فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Post by کامران خان »

فاصلے ایسے بھی ہونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا
سامنے بیٹھا تھا میرے اور وہ میرا نہ تھا
خود چڑھا رکھے تھے تن پر اجنبیت کے غلاف
ورنہ کب ایک دوسرے کو ھم نے پہچانا نہ تھا
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سُو
میں اسے محسوس کر سکتا تھا چُھو سکتا نہ تھا
رات بھر پچھلی ھی آہٹ کان میں آتی رھی
جھانک کر دیکھا گلی میں کوئی بھی آیا نہ تھا
عکس تو موجود تھا پر عکس تنہائی کا تھا
آئینہ تو تھا مگر اس میں تیرا چہرا نہ تھا
آج اس نے درد بھی اپنے علیحدہ کر لئے
آج میں رویا تو میرا ساتھ وہ رویا نہ تھا
یہ سبھی ویرانیاں اس کے جُدا ھونے سے تھیں
آنکھ دُھندلائی تھی شہر دُھندلایا نہ تھا
سینکڑوں طُوفان لفظوں کے دبے تھے زیرِ لب
ایک پتھر تھا خموشی کا جو ھلتا نہ تھا
یاد کر کے اور بھی تکلیف ھوتی تھی "عدیم"
بُھول جانے کی سوا , اب کوئی بھی چارہ نہ تھا
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Post by اضواء »

بہت خوب ..شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
کامران خان
کارکن
کارکن
Posts: 146
Joined: Mon Jun 09, 2014 10:15 am
جنس:: مرد

Re: فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Post by کامران خان »

{أضواء} wrote:بہت خوب ..شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;

شکریہ آپکی آمد کا اضواء خور
ﻛﺒﻬﻰ ﻛﺒﻬﻰ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻛﻰ ﻣﺤﺒﺖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﻫﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ پہلے کہ ﻭﻩ ﺁﭖ ﻛﻮ ﻣﺎﺭ ﺩﮮ
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Post by منور چودری »

zub;ar v;g
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: فاصلے ایسے بھی ھونگے یہ کبھی سوچا نہ تھا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب
بہترین شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “اردو شاعری”