دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور فورم سے متعلق شکایات وغیرہ یہاں درج کریں
Post Reply
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
یہ مراسلہ میں نے جناب چاند بابو صاحب کی پوسٹ "بسم اللہ کی تاثیر" کے ذیل میں لکھا تھا اپنے موضوع کے لحاظ سے اس کی اصل جگہہ" تجاویز" میں ہے. اسلیئے..............
اسلام علیکم
جناب میں اس فورم پر نیا ہوں اسلیے اس پرانے موضوع پر تحریر لکھ رہا ہوں
جناب چاند بابو صاحب تو اس فورم کے منتظم اعٰلی ہیں اسلیئے اِن کی تعریف کرنا اپنی ہی بڑائی کرنے کے متعرادف ہے..
آپ نے جس موضوع ہر لکھا یہ دینی اشغال رکھنے والوںکے لیئے تو کچھ انوکھا نہیں بڑی عام (جاننے کے اعتبار سے ویسے موضوع بہت ہی خاص ہے) ہے . مگر جن کو اسکا موقع نہیں ملتا ان کے لیئے اہم ہے .اللہ تعٰالی اور اللہ تعالٰی کے نام کا ذکر کا بار بار اعادہ تو مقصود و مطلوب ہے..اسلیئے اسکا تو کوئی سوال ہی نہیں کہ جو باتیں بہت سارے لوگ جانتے ہیں ان کو نہ کہا جاے. عام مصنفیں کی کتب میں تکرار عیب سمجھا جاتا ہے اور وہی تکرار اللہ سبحانہُ و تقدّس کے کلام کا حسن ہے...
اصل درحواست یہ ہے کہ الیکرانک میڈیا اپنی وسعت اور اوپن سورس کی بدولت بڑا بے اعتبار ہے بندہ نے اسلامی لبادہ میں ایسی بہت سی کاوشیں دیکھیں جو بتاشے میں زہر جیسی ہیں.آج جب میں نے قواعد قوانین کو پڑھا اور بھر اس مراسلہ اور جناب تفسیر صاحب کے بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہُ کے مراسلہ کو بھی دیکھا تو یہ خیال آیا. کہ آگر دینی موضوعات میں ماخذ کا بھی حوالہ ہو جاے یوں بات کچھ مستند ہو جاتی ہے..
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

Post by چاند بابو »

محترم آفاق صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ۔
واقعی آپ کی بات قابلِ توجہ ہے ۔

جو تحریر آپ نے اقتباس لی ہے اس وقت اردونامہ اپنے ابتدائی دور سے گزر رہا تھا لیکن اس کے بعد اکثر کوشش کی گئی ہے کہ تحریر لکھتے ہوئے اس کا حوالہ درج کیا جائے ۔

بہرحال آئندہ بھی اس ضمن میں پوری احتیاط کی جائے گی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جزاک اللہ
بندہ نے قواعد و قوانین کو پڑھنے کے بعد اس تجویز کو پیش کیا تھا. قوانین کے ذیل میں( اگر یہ اس لائق ہے تو ) شامل ہوجائے...
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

Post by چاند بابو »

جی آفاق صاحب آپ کی تجویز بالکل اس قابل ہے کہ اسے شرائط اور قوانین و ضوابط میں شامل کیا جا سکے۔

آپ کا بہت بہت شکریہ یہ اس ضروری امر کی جانب توجہ مبذول کروائی۔

قوانین و ضوابط کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: دینی معلومات بہت اچھّی بات مگر...

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جزاک اللہ
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “آپکی رائے، تجاویز، اور شکایات”