عورتیں احمق ہوتی ہیں

اردو کے منتخب افسانے یہاں شیئر کریں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by چاند بابو »

میرا آرٹیکل 'عورت اور حماقت' مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ چکا تھا. فیس بک پر بے شمار لائیک اور چاہنے والوں کے میسجز اس بات کا ثبوت تھے .کہ حقیقت سے قریب تر میرا یہ آرٹیکل لوگوں کے دلوں کو چھونے میں کامیاب رہا تھا .

اگرچہ کچھ عاقبت نا اندیش لوگوں نے جنکی اکثرت خواتین پر مشتمل تھی میری اس تحریر پر اعتراضات کیے اور اسے تعصب پر مبنی مضمون قرار دیا لیکن چونکہ میں اچھی طرح جانتا اور سمجھتا تھا .کے خواتین کس قدر نادان اور جذباتی ہوتی ہیں اور ان کی باتیں ہر گز قابل التفات نہیں ہوتیں . سو میں نے بھی ان کے اعتراضات پر کوئی توجہ نہیں دی .

مبارک باد اور داد کی اس برستی بارش میں نہ جانے کیوں میرا من ایک عجب طرح کی بے سکونی کے احساس کا شکار رہا . ایسا لگتا تھا جیسے کوئی بات ہے جسے میں مس کر رہا ہوں .کوئی کمی تھی جو بری طرح کٹھک رہی تھی .لیکن میں اسے سمجھنے میں پوری طرح ناکام تھا .
اور پھر اچانک ہی مجھہ پر اپنے اس ادھورے پن کی وجہ منکشف ہوئی .اور میں اسے محبت کا نام دینے پر مجبور ہوگیا .در اصل ایک لڑکی کے لائیک اور کمنٹس کا انتظار ہی میرے احساس تشنگی کا سبب تھا .

اس انکشاف پر پپہلے تو میں حیران ہوا .اور پھر میری حیرت بتدریج شرمندگی میں ڈھلتی چلی گئی .کیوں کے بہرحال میں ایک شادی شدہ مرد ہوں .اور ایک سادہ دل نیک طبیعت وفا شعار بیوی گھر پر میری منتظر تھی .جب بھی میں آفس سے گھر لوٹتا دن بھر گھر کے کاموں اور بچوں کی ناز برداریوں کو نمٹا کر تھکاوٹ سے چور بدن کے ساتھ وہ میری خدمت میں جٹ جاتی .

لیکن جلد ہی میری اس حیرت زدہ شرمندگی کو میری شیطانی محبت کے خیال نے ذہن سے کھرچ دیا .اور میں سوچنے لگا .میری دیہاتی اور ان پڑھ وائف جو انٹرنیٹ اور فیس بک کے بارے میں خاک برابر علم نہیں رکھتی .اسے کونسا معلوم ہوجانا ہے میری محبت کے بارے میں .اور نا ہی کوئی ہے جو اسے اس بارے میں بتاسکے .میں اپنے اس خیال سے مطمین ہوکر اپنی تحریر پر اس لڑکی کے کمٹس کے انتظار میں گھڑیاں گننے لگ گیا .

رات جب گھر واپسی ہوئی .بیوی نے حسب عادت محبت بھرے انداز سے کھانا لگایا .تو میں اس لڑکی کے کمنٹس نا آنے کی وجہ سے دل گرفتہ اور اداس تھا .

کیا کوئی پریشانی ہے ؟ میں نے بیوی کی آواز پر چونک کر اسے دیکھا
نہیں .نہیں تو .ایسی تو کوئی بات نہیں .

وہ مسکرائی .اور کہا .اگر آپ ناراض نا ہوں تو کیا میں پوچھ سکتی ہوں اس لڑکی کا نام کیا ہے .جسکی وجہ سے آپ اسقدر اداس ہیں
.
مجھے لگا وہ مذاق کر رہی ہے .لیکن جب میں نے اسے غور سے دیکھا .تو اسکی آنکھوں میں چمکتے آنسو .اور اسکا پر یقین لہجہ .مجھے حیران کرگیا .

میں نے بات کو مذاق میں ٹالنے کے لیے بوکھلا کر قہقہہ لگایا .لیکن میرے قہقہے کی گونج میں مجھے اپنا فلسفہ ''کہ عورتیں احمق ہوتی ہیں اڑتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا .......

تحریر .سکندر حیات بابا
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by علی خان »

ماجد بھائی.

بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے..... h.a.h.a
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by اضواء »

دنیا کی ساری عورتیں احمق نہیں ہوتی...

اور پھر زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by چاند بابو »

اشفاق علی wrote:ماجد بھائی.

بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے..... h.a.h.a
کیا مطلب اشفاق بھیا کیسی دیر؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by علی خان »

مطلب آپ نے بھی مان لیا ہے. کہ ہوتا وہی ہے. جو گھر والی چاہتی ہے. اور ہم صرف اُن احکامات کوپورا کرنے میں لگے رہتے ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہا
یہ تو ایک یونیورسل سچ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
سکندر بابا
کارکن
کارکن
Posts: 5
Joined: Fri Apr 05, 2013 3:19 pm
جنس:: مرد

'' عورتیں احمق ہوتی ہیں ''

Post by سکندر بابا »

میرا آرٹیکل 'عورت اور حماقت' مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ چکا تھا. فیس بک پر بے شمار لائیک اور چاہنے والوں کے میسجز اس بات کا ثبوت تھے .کہ حقیقت سے قریب تر میرا یہ آرٹیکل لوگوں کے دلوں کو چھونے میں کامیاب رہا تھا .

اگرچہ کچھ عاقبت نا اندیش لوگوں نے جنکی اکثرت خواتین پر مشتمل تھی میری اس تحریر پر اعتراضات کیے اور اسے تعصب پر مبنی مضمون قرار دیا لیکن چونکہ میں اچھی طرح جانتا اور سمجھتا تھا .کے خواتین کس قدر نادان اور جذباتی ہوتی ہیں اور ان کی باتیں ہر گز قابل التفات نہیں ہوتیں . سو میں نے بھی ان کے اعتراضات پر کوئی توجہ نہیں دی .

مبارک باد اور داد کی اس برستی بارش میں نہ جانے کیوں میرا من ایک عجب طرح کی بے سکونی کے احساس کا شکار رہا . ایسا لگتا تھا جیسے کوئی بات ہے جسے میں مس کر رہا ہوں .کوئی کمی تھی جو بری طرح کٹھک رہی تھی .لیکن میں اسے سمجھنے میں پوری طرح ناکام تھا .
اور پھر اچانک ہی مجھہ پر اپنے اس ادھورے پن کی وجہ منکشف ہوئی .اور میں اسے محبت کا نام دینے پر مجبور ہوگیا .در اصل ایک لڑکی کے لائیک اور کمنٹس کا انتظار ہی میرے احساس تشنگی کا سبب تھا .

اس انکشاف پر پپہلے تو میں حیران ہوا .اور پھر میری حیرت بتدریج شرمندگی میں ڈھلتی چلی گئی .کیوں کے بہرحال میں ایک شادی شدہ مرد ہوں .اور ایک سادہ دل نیک طبیعت وفا شعار بیوی گھر پر میری منتظر تھی .جب بھی میں آفس سے گھر لوٹتا دن بھر گھر کے کاموں اور بچوں کی ناز برداریوں کو نمٹا کر تھکاوٹ سے چور بدن کے ساتھ وہ میری خدمت میں جٹ جاتی .

لیکن جلد ہی میری اس حیرت زدہ شرمندگی کو میری شیطانی محبت کے خیال نے ذہن سے کھرچ دیا .اور میں سوچنے لگا .میری دیہاتی اور ان پڑھ وائف جو انٹرنیٹ اور فیس بک کے بارے میں خاک برابر علم نہیں رکھتی .اسے کونسا معلوم ہوجانا ہے میری محبت کے بارے میں .اور نا ہی کوئی ہے جو اسے اس بارے میں بتاسکے .میں اپنے اس خیال سے مطمین ہوکر اپنی تحریر پر اس لڑکی کے کمٹس کے انتظار میں گھڑیاں گننے لگ گیا .

رات جب گھر واپسی ہوئی .بیوی نے حسب عادت محبت بھرے انداز سے کھانا لگایا .تو میں اس لڑکی کے کمنٹس نا آنے کی وجہ سے دل گرفتہ اور اداس تھا .

کیا کوئی پریشانی ہے ؟ میں نے بیوی کی آواز پر چونک کر اسے دیکھا
نہیں .نہیں تو .ایسی تو کوئی بات نہیں .

وہ مسکرائی .اور کہا .اگر آپ ناراض نا ہوں تو کیا میں پوچھ سکتی ہوں اس لڑکی کا نام کیا ہے .جسکی وجہ سے آپ اسقدر اداس ہیں
.
مجھے لگا وہ مذاق کر رہی ہے .لیکن جب میں نے اسے غور سے دیکھا .تو اسکی آنکھوں میں چمکتے آنسو .اور اسکا پر یقین لہجہ .مجھے حیران کرگیا .

میں نے بات کو مذاق میں ٹالنے کے لیے بوکھلا کر قہقہہ لگایا .لیکن میرے قہقہے کی گونج میں مجھے اپنا فلسفہ ''کہ عورتیں احمق ہوتی ہیں اڑتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا .......

تحریر .سکندر حیات بابا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by چاند بابو »

سکندر بابا جی نے خود بھی اپنی تحریر یہاں شئیر کر دی تھی سو میں نے ان دونوں تحریروں کا یکجا کر دیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عورتیں احمق ہوتی ہیں

Post by اضواء »

آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو افسانہ”