ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی

Post by چاند بابو »

میاں چھوڑ رہے ہو تم بھی.
اور یہ ڈیلی پاکستان میں کیا تمہارے شئیرز تو نہیں.
جب ہی تو وہ بھی تمہاری طرح چھوڑ رہا ہے،
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی

Post by محمد شعیب »

ڈیلی پاکستان کی خبر غلط نکلی. ابھی آدھا گھنٹہ پہلے کی یہ خبر پڑھیں

قومی اسمبلی میں یوٹیوب کی بندش کیخلاف قرارداد حکومتی ارکان کی مخالفت کےباعث موخر
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی مخالفت کی وجہ سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’’یوٹیوب‘‘ پر پابندی کے خلاف قرارداد موخر کردی گئی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ’’یو ٹیوب‘‘ کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ کے صارفین کو اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل ہے، اس صورت میں ویب سائیٹ پر پابندی بے سود ہے، حکومتی ارکان کی جانب سے اس قرارداد کی مخالفت کی گئی، ان کا موقف تھا کہ ویب سائیٹ پر پابندی سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس معاملے میں قرارداد کو فی الحال موخر کردیا جائے۔ جس پر اسپیکر نے قرارداد موخر کردی۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کی جانب سے ملک کے مدارس کے نصاب کو عصری علوم سے آراستہ کرنے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر غیر اخلاقی پروگرام کی نشریات کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

[link]http://www.express.pk/story/241245/[/link]
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”