حمدباری تعالیٰ
جب ترے کرم کو بیکراں دیکھ لوں
اپنی آنکھوں میں اشکِ رواں دیکھ لوں
غم کی دوپہر میں جب بھی چلتا ہوں میں
اپنے سر پے ترا سائباں دیکھ لوں
اے خدا! میرے دِل کو بھی پُر نور کر
میں بھی روشن ترا یہ مکاں دیکھ لوں
میرے من میں بھی جگنو چمکتے ہیں، جب
تیرا تاروں بھرا آسماں دیکھ لوں
ان اندھیروں کو مجھ سے کوئی کام کیا؟
جب ترے نُور کو ضوفشاں دیکھ لوں
یوں ہی ہوتی رہے جو عنایت تری
خاک سے آسماں تک اماں دیکھ لوں
تُو ہے قہار بھی، تُو ہے جبار بھی
جب بھی دیکھوں تجھے مہرباں دیکھ لوں
تیری حمد و ثنا کوئی کیسے کرے؟
بے زباں ہر کسی کو یہاں دیکھ لوں
(سید حماد رضا بخاری)
حمدِ باری تعالیٰ............(کلام: سیدحماد رضا بخاری)
-
- کارکن
- Posts: 52
- Joined: Sun Sep 13, 2015 3:50 pm
- جنس:: مرد
- Contact:
حمدِ باری تعالیٰ............(کلام: سیدحماد رضا بخاری)
Last edited by سید حماد رضا بخاری on Wed Sep 16, 2015 1:26 pm, edited 1 time in total.
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: حمدِ باری تعالیٰ
سبحان اللہ محترم
اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین
اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ماہر
- Posts: 605
- Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی، پاکستان
- Contact:
Re: حمدِ باری تعالیٰ............(کلام: سیدحماد رضا بخاری)
سبحان اللہ ۔۔۔۔ بہت خوب
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
[link]http://www.urduinc.com[/link]