اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

السلام و علیکم اضوا صاحبہ! آپ کا بہت شکریہ ، سلامت رہیں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاته

آپ بھی ہمیشہ خوش اور سلامت رہے ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

نئے نظام کی جو ابتداء نہیں کرتی
وہ قوم اپنا فریضہ ادا نہیں کرتی

میں آسماں سے بغلگیر ہونا چاہتا ہوں
زمین ، اپنی کشش سے رہا نہیں کرتی

جو روشنی ہے تہ ِ حرف ِ مدعا ، موجود
ستارگاں کے لبوں پر کِھلا نہیں کرتی

سو اب لہو سے رقم کی گئی ہے دستاویز
یقین ورنہ یہ خلق ِ خدا نہیں کرتی

دعا کے پاس نہیں ہے کلید ِ بست و کشود
دعا تو باب ِ اجابت کو وا نہیں کرتی

ہرا ہرا مرا مصرع دکھائی دیتا ہے
یہ بات کیا مجھے سب سے جُدا نہیں کرتی

سجا دیا ہے کتابوں کو شیلف میں یاور
مطالعے کی فراغت ملا نہیں کرتی

یاور عظیم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

ہرا ہرا مرا مصرع دکھائی دیتا ہے
یہ بات کیا مجھے سب سے جُدا نہیں کرتی

سجا دیا ہے کتابوں کو شیلف میں یاور
مطالعے کی فراغت ملا نہیں کرتی



v;g zub;ar :clap: بہت خوب


شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

آپ ہوں اپنی جان کا دشمن
اپنے نام و نشان کا دشمن

دن نکلنے کے انتظار میں ہے
موم کی اک چٹان کا دشمن

اپنی ڈیوٹی عزیز رکھتا ہے
وہ کرپٹ افسران کا دشمن

جس نے بخشی ہے ایٹمی قوت
ملک اُسی سائنسدان کا دشمن

آج تک حسن کا قبیلہ ہے
عشق کے خاندان کا دشمن

تیر برسا رہا ہے پانی کے
ابر ہے کاروان کا دشمن

کیوں زمیندار ہو گیا یاور
اپنے پیارے کسان کا دشمن

یاور عظیم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

ووٹوں کی تصدیق ضروری جانتے ہیں
ہم اِس کو حقِ جمہوری جانتے ہیں

ہم تک اُن کا سایہ آنا مشکل ہے
ہم اُن پیڑوں کی مجبوری جانتے ہیں

پنسل سے کب لکھی ہے تقدیرِ ہجر
انمٹ ہے یہ حرفِ دُوری جانتے ہیں

مصرع مصرع ڈھونے والے محنت کش
شعر کمانے کو مزدوری جانتے ہیں

دنیا میرا قرض چکاتی رہتی ہے
لوگ مجھے اپنی مجبوری جانتے ہیں

کیسے اپنی مانگیں پُوری ہو جائیں
اُن کی خوئے نامنظوری جانتے ہیں

عشق کی یونیورسٹی جائیں گے یاور
ہم اعلیٰ تعلیم ضروری جانتے ہیں

..........یاور عظیم..............[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]تازہ غزل

آنکھ سوئے فلک رکھی ہوئی ہے
دل میں کیسی کسک رکھی ہوئی ہے

زندگی کے اجاڑ رستوں میں
حادثوں کی مہک رکھی ہوئی ہے

تُو مجھے ڈھونڈ لے اندھیرے میں
مجھ میں اِتنی چمک رکھی ہوئی ہے

بادلوں سی گداز لڑکی میں
بجلیوں سی کڑک رکھی ہوئی ہے

احتمالِ شکستگی ہے بہت
مجھ میں کم کم لچک رکھی ہوئی ہے

لفظ کو آئنہ بنایا ہے
اِس میں اپنی جھلک رکھی ہوئی ہے

بیت بحثی میں آج یاور سے
جییتنے کی للک رکھی ہوئی ہے

........یاور عظیم.............[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
آخری شعر میں لفظ "للک" کی سمجھ نہیں آئی
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

شکریہ ،

للک کا مطلب ہے ، آرزو ، امید ، امنگ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

بہت خوب :clap: شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
انیسہ ظفر
کارکن
کارکن
Posts: 28
Joined: Sat Dec 27, 2014 1:15 am
جنس:: عورت

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by انیسہ ظفر »

بھت خوب ..سلامت رھیں..:-)
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

السلام علیکم ، تازہ غزل پیشِ خدمت ہے

[center]طلوعِ مہرِ خوش آثار دیکھنے کے لئے
اُٹھا ہوں جانبِ کہسار دیکھنے کے لئے

مری نگاہ نیا آسمان چاہتی ہے
کبوتروں کی نئی ڈار دیکھنے کے لئے

یہ آئنہ کہ مکمل نہیں ہُوا روشن
بہت ہے پرتوِ فنکار دیکھنے کے لئے

فصیلِ شہر پہ لوگوں کی منتظر آنکھیں
مرے غنیم! تری ہار دیکھنے کے لئے

صبا کو کون بناتا ہے خوشبوؤں کی سفیر
چلا ہوں جانبِ گلزار دیکھنے کے لئے

میں شاعری کی رصد گاہ تک چلا آیا
تجھے ستارہ ء اظہار! دیکھنے کے لئے

یاور عظیم[/center]
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

انیسہ ظفر اور اضوا صاحبہ آپ کا بہت شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by محمد شعیب »

بندہ کی رائے ہے کہ ہر غزل الگ دھاگے میں شئر کریں.
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

زین wrote:
[center][/center]


بہت خوب یاور بھائی۔۔۔آپ کی شاعری لاجواب ہے۔۔اگر آپ اپنی شاعری کے لیے ایک الگ لڑی بناتے تو اچھا ہوتا۔۔۔۔اس طرح یہ میکس ہو جاتی ہے۔۔۔
بہت خوبصورت شاعری ہے آپکی۔۔۔۔۔شکریہ

r:o:s:e
r:o:s:e
r:o:s:e
r:o:s:e
السلام علیکم ، محمد شعیب صاحب ، پہلے میں ہر غزل کے لئے الگ لڑی بناتا تھا ، زین صاحب کے مندرجہ بالا مشورے کے بعد ایک ہی لڑی میں غزلیں پرونے لگا.....یاور عظیم
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

تمغہ ء حسنِ نگارش بھی نہیں چاہتے ہیں
شعر کہتے ہیں ، ستائش بھی نہیں چاہتے ہیں

گھر کی بنیاد میں رکھتے ہیں خرابی ہم لوگ
در و دیوار میں لرزش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہم خداؤں کی پرستش کے نہیں ہیں قائل
ہم اناؤں کی پرستش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہمیں روٹی نہیں ملتی یہ کتابیں پڑھ کر
سو یہ بیکار کی دانش بھی نہیں چاہتے ہیں

اپنے ماحول کو سفاک بنا کر ہم لوگ
آگ اور خون کی بارش بھی نہیں چاہتے ہیں

جن پرندوں کو غلامی کا نہیں ہو احساس
اپنی آزادی کی کوشش بھی نہیں چاہتے ہیں

ہمیں آوارگی اچھی نہیں لگتی یاور
مستقل کوئی رہائش بھی نہیں چاہتے ہیں

یاور عظیم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم یاور صاحب
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

شکریہ چاند بابو!
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by یاور عظیم »

[center]غزل

تنہائی کا گہنا ہے
اور چمکتے رہنا ہے

سانسوں کی پھلواری کو
جیون سورج سہنا ہے

آنکھوں کے بستر پر دیکھ
کوئی خواب برہنہ ہے

کینڈل کی خاموشی تک
شور ہوا کا رہنا ہے

دونوں پیاری آنکھوں نے
اک اک آنسو پہنا ہے

خاموشی کے ہونٹوں سے
دل کا ماجرا کہنا ہے

یاور ، نیند سمندر میں
خواب سفینہ بہنا ہے

یاور عظیم[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اور کیا کرتا بیان ِ غم تمہارے سامنے

Post by اضواء »

بہترین انتخاب پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”