بسم اللہ کي تاثیر

بچوں کے لئے دلچسپ اور سبق آموز کہانیوں کا سلسلہ
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

بسم اللہ کي تاثیر

Post by چاند بابو »

[hr]
[center]بسم اللہ کي تاثیر[/center][hr]

*** بادشاہ روم قيصر نے حضرت عمر فاروق رضي اللہ عنہ کي طرف ايک خط ميں لکھا کہ ميرے سر ميں درد رہتا ہے، کوئي علاج بتائیں۔

حضرت عمر رضي اللہ عنہ نے اس کے پاس ٹوپي بھیجی کہ اسے سر پر رکھا کرو، سر کا درد جاتا رہے گا۔

چنانچہ قيصر جب وہ ٹوپي سر پر رکھتا تو درد ختم ہو جاتا اور جب اتارتا تو درد دوبارہ لوٹ آتا۔

اسے بڑا تعجب ہوا، تجسس سے ٹوپي چيري تو اس کے اندر ايک رقعہ پايا جس پر بسم اللہ الرحمان الرحيم تحرير تھا۔

يہ بات قيصر روم کے بادشاہ کے دل ميں گھر کر گئي، کہنے لگا دين اسلام کس قدر معزز اس کي تو ايک آيت بھی باعث شفا ہے، پورا دين باعث نجات کيوں نہ ہوگا اور اسلام قبول کرليا۔

*** ايک مرتبہ حضرت عيسي عليہ السلام کا گذر ايک قبر پر ہوا جس ميں ميت کو عذاب ديا جارہا تھا، دوبارہ وہاں سے گذر ہو اتو ديکھا کہ قبر ميں رحمت کے فرشتے ہیں، عذاب کي تاريکي کے بجائے وہاں اب مغفرت کا نور ہے۔

آپ کو تعجب ہوا اللہ تعالي سے اس مسئلہ کا حل کرنے کي دعا کي تو اللہ تعالي نے ان کي طرف وحي بھیجی کہ يہ بندہ گنہگار تھا، جس کي وجہ سے عذاب ميں مبتلا تھا، اس کا بچہ مکتب ميں داخل کرديا گيا، استاد نے اسے پہلے دن بسم اللہ الرحمان الرحيم پڑھائي تب مجھے اپنے بندے سے حيا آئي کہ ميں زمين کے اندر اسے عذاب ديتا ہوں جبکہ اسکا بيٹا زمين کے اوپر مير انام ليتا ہے۔
[hr]

[center]Image اور اردونامہ کی پیشکش
[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

چاند بھائی بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اور ‘ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کی تاثیر بیان کی ہے ۔
اس کے لیئے شکر گذار ہوں۔
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: بسم اللہ کي تاثیر

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جناب میں اس فورم پر نیا ہوں اسلیے اس پرانے موضوع پر تحریر لکھ رہا ہوں
جناب چاند بابو صاحب تو اس فورم کے منتظم اعٰلی ہیں اسلیئے اِن کی تعریف کرنا اپنی ہی بڑائی کرنے کے متعرادف ہے..
آپ نے جس موضوع ہر لکھا یہ دینی اشغال رکھنے والوںکے لیئے تو کچھ انوکھا نہیں بڑی عام (جاننے کے اعتبار سے ویسے موضوع بہت ہی حاص ہے) ہے . مگر جن کو اسکا موقع نہیں ملتا ان کے لیئے اہم ہے .اللہ تعٰالی اور اللہ تعالٰی کے نام کا ذکر کا بار بار اعادہ تو مقصود و مطلوب ہے..اسلیئے اسکا تو کوئی سوال ہی نہیں کہ جو باتیں بہت سارے لوگ جانتے ہیں ان کو نہ کہا جاے. عام مصنفیں کی کتب میں تکرار عیب سمجھا جاتا ہے اور وہی تکرار اللہ سبحانہُ و تقدّس کے کلام کا حسن ہے...
اصل درحواست یہ ہے کہ الیکرانک میڈیا اپنی وسعت اور اوہن سورس کی بدولت بڑا بے اعتبار ہے بندہ نے اسلامی لبادہ میں ایسی بہت سی کاوشیں دیکھیں جو بتاشے میں زہر جیسی ہیں.آج جب میں نے قواعد قوانین کو پڑھا اور بھر اس مراسلہ اور جناب تفسیر صاحب کے بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہُ کے مراسلہ کو بھی دیکھا تو یہ خیال آیا. کہ آگر دینی موضوعات میں ماخذ کا بھی حوالہ ہو جاے یو بات کچھ مستند ہو جاتی ہے..
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: بسم اللہ کي تاثیر

Post by اعجازالحسینی »

شکریہ چاند بابو بھیا
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “بچوں کی کہانیاں”