سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
[center]سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل[/center]
ریاض: سعودی عرب نے حالیہ فوجی مشقوں کے دوران آخر کار دنیا کو اپنی ایٹمی قوت کا جلوہ دکھا ہی دیا ہے۔ عراق، کویت اور سعودی عرب کی سرحدوں کے سنگم پر ہونے والی ایک پریڈ کے دوران سعودی عرب نے اپنے ایٹمی طاقت سے لیس میزائلوں کو دنیا کے سامنے پہلی دفعہ پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں سعودی عرب ایٹمی میزائل برسانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ پریڈ دنیا بھر میں مرکز نگاہ بننے والی فوجی مشقوں ’’عبداللہ کی تلوار‘‘ کے اختتام پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی ایک انتہائی اہم بات اس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی موجود تھی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران اور امریکہ کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ ان کے درمیان معاہدے سے خوش نہیں ہے . امریکی اخبار کے مطابق چین سے حاصل کئے گئے میزائلوں کی نمائش کے دوران پاکستانی آرمی چیف کی موجودگی کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ سعودی عرب اب امریکہ کا محتاج نہیں بلکہ پاکستان کی مدد سے اپنی ایٹمی قوت میں اضافہ جاری رکھے گا۔

ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
بہت خوشی کی خبر ہے.
اسلام کے مرکز کی اب کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا.
اللہ عالم اسلام اور پوری دنیا میں امن قائم کرے. اور خون خرابہ اور فساد سے بچائے. آمین

- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
سعودیہ بھی بولے تو .
.. ویسے بھی ہم بولتے کم ہی ہے پر گرجتے ہے وقت آنے پر
اللهم أعز الإسلام والمسلمين، وأذل الشرك والمشركين، ودمر أعداءك أعداء الدين
واجعل هذا البلد آمناً مطمئنًا وسائر بلاد المسلمين، برحمتك يا أرحم الراحمين.
شئیرنگ پر آپ کا بیحد شکریہ

[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
مگر ہم پاکستانی دونوںکام کرتے ہیں گرجتے بھی ہیں اور برستے بھی ہیں{أضواء} wrote:سعودیہ بھی بولے تو .
.. ویسے بھی ہم بولتے کم ہی ہے پر گرجتے ہے وقت آنے پر
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
پہلے اچھی طرح سے ایک کام کی طرف ہی دھیان دو ... پھر دوسرے طرف کی سوچو
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
بہت خوب یہ ایک اچھی پیش رفت ہے امریکی گرفت سے اپنے آپ کو باہر نکالنے کی.
سعودیہ میں اندر کھاتے پچھلے کئی مہینوں نے بہت کچھ چل رہا ہے.
چہ مگوئیاں جاری ہیں سعودی حکمران خاندان اور امریکہ کے درمیان ایک سرد جنگ جاری ہے.
اس جنگ میں سعودیہ پاکستان اور چین کی مدد حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور امریکہ سعودی حکمران خاندان سے حکومت چھین کر کسی اور خاندان کی جھولی بھرنے کا ارادہ رکھتا ہے. اب دیکھتے ہیں ہوتا کیا ہے.

قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 180
- Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
- جنس:: مرد
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
محترم یہ آپکی غلط فہمی ہے یا پھر "دل کو بہلانے کےلیے یہ خیال اچھا ہے" محترم تیونس سے جو ہوا چلی تھی وہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو چلتا کردیتی اگر ان داتا امریکہ بیچ میں نہ آتے. اصل کہانی یہ ہے کہ تین سال سے زیادہ ہوئے تیونس سے اُٹھنے والی تحریک بیداری اپنے قدموں تلے حسنی مبارک کی مصری حکومت کو روندتی ہوئی بحرین، اردن، سعودی عرب اور یمن تک پہنچی تو عین اسی وقت امریکہ و یورپ نے فیصلہ کیا کہ اس تحریک کو داغدار کرنے کے لیے اس میں تشدد کا عنصر ڈالا جائے، کیونکہ سعودی، اماراتی، یمنی، کویتی، قطری اور اردنی حکمران پریشانی اور حیرانی سے امریکہ کی طرف دیکھ رہے تھے کہ اگر اس تحریک بیداری کو نہ روکا گیا تو اُن کی غاصب حکومتیں ریت کی دیوار ثابت ہوتے ہوئے ڈھیر ہوجائیں گی۔ لہٰذا اس اتحاد نے لیبیا اور شام میں اپنے کرائے کے دہشت گرد داخل کئے۔ ان دو ممالک کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا کیونکہ معمر قذافی اپنی کمزوریوں کے باوجود امریکہ اور عرب حکمرانوں کیلئے قابل قبول نہ تھا، لہٰذا ان دہشت گردوں کے مقابل چھ ماہ میں گھٹنے ٹیک گیا اور نتیجتاً لیبیا میں اس منحوس اتحاد کو کامیابی حاصل ہوگئی۔ پھر شام وہ کانٹا تھا جو امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ساتھ ان تمام عرب حکمرانوں کو بھی چبھتا تھا، اسی لیے امریکی اور عرب حکمرانوں نے اپنی پوری قوت کے ساتھ شامی حکومت اور شامی افواج کے خلاف نام نہاد جہاد شروع کروایا۔ باقی آپکو تو پتہ ہی ہوگا، اگر نہ پتہ ہو اس تھریڈ کو جس نے شروع کیا ہے اُنکو پکڑ لیں، میری طرف سے اللہ حافظ.چاند بابو wrote:بہت خوب یہ ایک اچھی پیش رفت ہے امریکی گرفت سے اپنے آپ کو باہر نکالنے کی.
سعودیہ میں اندر کھاتے پچھلے کئی مہینوں نے بہت کچھ چل رہا ہے.
چہ مگوئیاں جاری ہیں سعودی حکمران خاندان اور امریکہ کے درمیان ایک سرد جنگ جاری ہے.
اس جنگ میں سعودیہ پاکستان اور چین کی مدد حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور امریکہ سعودی حکمران خاندان سے حکومت چھین کر کسی اور خاندان کی جھولی بھرنے کا ارادہ رکھتا ہے. اب دیکھتے ہیں ہوتا کیا ہے.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
سید انور محمود
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
لگتا ہے یہ " سید انور محمود" بھی فواد کی طرح بہت "اونچے خیالات کے مالک ہیں.
بھیا آپ کے تجزئیوں سے بندہ کو ہر وقت اختلاف رہا ہے. لیکن یہ سوچ کر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں برداشت اور دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کی صلاحیت بہت کم ہے.
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس فورم کا مقصد اردو زبان کی انٹرنیٹ پر ترویج ہے. سیاسی مباحثوں کے لئے فیس بک اور سیاسی فورمز پر ہی بات کرتا ہوں.
-
- کارکن
- Posts: 180
- Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
- جنس:: مرد
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
کیوں میرے تبصرے سے آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے، یہ فورم اردو زبان کے لیے ہے مگر یہ سیاست کا مضمون ہے لہذا سیاست پر بات ہوگی. ورنہ منتظم اعلی صاحب ایک نوٹس لگوادیں کہ اس فورم پر سیاست پر بات نہ کریں، رہی میرے تجزیوں سے اختلاف وہ آپ کا حق ہے ضرور کریں اور آخری بات مجھ پر کبھی ذاتی حملہ کی دوبارہ کوشش نہیں کرنا.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
سید انور محمود
-
- کارکن
- Posts: 180
- Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
- جنس:: مرد
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
کیوں میرے تبصرے سے آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے، یہ فورم اردو زبان کے لیے ہے مگر یہ سیاست کا مضمون ہے لہذا سیاست پر بات ہوگی. ورنہ منتظم اعلی صاحب ایک نوٹس لگوادیں کہ اس فورم پر سیاست پر بات نہ کریں، رہی میرے تجزیوں سے اختلاف وہ آپ کا حق ہے ضرور کریں اور آخری بات مجھ پر کبھی ذاتی حملہ کی دوبارہ کوشش نہیں کرنا.محمد شعیب wrote:
لگتا ہے یہ " سید انور محمود" بھی فواد کی طرح بہت "اونچے خیالات کے مالک ہیں.
بھیا آپ کے تجزئیوں سے بندہ کو ہر وقت اختلاف رہا ہے. لیکن یہ سوچ کر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں برداشت اور دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کی صلاحیت بہت کم ہے.
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس فورم کا مقصد اردو زبان کی انٹرنیٹ پر ترویج ہے. سیاسی مباحثوں کے لئے فیس بک اور سیاسی فورمز پر ہی بات کرتا ہوں.
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
سید انور محمود
-
- دوست
- Posts: 449
- Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
- جنس:: مرد
- Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
بھائی اس بات کو اتنا دل پر نہ لو آپ آپنے سائن میں یہ بات بھی شامل کر لو کہ یہ مصنف کی ذاتی رائے ہے پھر کسی کو دکھ نہی ہو گاسید انور محمود wrote:کیوں میرے تبصرے سے آپ کو کیا تکلیف پہنچی ہے، یہ فورم اردو زبان کے لیے ہے مگر یہ سیاست کا مضمون ہے لہذا سیاست پر بات ہوگی. ورنہ منتظم اعلی صاحب ایک نوٹس لگوادیں کہ اس فورم پر سیاست پر بات نہ کریں، رہی میرے تجزیوں سے اختلاف وہ آپ کا حق ہے ضرور کریں اور آخری بات مجھ پر کبھی ذاتی حملہ کی دوبارہ کوشش نہیں کرنا.محمد شعیب wrote:
لگتا ہے یہ " سید انور محمود" بھی فواد کی طرح بہت "اونچے خیالات کے مالک ہیں.
بھیا آپ کے تجزئیوں سے بندہ کو ہر وقت اختلاف رہا ہے. لیکن یہ سوچ کر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں برداشت اور دوسروں کے خیالات کو سمجھنے کی صلاحیت بہت کم ہے.
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس فورم کا مقصد اردو زبان کی انٹرنیٹ پر ترویج ہے. سیاسی مباحثوں کے لئے فیس بک اور سیاسی فورمز پر ہی بات کرتا ہوں.
Re: سعودیہ بھی ایٹمی دوڑ میں شامل
اسلام کے مرکز کی طرف آنکھ تو اٹھا کر دیکھے کوی وہ منظر اس شخص اوروہ جنگ اس ملک کی آخری جنگ ہوگی کیونکہ پھر ورلڈ میپ سے وہ مٹ جاے گا چاہے سعودیہ اٹامک پاور ہو یا نہ ہومحمد شعیب wrote:بہت خوشی کی خبر ہے.
اسلام کے مرکز کی اب کوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا.
اللہ عالم اسلام اور پوری دنیا میں امن قائم کرے. اور خون خرابہ اور فساد سے بچائے. آمین
http://www.facebook.com/punjab52.pk" onclick="window.open(this.href);return false;
its my official page
its my official page