آپ کی توجہ درکار ہے .....

کچھ اعلانات کچھ پیغامات آپ کے نام
Post Reply
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
کیا آپ نے کبھی حساب کیا ۔۔۔۔۔کہ ۔۔۔۔۔
آپ اپنے موبائل سے
روزانہ کتنے ایس ایم ایس (SMS) کرتے ہیں ۔
اور
روزانہ کتنی کالز کرتے ہیں ۔۔
ان تمام SMS اور کال کرنے پر ایک دن میں کتنا خرچ کرتے ہیں اور مہینہ بھر میں یہ خرچ کہاں تک پہنچتا ہے ۔
اور
روزانہ کتنی بار ۔۔۔۔اپنے موبائل فون میں بیلنس لوڈ کرواتے ہیں ۔۔
پھر وہ بیلنس
آپ کے خون پسینے کی کمائی
باتوں
اور بے مقصد پیغامات SMS بھیجنے میں ضائع کر دیتے ہیں ۔
سوچئے
جی ہاں
سوچئے اور غور کیجئے
روزانہ
صرف ایک SMS اور صرف ایک کال کم کرنے سے
آپ کسی کو لباس مہیا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں
کسی کو دوا دے سکتے ہیں
کسی کی بھوک مٹانے کا سبب بن سکتے ہیں
اور کسی کو تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں
آپ کو اپنے پاس سے کچھ بھی نہیں دینا پڑے گا
بلکہ
اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے
اسی کی راہ میں دینا ہے ۔
جلدی کیجئے
اللہ کا دیا ہوا مال اسی کی راہ میں خرچ کیجیئے ۔
تاکہ آپ کے رزق اور وقت میں برکت ہو ۔
مہینہ بھر میں بچائے گئے SMS اور کالز کی رقم جو شائد آپ کے لیے بہت حقیر ہو ، مگر بہت سارے لوگوں کے لیے ممکن ہے وہ زندگی کا پیغام بن جائے ،
کہکشاں ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خود انحصاری کی بنیاد پر غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔ یہ پروگرام آپ جیسے مخیر اور انسان دوست افراد کے تعاون سے چل رہا ہے ۔
اپنے عطیات کے ذریعے اس پروگرام کی کامیابی میں تعاون فرمائیں
عطیات اکاؤنٹ نمبر 17527100016801 حبیب بینک لمیٹڈ گلبرگ روڈ برانچ بہاولپور پر ارسال فرمائیں



Last edited by منیب الرحمن on Fri Dec 11, 2009 11:35 am, edited 1 time in total.
فرحان دانش
دوست
Posts: 276
Joined: Sat Aug 08, 2009 12:01 pm
جنس:: مرد

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by فرحان دانش »

اس آرگنائزیشن کہ چند پروگراموں کے بارے میں بتایئے
[center]| فرحان دانش ڈاٹ کام |
فرحان دانش کی آفیشل ویب سائٹ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by چاند بابو »

محترم منیب الرحمن صاحب سب سے پہلے تو براہ مہربانی اپنا تعارف پیش کریں تاکہ بات چیت میں آسانی رہے اس کے بعد اپنی آرگنائزیشن کے بارے میں احوال لکھ بھیجیں تاکہ ہمیں اس کی حیثیت کا اندازہ ہو سکے۔ میری بات کا برا مت مانئے گا لیکن اکثر ایسے ہی ہوتا ہے کوئی جھوٹ کا پلندہ باندھ کر اپنے جیب خرچ کے لئے کسی فرضی آرگنائزیشن کا رابطہ دے دیتا ہے اور لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے اپنے لئے عیاشی کا سامان مہیا کرتا ہے۔
اس کی ایک چھوٹی سی مثال لوکل بسوں میں مساجد کے لئے چندہ مانگنے والے ہیں اکثریت ایسی ہوتی ہے کہ جس مسجد کے لئے تعمیر فنڈ مانگ رہے ہوتے ہیں یا تو اس کا وجود ہی نہیں ہوتا ہے اور یا پھر اس مسجد اور اس مانگنے والے کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔

اس لئے براہ مہربانی اپنی آرگنائزیشن کے بارے میں آگاہی دیں۔ تب تک آپ کی دی ہوئی معلومات حذف کی جاتی ہیں البتہ جیسے ہی آپ اس بارے میں جواب دیں گے تو فورا اسے بحال کر دیا جائے گا۔ ان شااللہ
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by اسداللہ شاہ »

شکریہ چاند بابو
[center]والسلام طالب دعا آپکا بھائی
اسداللہ شاہ[/center]
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by منیب الرحمن »

جی بالکل . تمام تفصیلات www.kehkashan.webs.com پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں . مزید یہ کہ ہماری این جی او حکومت پاکستان سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہے . اور اس کا باقاعدہ آڈٹ حکومت پاکستان کے منظور شدہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کرتے ہیں . مزید براں حالیہ رمضان المبارک میں رمضان دستر خوان پروگرام اور عید الفظر پر مستحق اور لاچار افراد کی اعانت کے سلسلے میں ہماری این جی او کو CERTIFICATE OF APPRECIATION بھی دیا گیا ہے .
ہمارا ایریا آف اپریشن بہاولپور، منڈی یزمان ، چولستان ہے . ابھی حال ہی میں ہم نے سیف گارڈ اور لائف بوائے کے تعاون سے صحت و صفائی آگاہی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت منتخب سکولوں میں واش بیسن ، اور غسل خانے وغیرہ تعمیر کیے جائیں گے .
ہم ٹونی بلیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے پاکستان میں اولین رضاکار آرگنائزیشن ہیں اور اس کے تعاون سے ملیریا کے سدباب کی مہم چلا رہے ہیں .
نیز ہم نے چولستان کے علاقہ میں 100
نلکا جات لگوانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سے فی الوقت سترہ نلکا جات نصب ہو چکے ہیں
ہمارے تمام پروگراموں کی تفصیل ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے . مزید کچھ جاننا چاہیں تو میں حاضر ہوں میرا تعارف یہ ہے کہ میں اس ادارہ میں منتخب سیکرٹری جنرل ہوں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by چاند بابو »

محترم منیب الرحمٰن صاحب آپ نے ویب سائیٹ کی گیلری میں جو تصاویر لگا رکھیں ہیں ان میں کہیں بھی آپ کی تنظیم کا کوئی نام نہیں ہے حتی کہ جو Brochers آپ نے لکھا ہے کہ آپ کی تنظیم نے بہم پہنچائے ہیں ان پر آپ کی تنظیم کے نام کا دور دور تک وجود نہیں ہے۔

دوسرا آپ کی تنظیم کا رجسٹریشن نمبر Registration No: SDO/SW/WD&BM(BD)2009-129 کہیں سے تصدیق نہیں ہو سکا ہے بہرحال اس میں سقم موجود ہے اور یہ ہو سکتا ہے کہ مجھے معلومات دینے والے کے پاس ٹھوس ذرائع موجود نہ ہوں۔

میں ہرگز نہیں کہتا کہ آپ کی تنظیم دراصل کوئی وجود نہیں رکھتی ہے لیکن یہ درخواست ضرور کروں گا کہ اگر آپ مجھے مطلوبہ ٹھوس شواہد مہیا کر دیں تو نہ صرف اردونامہ پر آپ کی تنظیم کے لئے چندہ مہم چلانے کی اجازت دی جا سکتی ہے بلکہ ہماری کمپنی اپنی پالیسی کے مطابق آپ کی تنظیم کو مفت ویب سائیٹ بھی بنا کر دے سکتی ہے کیونکہ میرا تعلق صدیقی سافٹ سے ہے اور ان کی پالیسی یہ ہے کہ یہ چھوٹی NGOs جو خیراتی فنڈ سے چلتی ہیں انہیں مفت ویب سائیٹ بنا کر دیتی ہے۔

مطلوبہ معلومات کی تصدیق کرواتے ہی آپ مجھ سے ذاتی پیغام یا ای میل یا میرے فون نمبر کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی ویب سائیٹ حاصل کرنے کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ یہ معلومات بہم پہنچانے سے قاصر ہیں تو اردونامہ اپنی پالیسی کے تحت آپ کو اس امر سے روکنے پر مجبور ہو گا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
جناب عالی ضمن وار تحریر ھے .
ھماری تنظیم Voluntary Social Welfare Agencies (Registration and Control)Ordinance 1961 کے تحت رجسٹرڈ ہے .اور اس کی رجسٹریشن بہالپور میں ہوئی ہے . براہ کرم اپنے ای میل ایڈریس سے مطلع فرمائیے تا کہ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی scanned کاپی آپ کو ارسال کی جاسکے -
یہ تمام تصاویر ھمارے پراجیکٹس کی ہیں ، تصاویر پر واقعی ہم نے کوئی نشان نہ دیا ہے .
ہم بروشر اور دیگر اعانتی مواد مختلف اداروں کے تعاون سے تیار کرواتے ہیں جیسے کہ ملیریا سے متعلق پمفلٹ . مزید یہ کہ مختلف ادارے ہمیں اپنا مواد مفت تقسیم کے لیے بھی دے دیتے ہیں . اور ہم اسے لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں
لوگوں سے وصول شدہ اعانتیں انتہائی احتیاط سے استعمال کی جاتی ہیں . انہیں بے معنی سیمینار ، ورکشاپس وغیرہ پر ضائع نہیں کیا جاتا .
آج یعنی مورخہ 26 نومبر کو بھی ہمارا فری میڈیکل کیمپ ٹبہ بدر شیر میں لگایا گیا ہے .
اگر مزید تفصیلات درکار ہوں تو مطلع فرمائیے ، آپ کے شکوک و شبہات دور کر کے مجھے خوشی ھو گی .
ویب سائٹ کے لیے آپ کا شکریہ
والسلام
منیب الرحمن
بہاولپور
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ میں نے اپنا میل ایڈریس آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by منیب الرحمن »

جی فرحان بھائی
السلام علیکم
ھمارے پروگرامز کی تفصیل کچھ یوں ہے

کہکشاں ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولپور
(Registered Under the Voluntariy Social Welfare Agencies (Registration [L: 38] Control) Ordinance 1961 (XLVI of 1961)
تعارف
کہکشاں ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولپور ۔۔ معاشرے کی ترقی و بہبود کے لیے پر عزم نوجوانوں کے تخیل کی عملی صورت ۔۔ شراکتی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے خواب کو عملی صورت دینے والی تنظیم ہے ۔ جس کا نصب العین
BETTER PLANNING -- DIMINSHING PROBLEMS
ہے ۔ یہ ادارہ معاشرتی و معاشی مسائل کے حل کے لیے مقامی کمیونٹی و مخیر حضرات کے تعاون سے مختلف منصوبہ جات مثلاً فراہمیء آب، مفت میڈیکل کیمپ ، فراہمی خوراک ، بہبود خواتین ، بہبود نوجوانان ، بہبود اطفال ، فنی تعلیم اور بنیادی تعلیم برائے ان پڑھ حضرات پر عمل پیرا ہے ،

اغراض و مقاصد
ا ۔ بہبود نوجوانان
ب ۔ بہبود خواتین
ج ۔ تفریحی مشاغل
د ۔ معاشی و معاشرتی ترقی
ہ ۔ منصوبہ بندی

منصوبہ جات

خوراک سب کے لیے
اس کے تحت مستحق افراد کو ماہانہ بنیادوں پر درج ذیل پر مشتمل راشن پیک دیا جائے گا
آٹا ، ایک تھیلہ
دال : دو کلو
چینی : ایک کلو
چائے کی پتی : ایک پیکٹ
نمک و سرخ مرچ : ایک ایک پیکٹ
گھی : ایک کلو (اس راشن پیک کی لاگت تقریباً بارہ سو روپیہ بنتی ہے ، )

شجر کار ی
ماحول کی خوشگواری کے لیے درختوں کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر ممبر کے لیے لازم ہے کہ وہ کم از کم پانچ پودے لگائے گا اور انہیں پروان چڑھائے گا ۔ نیز مقامی حکومتوں (بلدیات وغیرہ) کو قائل کیا جائے گا کہ وہ سیوریج کے پانی سے شجر کاری کو فروغ دیں اس طرح ماحولیاتی آلودگی سے نجات کے ساتھ ساتھ موسم بھی خوشگوار ہو جائے گا ۔

صحت و صفائی
بیماریوں خصوصاً ملیریا کے انسداد کے لیے منتخب آبادیوں اور دیہی سکولوں میں صحت و صفائی سے آگاہی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے مختلف ادویہ ساز کمپنیوں اور صحت و صفائی کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیوں مثلاً سیف گارڈ اور لیور برادرز کا تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ نیز ملیریا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی کے متعلق ایک کتابچہ مقامی مخیر حضرات کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو کہ دیہی علاقوں کے سکولوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔

تعلیم سب کے لیے
یہ پروگرام ان لوگوںکے لیے ہے جو باقاعدہ طور پر تعلیم تو حاصل نہ کرسکے ہیں مگر کسی نہ کسی ہنر میں مہارت رکھتے ہیں جیسے کہ مکینک ، ورکشاپس میں کام کرنے والے ، فارم ہاؤسز میں کام کرنے والے ۔ اس پروگرام کے تحت ایسے تمام افراد کو بنیادی لکھنا پڑھنا سکھایا جائے گا ۔

ہنر مند
اس پروگرام کے تحت خواتین کے فنی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے ، جس کے تحت انہیں دستکاری ، کمپیوٹر ، ڈیزائننگ ، اور دیگر فنون سکھائے جائیں گے ۔

آگاہی
اس پروگرام کے تحت خواتین اور بچوں اور نوجوانوں کے حقوق سے آگاہی کی مہم اور ان کی بحالی کوشش کی جائے گی ۔

فراہمی آب
اس پروگرام کے تحت پانی کی کمی کو پورا کرنے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے ۔ جس کے مطابق منتخب شہری اور دیہاتی علاقوں میں نلکا جات (Hand pumps) لگائے جائیں گے ۔ فی نلکا اخراجات کا تخمینہ تقریناً اٹھارہ ہزار (Rs 18000/00) ہے ۔ ابتدائی طور پر پانچ نلکا جات لگائے جائیں گے ۔

فری میڈیکل کیمپ
اس کے تحت منتخب علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ۔

یاد رکھیے
یہ سب پروگرام صرف اور صرف آپ کی تعاون ہی سے کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ۔
آپ تعاون کر سکتے ہیں
راشن پیک کی فراہمی کی صورت میں ۔ یا اس کی قیمت کے عطیہ کی صورت میں
نلکا جات کی تنصیب میں مالی و عملی تعاون فر ما کر ، یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی ہو گا ۔ اپنے فوت شدہ
عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے بھی صدقہ جاریہ کیا جا سکتا ہے ۔
تعلیمی مقاصد کے لیے سٹیشنری و کتب کی فراہمی کی صورت میں ،
آپ کے استعمال کے بعد بچ جانے والی ادویات فری میڈیکل کیمپ کے لیے عطیہ کر کے
یا
ماہانہ صرف دو سو روپیہ چندہ ادا کرکے ۔ ہو سکتا ہے آپ کے فون کے روزانہ کے اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہوں ، مگر یہ معمولی رقم بہت سوں کے لیے زندگی کا پیغام بن سکتی ہے ،

آپ اپنے عطیہ جات اس پتہ پر ارسال کر سکتے ہیں

جنرل سیکرٹری :
دی کہکشاں دویلپمنٹ آرگنائزیشن
اکاؤنٹ نمبر : حبیب بینک لیمیٹڈ ، بہاولپور ، اکاؤنٹ نمبر : 17527100016801
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by چاند بابو »

دی کہکشاں دویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رجسٹریشن کی تصدیق ہو چکی ہے دوست احباب سے گزارش ہے کہ حصہ بقدر جثہ اس میں مالی معاونت کی کوشش کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منیب الرحمن
کارکن
کارکن
Posts: 37
Joined: Tue Nov 24, 2009 3:52 pm

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by منیب الرحمن »

السلام علیکم
بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے آپ کو ویب سائیٹ کے لیے مواد ارسال نہ کر سکا . ایک وضاحت درکار ہے
کیا مجوزہ ویب سائٹ اردو میں بنائیں گے یا انگریزی میں ؟
تاکہ اس کے مطابق آپ کو مواد ارسال کیا جا سکے .
والسلام
منیب الرحمن
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آپ کی توجہ درکار ہے .....

Post by چاند بابو »

منیب الرحمان صاحب ویب سائیٹ انگریزی میں ہو گی۔
اسی کے مطابق اپنا مواد ارسال کریں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اعلانات / پیغامات”