معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی
معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی
پوپی کی عمر 24 برس تھی اور وہ بہت بیمار تھی
دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر گئی ہے۔
یہ بلی فروری سنہ 1990 میں پیدا ہوئی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی عمر کو سرکاری طور پر مئی میں تسلیم کیا۔
پوپی اپنی مالکن جیکی اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے بورن متھ میں رہتی تھی۔
جیکی نے کہا ’ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے بہت بیمار رہی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی تھیں لیکن بدھ کو اسے پانی کے باعث انفیکشن ہو گئی اور اس کی پچھلی ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں۔‘
جیکی نے مزید کہا ’وہ جمعے کو سہ پہر ساڑھے تین بجے چل بسی۔ میں نے وہ سارا دن اس کے ساتھ گذارا۔‘
پوپی کی مالک کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے
بلیوں کی عمر عموماً 15 برس تک ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلی کی عمر کے پہلے دو برس انسانی عمر کے 25 برس کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہر تین ماہ ایک برس کے برابر۔
اس نظریے کے مطابق پوپی کی عمر 114 برس تھی۔
اس سے پہلے اب تک کی معمر ترین قرار دی جانے والے بلی ٹیکسس کی ’کریم پف‘ تھی جس کی عمر 38 برس تھی۔
ماہرین کے نظریے مطابق پوپی کی عمر 114 برس بنتی ہے
[link]http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/ ... d_tk.shtml[/link]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی
واہ کیا بات ہے بلی کی.
خیر جتنی بھی بڑی ہو جائے ہماری اضواء بہنا سے بڑی تو نہیں ہو سکتی ہے نا
خیر جتنی بھی بڑی ہو جائے ہماری اضواء بہنا سے بڑی تو نہیں ہو سکتی ہے نا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی
خبر شئیر کرنے کا بہت شکریہ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی
چاند بابو wrote:واہ کیا بات ہے بلی کی.
خیر جتنی بھی بڑی ہو جائے ہماری اضواء بہنا سے بڑی تو نہیں ہو سکتی ہے نا
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]