نئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
فواد ڈی او ٹی
کارکن
کارکن
Posts: 6
Joined: Mon Sep 18, 2017 11:36 pm
جنس:: مرد

نئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم

Post by فواد ڈی او ٹی »


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Image

امریکی دفتر خارجہ

دفتر برائے ترجمان

برائے فوری اجرا

18 اگست 2018

ترجمان دفتر خارجہ ہیدر نوئرٹ کا بیان

ہم نئے منتخب پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر ان کی قدرافزائی اور خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکہ اور پاکستان کے مابین 70 سالہ تعلقات بے حد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ امریکہ، پاکستان اور خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی نئی سویلین حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

http://www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم

Post by چاند بابو »

لیکن مجھے لگتا نہیں کہ نئی حکومت کا امریکہ کے ساتھ تعاون پہلے جیسا رہنے والا۔ باقی خیر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
sumreen.shahid
کارکن
کارکن
Posts: 7
Joined: Sun Oct 07, 2018 2:41 pm

Re: نئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم

Post by sumreen.shahid »

میرے مطابق پاکستان اب درست سمت میں چل نکلا ہے۔ ایک اچھا ایماندار حکمران اور انصاف پسند چیف جسٹس ملا ہے۔ ڈیم بنے گا، بجلی سستی ہوگی، فصلوں کو پانی فراہم ہوگا، زراعت ترقی کرے گی، کسان خوشحال ہوگا۔ مہنگائی کی شرح کم ہوگی۔ کمزور اور غریب طبقہ اُوپر آئے گا۔ جسکی وجہ سے بہت سے دیگر جرائم، چوری، قتل وفسادات میں بہت ہی کمی ہو جائے گی۔ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ملک میں برآمدات کا اضافہ ہو گا اور بہت سے لوگوں کو ذینی اذیت سے نجات ملے گی۔ کیوں کہ کونیں کی مٹی کونیں میں ہی رہے گی اور ملک کی عوام کا پیسہ چوری ہو کر باہر نہیں جائے گا۔ ایک بہترین اور اچھا حکمران ثابت ہوگا۔ اس کو سات سال درکار ہوں گے۔ اور آنیوالے سات سال تعمیری، تبدیلی اور اخلاقی معیار میں بلندیوں سے متعلق ہوں گے۔ پاکستانی ایک قوم بن کر حالات سے نبرد آزما ہوگی۔ ابھی کچھ عرصہ، مہنگائی اور دیگر مسائل بہت اُوپر جائیں گے۔ عوام کے کندھوں پر ٹیکس اور مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ اس دور حکومت میں چوروں اور لٹیروں سیاست دانوں سے نرمی برتی جائے گی۔ جیسے ہی عمران خان کی مضبوط اور کامیاب حکومت میدان میں آئے گی۔ بہت ہی کچھ بدل چکا ہوگا اور مزید بدلے گا۔ پاکستان،،، چائینہ سے درامدات نہیں کرے گا بلکہ ان کو ملکی لیول پر تیار کرے گا۔ بہت سی نئی فیکٹیریاں لگیں گی۔ اس سب تبدیلی میں ابھی سات سال کا مزید عرصہ لگے گا۔ اب امریکہ کے سامنے دو ہی راستے ہیں، بھارت کو ترقی یافتہ بنا کر پاکستان اور چائنہ کے مقابل کرے۔۔۔۔یا پھر۔۔۔۔پاکستان کو ترقی یافتہ بنا کر چائنہ کی مصنوعات کو محدود کردے۔ چونکہ،،، پاکستان اور چائنہ کا مزاج ملتا جلتا ہے اور دونوں ہمسائے بھی ہیں تو لازمی طور پر امریکہ کا جھکاوُ بھارت کی طرف رہے گا۔ اگر موجودہ حالات میں افغانستان اور پاکستان کے مابین دوستی ہو جاتی ہے۔ جو کہ ہونی بھی چاہیے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے۔ تو پھر امریکہ ایک بار پھر سے یا تو معاشی پانبدیوں سے پاکستان، چائنہ سے جنگ کرے گا۔ نہیں تو افغانستان میں امریکہ بہت ہی برا پھنس چکا ہے۔ ایک ایسے خطے میں جو پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ امریکہ چائنہ، پاکستان، ایران اور روس سے مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ ایک بھارت ہی بچتا ہے جو زیادہ سے زیادہ سرحدی خلاف ورزی ہی کر سکتا ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم

Post by چاند بابو »

اللہ کرے ایسے ہی ہو جیسے آپ فرما رہے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “سیاست”