کھڑے مسالے کا گوشت

روائتی پکوان سے لے کر ہمہ قسم رنگ رنگ کے کھانوں کی تراکیب، ایسی کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے
Post Reply
جیہ
کارکن
کارکن
Posts: 15
Joined: Fri Jul 25, 2008 8:42 pm

کھڑے مسالے کا گوشت

Post by جیہ »

  • کھڑے مسالے کا گوشت


    اجزا

    گوشت آدھ سیر
    دہی ایک پاؤ
    پیاز آدھ سیر
    گھی ایک پاؤ
    گرم مسالہ سب ملا کر دو تولہ
    سبزمرچ ثابت بارہ عدد
    نمک حسبِ ذائقہ

    ترکیب

    دہی کوخوب بلولیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ لچھے دار۔ دہی میں پیاز، نمک، مرچ، گرم مسالہ سب ملا دیں۔ سب چیزیں ثابت ملائیں۔ اب اس میں گھی اور گوشت ڈال دیں۔ اور ایک گھنٹہ تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد اس کو چولھے پر چڑھادیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں، دہی خشک ہونے پر اُتارلیں۔ صرف اتنا بھونیں کہ گھی علحیدہ ہوجائے مگر اس کا رنگ نہ بدل جائے۔اُتارنے پر چاہیں تو ہرا دھنیا ڈال دیں اور نوش فرمائیں۔
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: کھڑے مسالے کا گوشت

Post by اسداللہ شاہ »

زبردست
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: کھڑے مسالے کا گوشت

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “دسترخوان”