الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے گرفتارکیا گیاہے۔ فوٹو: فائل
لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نارتھ ویسٹ سے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر کرنے سے معذرت کی ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے گھر میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور یہ کارروائی پولیس کے اسپیشلسٹ آپریشنز یونٹ نے کی۔
دوسری جانب الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں افراتفری پھیل گئی اور کارباری مراکز، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کے دوران لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس دوران انھیں بھاری نقدی ملی تھی اور اسی سلسلے میں دسمبر 2013 میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
[link]http://www.express.pk/story/259637/[/link]
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
لندن میں میٹروپولیٹن پولیس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کے ایک گھر سے ایک ساٹھ سالہ شخص کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بی بی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین ہیں۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ویسٹ لندن کی مجوزہ پراپرٹی میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے اور یہ کارروائی پولیس کے سپیشلسٹ آپریشنز یونٹ نے کی۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کی عمر ساٹھ سال ہے اور وہ کافی لمبے عرصے سے لندن کے اسی علاقے میں مقیم ہیں جہاں یہ کارروائی کی گئی ہے۔
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
بکری کی ماں کب تک خیر منائے گی....
یہ تو ہونا تھا. پتہ نہیں اتنی دیر سے کیوں گرفتار کیا؟؟
اب اللہ خیر کرے. کراچی میں کوئی گڑ بڑ نہ ہو. آج کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بھی گرا ہے. کہیں یہ ایم کیو ایم کی تخریب کاری تو نہیں ہے ؟
یہ تو ہونا تھا. پتہ نہیں اتنی دیر سے کیوں گرفتار کیا؟؟
اب اللہ خیر کرے. کراچی میں کوئی گڑ بڑ نہ ہو. آج کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بھی گرا ہے. کہیں یہ ایم کیو ایم کی تخریب کاری تو نہیں ہے ؟
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
چلو آخر ہمارا بھرم قائم رہا.
ہم سنتے تھے کہ انگریزوں نے قانون کے معاملے میں ہمارے آباء کی تقلید کی ہے اور سب چھوٹوں بڑوں کے لئے قانون ایک ہی ہے یہ تو ہم نے دیکھ لیا کہ کم ازکم اس معاملے میں تو وہ ایسے ہی ہیں.
ویسے کتنی دلچسپ بات ہے کہ گرفتاری لندن میں ہوئی، گرفتاری کرنے والی برطانوی پولیس ہے اور ہنگامہ آرائی کراچی میں شروع ہو چکی ہے.

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
یہی تو بات ہے بھائی
لندن میں گرفتاری اور کراچی میں جلاؤ گھیراؤ..
اس جلاؤ گھیراؤ سے خود اپنا نقصان کر رہے ہیں. برطانیہ کی پولیس پر تو کوئی اثر نہیں ہونے والا ..
لندن میں گرفتاری اور کراچی میں جلاؤ گھیراؤ..
اس جلاؤ گھیراؤ سے خود اپنا نقصان کر رہے ہیں. برطانیہ کی پولیس پر تو کوئی اثر نہیں ہونے والا ..
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
اللہ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے-
Re: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتا
خبر کے شتراک کے لیے شکریہ، اللہ پاک پاکستان کی خیر وسلامتی فرمائے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا