ایک غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
انور جمال انور
کارکن
کارکن
Posts: 119
Joined: Wed Sep 26, 2012 12:08 am
جنس:: مرد

ایک غزل

Post by انور جمال انور »

ایسا نہ ہو کہ ہجر کے سالوں سے جا ملیں
لمحات_ وصل خوابوں خیالوں سے جا ملیں

اے تیرگئ شب کے مسافر , قدم نہ روک
ممکن ہے آگے چل کے اجالوں سے جا ملیں

اے کاسہء گدائی انا کا سوال کیا
آجا ضرورتوں کے پیالوں سے جا ملیں

یارب تغیرات کا یہ کھیل کب تلک ؟
ایسے عروج بھی نہ زوالوں سے جا ملیں

جو راز میرے پاس ہیں کیا کھول دوں انہیں
میں چاہتا ہوں چابیاں تالوں سے جا ملیں

آؤ دیے جلا کے علوم و فنون کے
ہم لوگ روشنی کی مثالوں سے جا ملیں

انور جمال انور
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ایک غزل

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بہت عمدہ
جاری رکھیں
میرا پاکستان
کارکن
کارکن
Posts: 51
Joined: Tue Jul 26, 2011 1:41 pm
جنس:: مرد

Re: ایک غزل

Post by میرا پاکستان »

بہت خوب
[center]یو تو سیّد بھی ہو، مرزا بھی ہو، افغان بھی ہو[/center]
[center]تم سبھی کچھ ہو، بتائو تو مسلمان بھی ہو؟[/center]
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”