیں۔

13۔ کچھ آرٹ ورک کریں
اگر آپ میں کچھ آرٹ ورک کرنے کی صلاحیت ہے یا اسے سیکھنے کا شوق ہے تو پھر انٹرنیٹ کا سہارا لیتے ہوئے اس شوق کی تکمیل کیجئے، گھر میں مختلف قسم کا آرٹ ورک ممکن ہے جس میں فالتو سامان سے کچھ کارآمد چیزیں بنانا، پینٹ برش سے مختلف کے کام کرنا یعنی تصاویر بنانا، دیواروں پر مختلف پھول بوٹے پینٹ کرنا وغیرہ، گھر کے انٹیرئر ڈائزین کے لئے مختلف قسم کے ساتھ سے لے کر پیچیدہ چیزیں بنانا وغیرہ۔

14۔ پڑھائی میں بچوں کی مدد کرنا
لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے سکول نہیں جا پاتے ہیں تو ایسے میں ان کی پڑھائی کا خیال رکھنا اور ان کی پڑھنے میں مدد کرنا آپ کا فرض بنتا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے بعد جب بچہ دوبارہ سکول جائے ایسا نہ ہو کہ وہ پہلی باتیں بھی بھول چکا ہو بلکہ اسے ایسا ہونا چاہئے کہ اس کے اساتذہ اور ساتھ طالب علم ان کی بڑھی ہوئی تعلیمی قابلیت دیکھ کر اس بچے اور اس کے ماں باپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں، اس لئے اپنے بچوں کو پڑھنے میں مدد دیں اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دیں۔

15۔ گھر والوں کی روزمرہ کاموں میں مدد کیجئے
گھر میں فراغت کے موقع پر اپنے گھر والوں کا روزمرہ کاموں میں ہاتھ بٹایئے، کچن میں ان کے کاموں میں ان کی مدد کیجئے، گھر کی صفائی ستھرائی میں ان کی مدد کیجئے کیونکہ اس سے نہ صرف آپ ان کا دل جیت پائیں گے بلکہ ساتھ ساتھ آپ ایک بہت پیاری سنت پر بھی عمل کریں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

Post by علی خان »

بہت بہت شکریہ ماجد بھائی۔
میں تو اپنے کام میں ابھی تک مشغول ہو۔ مگر درمیان درمیان میں ، میں نے چندویڈیوز لرنگ کی بنا لی ہیں۔ مگر وہ رتمام پشتو زبان میں ہیں ۔ ابھی اسمیں تھوڑا سا تجربہ ایڈیٹنگ کا ہوجائے تو پھر انشاءاللہ باقی کے ویڈیوز اُردو میں بنا نا شیروع کرونگا۔ اور اُن ویڈیوز پر پھر آپکی ماہرانہ رائے درکار ہوگی ۔ تاکہ ویڈیوز کو اور بھی اچھا کیا جاسکے۔ انشاءاللہ
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع، گھر بیٹھ کر ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

Post by چاند بابو »

جزاک اللہ علی بھیا
جی بالکل آپ کی ویڈیوز کا انتظار رہے گا ان شاءاللہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”