ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق

اردو زبان میں لکھی جانے والی اسلامی کتابیں، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق

Post by چاند بابو »

[align=center]ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق[/align]
کتاب ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق ایک تعارف
Image
ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق کی تصنیف ان کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو ماہنامہ بتول میں وقتا فوقتا شائع ہوتے رہے ہیں اس کتاب کا پہلا ایڈیشن کئی مرتبہ طبع ہوا لیکن کتاب کے پہلے ایڈیشن میں بعض مباحث تشنہ رہ گئے تھے، اب اس نئے ایڈیشن میں اس کمی کو پورا کر دیا گیا ہے، مزید برآں اس نئے ایڈیشن میں احادیث نبوی کی تخریج بھی شامل کر دی گئی ہے، علاوہ بریں، اسلامی اور مغربی کتب کے حوالے بھی درج کر دیئے گئے ہیں تاکہ پاکستان کے کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے تحقیق اور دعوت دین کے کام میں ممدومعاون ثابت ہوں، اس کتاب میں ان مسائل پر بحث ہے جو اسلام اور دجالی تہذیب کے تصادم سے پیدا ہوئے ہیں۔ یہ بحث قرآن، حدیث اور جدید سائنس کی روشنی میں کی گئی ہے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ فکری میدان میں نہ صرف دنیا کے دوسرے مذاہب بلکہ جدید سیکولر نظام بھی اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر گوہر مشتاق نے ابھی سبھی کتب کمال شفقت و مہربانی سے اردونامہ فورم کے لائبریری پروجیکٹ کے لئے فی سبیل اللہ عطیہ کی ہیں تاکہ قارئین اردونامہ فورم ان سے استفادہ کر سکیں۔

مصنف ڈاکٹر گوہرمشتاق کا تعارف
ڈاکٹر گوہر مشتاق نے ایف ایس سی تک تعلیم پاکستان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ چلے گئے۔ وہاں پر انیس سو پچانوے میں سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے یارک کالج سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور پورے کالج میں ٹاپ کر کے Valedictorian Student کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈاکٹر گوہر نے کمیسٹری میں نیو جرسی ریاست کی رٹگرز یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی اور 2001 میں رٹگرز سے بایوفزیکل کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل۔ رٹگرز یونیورسٹی میں 2000 میں ڈاکٹر گوہر کو ٹیچنگ میں بہترین کارکردگی پر Graduate Teaching Excellence Award ملا۔ ڈاکٹر گوہر نے مذہبی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی، پھر بالاکوٹ کے قاری محمد نذیر سے علوم شریعت اور علوم طریقت حاصل کیئے۔ امریکہ میں طویل عرصہ تک ڈاکٹر گوہر نے مختلف علماء سے اسلامی علوم حاصل کیئے ان کے اساتذہ میں سے چند کے نام یہ ہیں۔
  • فیصل آباد کےمولانا عبدالرحمٰن بٹ کاشمیری نیویارک میں مسجد ام القرٰی کے امام
    مصر کے شیخ محمد اسمائیل محمود الازھری شیخ ابوزھرہ مصری کے شاگردِ رشید
    ڈاکٹر احمد حسین صقر لبنان
    مفتی عبدالرحمان ابن یوسف مانگیرا برطانیہ
    امام طارق شبی تونس
ڈاکٹر گوہر مشتاق مغرب کے تعلیم یافتہ سائنسدان ہونے کے علاوہ اسلامی علماء کے فیض یافتہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی تحریروں میں قدیم اور جدید کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ امریکہ کے تعلیمی اداروں، مساجد اور اسلامی سینٹروں میں اسلام اور سائنس کے موضوعات پر لیکچرز اور جمعے کے خطبات دیتے رہتے ہیں۔ انگلیش اور اردو زبان میں بہت سی اسلامی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی انگریزی کتابوں کی تفصیلات انٹرنیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ڈاکٹر گوہر کی اردو کتب کی فہرست درج ذیل ہے۔
  • ایک آنکھ والا دجال
    موسیقی، اسلام اور جدید سائنس کی روشنی میں
    انسانی دل اور قبولِ اسلام ۔ ایک مذہبی اور سائنسی تجزیہ
    معرکہ روح و بدن
    پردہ : عقلمند خواتین کا انتخاب
    دجالی دور اور مسلم نوجوان
    داڑھی کی اہمیت، قرآن و سنت اور جدید سائنس کی روشنی میں
    ویلنٹائن ڈے۔ بت پرست رومیوں کا تہوار
    سورۃ الواقعہ کی سائنٹفک تفسیر
    سورۃ یٰسن کی تفسیر: کتاب و سنت اور جدید تحقیقات کی روشنی میں
    تزکیہ نفس، اسلام اور جدید علم نفسیات کی روشنی میں
    روزے کے روحانی اور طبی فوائد۔ قرآن، حدیث اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں
    اللہ کی مدد کیوں نہیں آ رہی؟
    مسلم نوجوانوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ
    تاریخ کا سبق
    عرش الٰہی سے لٹکتی قندیلوں میں، سبز پرندوں کے دلوں میں
ایک آنکھ والا دجال : مصنف: ڈاکٹر گوہر مشتاق آن لائن پڑھنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر تشریف لے جائیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اسلامی کتب”