لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by فتاة القرآن »

[center]Image

لوگ کہتے ہیں

مرد عورت برابر ہیں

مگر

اللہ فرماتا ہے

“لَيْسَ الذَّكَرُ كَالأُنثَى
ذکر (مرد) انثی (عورت) جیسا نہیں ہوتا “

(آل عمران 31)

=====================================


لوگ کہتے ہیں

آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے

مگر

اللہ فرماتا ہے

الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً

“(1400 سال پہلے ) آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا
اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا “

(المائدہ 3)

==============================================

لوگ کہتے ہیں

اپنے وطن کی مٹی کی قسم کھاؤ ، اپنی ماں کی قسم کھاؤ

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

“جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا“

(رواہ ابو داود)

=========================================

لوگ کہتے ہیں

بیوی صرف ایک ہی ہونی چاہیے

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

“ شادیاں کرو چاہنے والیوں اور زیادہ جننے والیوں سے کیونکہ میں کثرت امت پر فخر کروں گا “
(رواہ ابو داودو النسائی)

==========================================

لوگ کہتے ہیں

آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی

مگر

اللہ فرماتا ہے

َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً

تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]

====================================



لوگ کہتے ہیں

ایسا کیوں یا رب ۔۔۔ اتنا ظلم کیوں یا رب ۔۔۔ اتنی سختی کیوں یا رب؟؟

مگر

اللہ فرماتا ہے

لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ

وہ جو کام کرتا ہے اس کے لیے وہ کسی کے آگے جواب دہ نہیں
اس کی باز پرس نہیں کی جائے گی

[الأنبياء : 23]


====================================

لوگ کہتے ہیں

پریشانیوں اور مصیبتوں نے عمر ہی گھٹا دی


مگر

اللہ فرماتا ہے

وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاء أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَ يَسْتَقْدِمُونَ

اور ہر ایک گروہ کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔
جب وہ آ جائے تو نہ تو ایک گھڑی دیر ہو سکتی ہے نہ جلدی

[الأعراف : 34]

====================================

لوگ کہتے ہیں

آج کا دن بڑا منحوس تھا ، یہ دن میرے لیے بڑا برا دن تھا ، زمانہ بڑا غدار ہے

مگر

اللہ فرماتا ہے

حدیث القدسی
ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے
وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں
ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے
اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں

(متفق علیہ )

=================================


لوگ کہتے ہیں

مال جمع کرو یہ تمھارے لیے بہتر ہے

مگر

اللہ فرماتا ہے

َأَنفِقُوا خَيْراً لِّأَنفُسِكُمْ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

(اللہ کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔
اور جو نفس کی حرص سے بچا لئے گئے تو وہی ہدایت پانے والے ہیں

[التغابن : 16]

==========================================


لوگ کہتے ہیں

مولوی بلا کر قرآن پڑھا لو اور انہیں کچھ کھلا پلا دو یا پیسے دے دو

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

قرآن کو روٹی کمانے کا ذریعہ مت بناؤ۔
جس نے قرآن پڑھ کر اسے روٹی کمانے کا ذریعہ بنایا
وہ قیامت کے دن اس صورت میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت نہ ہوگا

(مسند احمد)(بہیقی )

================================================

لوگ کہتے ہیں

تعویذ پہن لو پریشانیوں سے بچ جاؤ گے ، کامیاب ہو جاؤ گے

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

اگر تو اسے پہننے ہوئے مر جائے تو کبھی کامیاب نہیں ہوگے (کبھی جنت میں داخل نہیں ہوگے )
(رواہ احمد وابن حبان)

==========================================

لوگ کہتے ہیں

اولیاء کی قبروں پر تعظیم کے لیے انہیں سجدہ کرنا اور ان سے دعائیں کرنا جائز ہے

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

تم سے پہلے کی قوميں اپنے انبياء کي قبروں کو مساجد بنالیتی تھيں ،
خبردار قبروں کو سجدہ گاہ نا بنانا
ميں تمھيں اس چيز سے روک رہا ہوں

(مشکوۃ)


======================================

لوگ کہتے ہیں

قبر والوں کو پکارو وہ تمھاری پکار سنتے ہیں

مگر

اللہ فرماتا ہے

جسے تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھارے جیسے بندے ہی ہیں
اور جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کا کوئی جواب نہیں دے سکتے

(الاعراف 194)(الرعد 14)

=========================================[/center]


[center] آخر میں آپ سے ایک سوال






آپ لوگوں کی بات مانتے ہیں یا اپنے اللہ اور رسول کی ؟؟؟
[/center]
Last edited by فتاة القرآن on Sun Sep 27, 2009 8:52 pm, edited 2 times in total.
[center]مقالاتي

Image[/center]
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by مخلص »

ماشاءاللہ زبردست
بنت الاسلام
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:23 am

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by بنت الاسلام »

جزاک اللہ خیر بہت خوب
ام عکاشہ
کارکن
کارکن
Posts: 25
Joined: Mon Sep 28, 2009 1:42 am

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by ام عکاشہ »

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھا سمجھایا
واقعی ہمیں تو اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کے آگے کسی کی بات نہیں ماننی۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by فتاة القرآن »

[center]Image[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by شازل »

لوگ کہتے ہیں

مولوی بلا کر قرآن پڑھا لو اور انہیں کچھ کھلا پلا دو یا پیسے دے دو

مگر

نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

قرآن کو روٹی کمانے کا ذریعہ مت بناؤ۔
جس نے قرآن پڑھ کر اسے روٹی کمانے کا ذریعہ بنایا
وہ قیامت کے دن اس صورت میں آئے گا کہ اس کے چہرے پر گوشت نہ ہوگا
(مسند احمد)(بہیقی )
کیا واقعی ایسی ہی بات ہے؟
اسی طرح کی کوئی اور حدیث پیش کرسکتی ہیں‌اگر مل جائے تو
بہت اعلی ٰ باتیں بتائی ہیں جزاک اللہ
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: لوگ کہتے ہیں۔۔۔۔ مگر۔۔۔؟؟؟؟؟

Post by فتاة القرآن »

‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌
کیا واقعی ایسی ہی بات ہے؟
اسی طرح کی کوئی اور حدیث پیش کرسکتی ہیں‌اگر مل جائے تو
بہت اعلی ٰ باتیں بتائی ہیں جزاک اللہ
ان شاء اللہ بھائی

پھر کبھی

بھائی مجھے یہ چیز عجیب لگی

http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=9420

http://groups.google.com/group/pakistan ... e3dfd0a34b

http://www.google.com.sa/search?hl=ar&s ... =&aq=f&oq=


یہ میری ذاتی تحریر تھی
مگر مجھے حیرانی ہوتی ہے جب لوگ میری تحریر کو اپنے نام سے نشر کرتے ہیں
اور شاید سوچنے والے یہ بھی سوچتے ہوں کے میں بھی کہیں سے کاپی پیسٹ کرتی ہوں

جب کہ یہ میری اپنی محنت ہے اور اس جیسی مزید ساری تحریریں میری اپنی ہیں

مگر جو لوگ ان تحریروں کو اپنے نام سے نشر کرتے ہیں
ان سے بس اتنی گزارش ہے کہ بے شک میرا نام میری تحریر سے ہٹا دیں
مگر
تحریر کے نیچے (منقول) نقل کیا گیا ضرور لکھ لیا کریں

تاکہ میری محنت کو بھی لوگ کاپی پیسٹ نا سمجھیں
سب کی طرح

مجھے کوئی شوق نہیں اپنا نام مشہور کرنے کا
مگر دکھ ہوتا ہے
جب دوسرے ان تحریروں کو اپنا نام دیتے ہیں
اور میری محنت پر بھی لوگ شک کرتے ہیں

یقینا اجر میرا ہی ہے کیونکہ عالم الغیب کو نام بدل کر دوکھا نہیں دیا جاسکتا

مجھے خوشی ضرور ہوتی ہے کہ لوگ ایسی تحریروں کو نشر کر کے نیکی کے کاموں کو لوگوں تک پہنچاتے ہین اور اصلاح کرتے ہیں
مگر
ان تحریروں کے نیچے صرف منقول لکھ لیا کریں
تو شاید کسی کی محنت پر شک کرنے والوں کا شک دور ہو

اللہ ہمارے عمل کو قبول کرے
اور اپنے مخلصین میں سے بنائے

آمین
[center]مقالاتي

Image[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”