میرا نام کمال احمد عرف کمالا ۔۔۔۔۔۔۔۔ عرف کالو، عرف کاما، عرف ڈنگر، عرف کھوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ موخر الذکر کچھ ’’عرفیت‘‘ ابا کی عطا کردہ ہیں، باقی میں نے اپنی محنت سے حاصل کی ہیں۔ میں ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہوں اور وہ بھی میرے اکلوتے اماں ابا ہیں۔ میں نے زندگی میں آج تک ان کو کسی مسئلے پر متفق ہوتے نہیں دیکھا۔ ان کے تعلقات کی نوعیت بالکل بش اور اسامہ جیسی ہے۔ تاہم ابھی تک کنفرم نہیں ہوسکا کہ دونوں میں سے ’’اسامہ‘‘ کون ہے۔ اماں ابا کبھی کبھار اتنی خونخوار لڑائی لڑتے ہیں کہ دیکھنے والے کو خوامخواہ مزا آنے لگتا ہے۔ میں نے خود کئی دفعہ ان کی لڑائی کو ٹی وی ریسلنگ سے بہتر قرار پایا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ دونوں کم از کم نورا کشتی تو نہیں لڑتے ۔۔۔۔۔۔ !! ابا چونکہ اونچا سنتے ہیں اس لئے اکثر اماں کی بھڑاس ان کے کانوں تک نہیں پہنچ پاتی۔
بزرگوں سے روایت ہے کہ اماں ابا کی لڑائی کا آغاز شادی کے دوسرے روز ہی ہوگیا تھا جب اماں نے منہ دکھائی میں دی ہوئی ابا کی سونے کی انگوٹھی کو چیک کرایا تو وہ دو نمبر نکلی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اماں نے ابا سے شکوہ کیا تو وہ قرآن اٹھانے پر تیار ہوگئے کہ انگوٹھی دو نمبر نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ احتیاطاً انگوٹھی کو دوبارہ چیک کرایا گیا تو ابا کا کہا سچ نکلا ۔۔۔۔۔۔۔ انگوٹھی واقعی دو نمبر نہیں بلکہ تین نمبر تھی ۔۔۔۔۔۔۔ اماں نے غصے سے انگوٹھی اتار کر ابا کے ماتھے پر ایسی تاک کر ماری کہ وہاں سیاہ نشان بن گیا۔ بزرگوں کی بات پر اس لئے بھی یقین کرنا پڑتا ہے کہ یہ نشان ابا کے ماتھے پر تاحال موجود ہے، تاہم ابا اسے بزورِ دلائل ’’محراب‘‘ کہتے ہیں۔
(گل نوخیز اختر کے مزاحیہ ناول ’’ٹائیں ٹائیں فش‘‘ سے اقتباس)
ٹائیں ٹائیں فش
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ٹائیں ٹائیں فش
ہاہاہاہاہا
بہت خوب.
بہت خوب.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- ماہر
- Posts: 605
- Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی، پاکستان
- Contact:
Re: ٹائیں ٹائیں فش
ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔۔۔۔۔۔ بہت زبردست ناول ہے کہیں سے پورا مل جائے تو شیئر کیجئے۔ میرے پاس موجود ہے مگر پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے ۔۔۔۔۔۔ اس کو ٹائپ کرنا پڑے گا۔
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
[link]http://www.urduinc.com[/link]
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: ٹائیں ٹائیں فش
ٹو پھر ٹائیں ٹائیں فش ہی سمجھو
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- ماہر
- Posts: 605
- Joined: Fri Mar 27, 2015 5:27 pm
- جنس:: مرد
- Location: کراچی، پاکستان
- Contact:
Re: ٹائیں ٹائیں فش
ذیل میں لنک دیا جارہا ہے جہاں یہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہے 272 صفحات ہیں ان کو ڈائونلوڈ کرنے میں وقت لگے گا۔۔۔۔۔۔ آن لائن ہی پڑھ لیں
http://www.oururdu.com/forums/index.php ... %B1.12465/" onclick="window.open(this.href);return false;
http://www.oururdu.com/forums/index.php ... %B1.12465/" onclick="window.open(this.href);return false;
آن لائن اردو انگلش ڈکشنری
[link]http://www.urduinc.com[/link]
[link]http://www.urduinc.com[/link]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ٹائیں ٹائیں فش
اسے scribd.com پر اپلوڈ کیا گیا ہے. اور سکربڈ کی فائل شئر کرنے کے لئے اردو نامہ میں بٹن بھی موجود ہے. لیکن شاید یہ بٹن کام نہیں کر رہا. میں نے کافی کوشش کی یہ فائل اردو نامہ پر شئر کرنے کی. لیکن نہیں ہو سکی.اب چاند بابو ہی شئر کریں.