حاصل گھاٹ از بانو قدسیہ

اردو زبان میں لکھے جانے والے شہکار ناول، آن لائن پڑھئے اور ڈاونلوڈ کیجئے
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

حاصل گھاٹ از بانو قدسیہ

Post by میاں محمد اشفاق »

بانو قدسیہ کو لکھتے ہوئے اب پانچ دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے۔ اردو اور پنجابی، وہ دونوں کی زبانوں میں لکھتی رہی ہیں۔ انہوں نے ناول، کہانیاں اور ڈرامے لکھے جو اب ستائیس کے لگ بھگ کتابوں پر مشتمل ہیں۔ اردو پڑھنے والا کون ہو گا جو ان کے نام اور کام سے واقف نہ ہو۔بانو قدسیہ کو افسانہ نگاری کا شوق بچپن سے تھا مگر جو کچھ لکھا ضائع کر دیا تاہم شادی کے بعد اشفاق احمد جیسا ساتھی نصیب ہوا تو باقاعدہ چھپنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔بانو قدسیہ نے افسانوں ، ڈراموں اور ناول کی صورت میں ادبی سرمائے میں بیش بہا اضافہ کیا۔ حکومت پاکستان نے 1983ءمیں بانو قدسیہ کی ادبی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں ستارہ امتیاز (برائے ادب ) دیا جو کہ حکومت پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے ۔ بانو قدسیہ نے ناولٹ اور ناو ل بھی لکھے ہیں۔ ”ایک دن “”موم کی گلیاں “ وغیر ہ ناولٹ ہیں جبکہ ”شہر بے مثال “” راجہ گدھ“اور ”حاصل گھاٹ“ ان کے ناول ہیں۔حاصل گھاٹ‘ بانو قدسیہ کا ایک نۓ طرز کا ناول ہے جس میں کوئی کہانی یا پلاٹ نہیں ہے
اور نہ اس میں ایک یا ایک سے زیادہ کرداروں کا تذکرہ ہے۔’حاصل گھاٹ‘لاشعور کی رو میں لکھا ہوا ناول بھی نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس شعور کی رو میں تحریر کیا گیا تین سو چھتیس صفحے کا ایک تفصیلی بیانیہ ہے جسے ہجرت کرنے والوں کے نام منسوب کیا گیا ہے۔بانو قدسیہ عورت کے بارے میں بھی قدامت پسند خیالات کی حامل ہیں اور جدید عورت کی مرد سے برابری اور روایتی کردار سے باہر نکلنے کی کوشش ان کی تنقید کا نشانہ بنتی ہے۔ تاہم بانو قدسیہ نے جہاں جہاں عورت کے کردار کی وضاحت کی ہے وہاں ان کا بیانیہ خاصا زور دار ہے۔ ان کے خیالات شاید سبھی لوگوں کے لیے قابل قبول نہ ہوں۔

[scribd]http://d1.scribdassets.com/ScribdViewer ... tdhntu2djh[/scribd]
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “اردو ناول”