طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شاندار

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شاندار

Post by میاں محمد اشفاق »

طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شاندار موقع
Image
گوگل کے پاکستان میں ’’سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر‘‘ (طالب علم سفیر برائے گوگل) بننے کیلئے درخواستیں ارسال کرنے کی آخری تاریخ 24اپریل 2014ہے۔ گوگل کی طرف سے پاکستان میں سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر بنانے کا یہ دوسرا سال ہے۔ اس سے قبل سال 2013میں بھی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے طلبہ منتخب کیئے گئے، جنہوں نے گوگل کے ساتھ مل کر پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کام کیا اور گوگل کی مختلف پراڈکٹس کے بارے میں دیگر طلبہ کو آگاہ کیا۔
پچھلے سال منتخب ہونے والے طلبہ میں ورچوئل یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج لاہور ، فاسٹ لاہور ، نسٹ راولپنڈی سے ایک ایک، اور لمز لاہور سے دو، اور تین نسٹ SEECSسے تین طلبہ کو منتخب کیا گیا تھا۔
Image
سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر کیلئے درخواستیں بھیجنے والوں کیلئے ہدایات!۔
ایک بہترین سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر کیلئے لازم ہے کہ
1۔ وہ ایک ’’فل ٹائم‘‘ طالب علم ہو
2۔ ایک مہینے میں 10گھنٹے گوگل کے کاموں کیلئے صرف کر سکتا ہو۔
3۔ گوگل کی تمام پراڈکٹس کے بارے میں آگاہی رکھتا ہو، جن میں خاص طور پر گوگل ڈوکس، کروم، سرچ اور یو ٹیوب وغیرہ شامل ہوں ۔
4۔ گوگل پلس کا سرگرم رکن ہو۔
5۔ دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں ، یا کسی تنظیم کا رکن ہو۔
اپنی درخواست بھجوانے کا طریقہ:
1۔ سب سے پہلے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔
http://goo.gl/RwxZy2" onclick="window.open(this.href);return false; 2۔ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگن کیجئے
3۔ اگلے صفحے پر اپنی مکمل تفصیلا ت کا اندراج کریں۔ یاد رہے کہ Regionمیں لازمی طور پر SOUTHEAST ASIA (SEA) منتخب کریں، اور Countryمیں پاکستان منتخب کریں۔
4۔ اگلے صفحے پر آپ اپنی ویڈیو کا لنک دے سکتے ہیں، ویڈیو یو ٹیوب، ڈیلی موشن، ویمیو پر ہوسٹ ہونے چاہیے، اور بغیر کسی پاسورڈ کے نظر آنی چائیے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میں یہ خصوصیات ہیں کہ آپ گوگل کے پاکستان میں سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر بن سکیں تو فوری طور پر فارم پُر کریں، اور اگر آپ کسی ایسے دوست کو جانتے ہیں جو اس کیلئے بہترین ہے تو نیچے دئیے گئے شئیر کے بٹن کے ذریعے اسکے فیس بک ، ٹویٹر ، گوگل پلس وغیرہ کی وال پر اسے پوسٹ کر دیں! ۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شا

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب مفید شئیرنگ کا شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شا

Post by محمد شعیب »

میں کسی کالج یا یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ نہیں ہوں :P
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شا

Post by عبیداللہ عبید »

تنخواہ اور پروٹوکول ،وی آئی پی ہوں گے یا ایسے ویسے جناب ؟؟
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: طالب علموں کیلئے پاکستان میں’’ گوگل‘‘ کا سفیر بننے کا شا

Post by افتخار »

بہت خوب میاں صاحب،
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”