ایک غزل

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

ایک غزل

Post by احمد منظور »

[center]غزل[/center]
[center]ہیں سلامت سوچ کے شہپر مرے پیشِ نظر
دور تک مہرو مہ و اختر مرے پیشِ نظر
اک سعی ناکام سایوں کی ہماری پشت پر
اور ڈھلتی شام کا منظر مرے پیشِ نظر
نیم کا اک پیڑ کڑوا سا پیاو کے قریب
پیاس ہے اور دھوپ کا لشکر مرے پیشِ نظر
وحشتوں کی گرہیں کھولیں عقل کے ناخون نے
طشت میں لایا گیا جب سر مرے پیشِ نظر
ابرووں کے سب اشارے چشم کی فنکاریاں
لاکھ ہوں پردے کے پیچھے پر مرے پیشِ نظر
لاشعوری تہ میں جاگ اٹھتی ہے جب انگار سوچ
جھلملا اٹھتا ہے میرا گھر مرے پیشِ نظر
ڈور سے ٹوٹی ہوئی کٹھ پتلیوں کے مثل ہیں
سب تماشائی نشستوں پر مرے پیشِ نظر
بن لیا منظور اپنے گرد شہرت جال سا
ہیں بصد آداب دانشور مرے پیشِ نظر
[/center]
Last edited by احمد منظور on Fri Jul 18, 2008 2:08 pm, edited 1 time in total.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بن لیا ہے منظور اپنے گرد شہرت جال سا
ہیں بصد آداب دانشور مرے پیشِ نظر

واہ کیا بات ہے احمد منظور بھائی آئے تو آپ دیر سے لیکن بہت کمال کی غزل پیش کی ہے جس کے لئے اردونامہ اور میری طرف سے بہت بہت شکریہ۔
امید ہے کہ اب آپ باقاعدگی سے تشریف لایا کریں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ایک غزل

Post by رضی الدین قاضی »

احمد منظور wrote:[center]غزل[/center]
[center]ہیں سلامت سوچ کے شہپر مرے پیشِ نظر
دور تک مہرو مہ و اختر مرے پیشِ نظر
اک سعی ناکام سایوں کی ہماری پشت پر
اور ڈھلتی شام کا منظر مرے پیشِ نظر
نیم کا اک پیڑ کڑوا سا پیاو کے قریب
پیاس ہے اور دھوپ کا لشکر مرے پیشِ نظر
وحشتوں کی گرہیں کھولیں عقل کے ناخون نے
طشت میں لایا گیا جب سر مرے پیشِ نظر
ابرووں کے سب اشارے چشم کی فنکاریاں
لاکھ ہوں پردے کے پیچھے پر مرے پیشِ نظر
لاشعوری تہ میں جاگ اٹھتی ہے جب انگار سوچ
جھلملا اٹھتا ہے میرا گھر مرے پیشِ نظر
ڈور سے ٹوٹی ہوئی کٹھ پتلیوں کے مثل ہیں
سب تماشائی نشستوں پر مرے پیشِ نظر
بن لیا ہے منظور اپنے گرد شہرت جال سا
ہیں بصد آداب دانشور مرے پیشِ نظر
[/center]
احمد منظور صاحب آپ نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ اور ایک خوب صورت غزل پیش کردی۔ واہ جناب واہ۔ اور آپ اپنی تصویر لگا نے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ بھائی غزل کے لیئے بہت بہت مبارک بادی قبول کیجیئے۔ امید ہے یہ سلسلہ یوں ہی برقرار رہے گا۔
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

شکریہ

Post by احمد منظور »

[center]شکریہ بھائی صاحب
غزل پسند فرمانے کا شکریہ۔ آپ اسی طرح داد دیتے رہیں میں
آئیندہ بھی ایسی غزلیں/نظمیں پیش کروں گا یہ وعدہ ہے۔[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

اسلام علیکم منظور بھائی وعدہ کرنے کا بہت شکریہ ہمارا بھی آپ سے وعدہ رہا اگر آپ اسی قسم کا میعاری کلام پیش کرتے رہے تو ہم اس سے بھی زیادہ داد دیں گے کیونکہ آپ کی غزلیں خود داد پاتی ہیں ہمارا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ جب کلام اچھا ہو گا تو داد بھی اچھی ملے گی۔ :P
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

جی احمد منظور بھائی اچھے کلام پر داد دینی ہی پڑھتی ہے۔ آپ کی کتاب شائع ہو گئی تو معلوم کیجیئے گا۔
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

شکریہ

Post by احمد منظور »

میں جانتا ہوں کہ آپ حضرات باذوق ہیں اور اچھے کلام پر ہی داد دیتے ہیں۔ شکریہ۔ میری کتاب ابھی ٹائپنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ اس کا اجرا انشااللہ دسمبر 2008میں ہوگا۔ کتاب کے اجرا کے وقت آپ حضرات کو بھی زحمت دوں گا۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت ہی اچھی خبر سنائی ہے آپ نے۔ دسمبر کچھ ذیادہ دور نہیں ہے۔
عرفان حیدر
دوست
Posts: 208
Joined: Wed Apr 16, 2008 10:17 am
جنس:: مرد
Location: Karachi
Contact:

Post by عرفان حیدر »

سلام،

بہت خوب، ماشاءاللہ۔
چلو اور کچھ نہیں تو ان فورمز کے زریعے ہی ہمارے ملک کا ٹیلنٹ سامنے آجائے گا۔

وسلام
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بالکل عرفان بھائی اردونامہ کا تو خاص طور پر مقصد ہی یہی ہے کہ وہ یہاں پر ان تمام افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو اردو یااردو ادب کے فروغ کے سلسلے میں کسی بھی طرح ملوث ہیں۔ اردو نامہ ان کی اس مہارت کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچانے کا عزم لیئے ہوئے ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

بجا فرمایا چاند بھائی آپ نے۔
احمد بھائی آپ اپنا حصہ ڈالتے رہیئے۔
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

اردو دوستو

Post by احمد منظور »

چاند بھائی، رضی بھائی
السلام و علیکم
ان دنوں میرا پروموشن ہو گیا ہے اور ساتھ ہی ٹرانسفر بھی۔ اسی لیے آپ کی محفل میں شریک ہونے سے قاصر ہوں۔ انشااللہ جلد ہی ن‌ کلام پیش کروں گا۔ دراصل نئی جگہ پر سیٹہونے میں کچھ وقت تو لگ رہا ہے پر آپ لوگوں کی دعا سے سب ٹھیک ہے۔ میری نئی پوسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہے۔اسی خوش خبری کو میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
احمد منظور
کارکن
کارکن
Posts: 18
Joined: Sat May 31, 2008 2:11 pm

اردو دوستو

Post by احمد منظور »

چاند بھائی، رضی بھائی
السلام و علیکم
ان دنوں میرا پروموشن ہو گیا ہے اور ساتھ ہی ٹرانسفر بھی۔ اسی لیے آپ کی محفل میں شریک ہونے سے قاصر ہوں۔ انشااللہ جلد ہی نیا‌ کلام پیش کروں گا۔ دراصل نئی جگہ پر سیٹ ہونے میں کچھ وقت تو لگ رہا ہے پر آپ لوگوں کی دعا سے سب ٹھیک ہے۔ میری نئی پوسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہے۔اسی خوش خبری کو میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: ایک غزل

Post by رضی الدین قاضی »

احمد منظور wrote:[center]غزل[/center]
[center]ہیں سلامت سوچ کے شہپر مرے پیشِ نظر
دور تک مہرو مہ و اختر مرے پیشِ نظر
اک سعی ناکام سایوں کی ہماری پشت پر
اور ڈھلتی شام کا منظر مرے پیشِ نظر
نیم کا اک پیڑ کڑوا سا پیاو کے قریب
پیاس ہے اور دھوپ کا لشکر مرے پیشِ نظر
وحشتوں کی گرہیں کھولیں عقل کے ناخون نے
طشت میں لایا گیا جب سر مرے پیشِ نظر
ابرووں کے سب اشارے چشم کی فنکاریاں
لاکھ ہوں پردے کے پیچھے پر مرے پیشِ نظر
لاشعوری تہ میں جاگ اٹھتی ہے جب انگار سوچ
جھلملا اٹھتا ہے میرا گھر مرے پیشِ نظر
ڈور سے ٹوٹی ہوئی کٹھ پتلیوں کے مثل ہیں
سب تماشائی نشستوں پر مرے پیشِ نظر
بن لیا منظور اپنے گرد شہرت جال سا
ہیں بصد آداب دانشور مرے پیشِ نظر
[/center]
واہ جناب واہ !
بہت خوبصورت غزل کہی ہے آپ نے۔ بہت بہت شکریہ۔
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”