مائیکرو سافٹ کو جرمانہ!!

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

مائیکرو سافٹ کو جرمانہ!!

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
یورپی یونین نے سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ پر یورپی صارفین کے لیے صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کی تشہیر کرنے اور دیگر ویب براؤزر کو نظرانداز کرنے پر سات سو اکتیس ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ نے یورپی یونین کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد ایک معاہدے کے تحت مارچ سنہ دو ہزار دس میں براؤزر کے چناؤ کے لیے چوائس سکرین پاپ اپ متعارف کروایا تھا۔

لیکن امریکی کمپنی نے فروری سنہ دو ہزار گیارہ میں سامنے آنے والے ونڈوز سیون کے اپ ڈیٹ میں یہ چیز شامل نہیں کی تھی۔
اس بارے میں مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس پاپ اپ کی عدم شمولیت ایک تکنیکی غلطی تھی تاہم مسابقتی کمیشن کے سربراہ جوکوئن المونیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی مثال نہیں ملتی۔
انٹرنیٹ کمپنیوں کا نگران ادارہ سنہ دو ہزار بارہ کی رپورٹ کے تحت مائیکرو سافٹ پر پوری دنیا سے اس کی سالانہ آمدنی کا دس فیصد جرمانہ عائد کر سکتا تھا جو سات اعشاریہ چار ملین ڈالر تک ہو سکتا تھا۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کمپنی کے ایک ترجمان نے نگران ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ تکنیکی غلطی کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمیشن کو اس صورتحال سے پوری طرح آگاہ کیا اور مستقبل میں اس صورتحال سے بچنے کے لیے اپنے سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ اور دیگر پروسیس کو مضبوط بنانے کے لیے مذید اقدامات کیے تاکہ دوبارہ یہ غلطی نہ ہو۔
اس حوالے سے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے اس فیصلے کا مقصد دیگر کمپنیوں کو واضح پیغام دینا ہے۔
سمسنز اینڈ سمسنز نامی کمپنی کے وکیل ٹونی ووڈگیٹ کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن اس نوعیت کے پہلے مقدمے کے ذریعے تمام کمپنیوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانیوں میں ناکامی کو برداشت نہیں کرے گی۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مائیکرو سافٹ کو جرمانہ!!

Post by بلال احمد »

معلومات میں اضافہ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”