نکلے تیری تلاش میں از مستنصر حسین تارڑ

اردو زبان میں لکھے جانے والے شہکار ناول، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

نکلے تیری تلاش میں از مستنصر حسین تارڑ

Post by میاں محمد اشفاق »

مستنصر حسین تارڑ ایک ایسے مسافر ادیب ہیں جنہوں نے اردو سفرناموں کی روایت میں، اسکینڈے نیویا کو سب سے پہلے دریافت کیا ۔ گویا وہ اردو ادب کے پہلے کولمبس میں جنہوں نے ڈنمارک کو دریافت کیا ۔مستنصر حسین تارڑ نے ناول و افسانہ اور کالم نگاری اور ڈرامہ نگاری میں جو کمال دکھایا ہے وہ کمال فن پر ان کی مکمل گرفت کا مسلمہ ثبوت ہے ۔لیکن ان سب کے مقابلے میں سفرنامہ لکھنا کوئی آسان کام نہیں ۔ سفرنامہ لکھنے والے کی مشکل یہ ہوتی ہے کہ اسے ان جگہوں، مقامات، علاقوں اور ملکوں کی اسی طرح لفظی تصویر کشی کرنی ہوتی ہے اور وہاں کے حالات و رسومات، تمدن و تہذیب و ثقافت اور طرز بود و باش، موسموں کے رنگوں اور پھلوں کے ذائقوں کو اپنے قارئین کے سامنے اسی طرح پیش کرنا ہوتا ہے جیسے اس کی آنکھ نے خود دیکھے ہوں اور ذہن و قلب نے محسوس کیے ہوں ۔ مستنصر حسین تارڑ کے فن تحریر کا کمال ہے کہ وہ اپنی خوردبینی کے کیمرے سے اتارے گئے مناظر کی جب تحریری تصویر کشی کرتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ مستنصر حسین خود ایک ماہر تاریخ دان، محقق اور دانشور گائیڈ کے طور پر اپنے قاری کو اپنے ساتھ قدم قدم چلاتے ، سب کچھ دکھاتے اور بتاتے ہیں کہ یہ کیا ہے، کیوں ہے، کیسے وجود میں آیا اور زمانے کے تغیر و تبدل نے اس پر کیا اثرات چھوڑے ہیں ۔ وہ اپنے قاری کے ذوق تجسس کا پورا احساس رکھتے میں اور یہی بات ہے کہ وہ اپنے اندر کے محسوسات کو بڑی ایمانداری کے ساتھ پیش کرتے ہوئے کوئی شے پوشیدہ نہیں رہنے دیتے ۔ اگر یقین نہ آئے تو ان کا سفرنامہ ، نکلے تری تلاش ہی میں پڑھ کر دیکھ لیجیئے اور ڈنمارک کے بارے میں ان کی معلومات کا اندازہ خود لگا لیجیئے ۔ نکلے تری تلاش میں” مستنصر کی ایک ایسی کاوش جو نا صرف سفر ناموں کی طوالت اور خشکی کے عام تاثر کو زائل کرتی ہے بلکہ آپ کو ایک نئ دنیا سے متعارف کراتی ہے ۔ ۔ نئے جہاں کو دریافت کرنے کا فسوں بیدار سا ہونے لگتا ہے -سر زمین ایران کا حسن ہو یا سنہری دھوپ میں چمکتے ترک گاؤں یا وینس کی سحر انگیزی سب سامنے سے لگتے ہیں.

[scribd]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... idd93ftx67[/scribd]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نکلے تیری تلاش میں از مستنصر حسین تارڑ

Post by بلال احمد »

بہت عمدہ، اشفاق بھائی شیئرنگ کے لیے بصد شکریہ. میں‌نے منتنصر حسین تارڑ کے بہت سے سفر نامے پڑھے ہیں، واقعی بہت لاجواب لکھتے ہیں.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نکلے تیری تلاش میں از مستنصر حسین تارڑ

Post by افتخار »

یہی لوگ پاکستان کا اثاثہ ھیں،
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نکلے تیری تلاش میں از مستنصر حسین تارڑ

Post by اضواء »

بہترین ہے ..

شئیرنگ پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو ناول”