Html Template کیا ہوتی ہے ؟

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by ذیشان »

Html Template کیا ہوئی ہے اس کا کیا فائدہ ہے اور اس کو کیسے بنایا جا سکتا ہے ۔
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by چاند بابو »

ذیشان wrote:Html Template کیا ہوئی ہے اس کا کیا فائدہ ہے اور اس کو کیسے بنایا جا سکتا ہے ۔
محترم ذیشان بھیا
السلام علیکم

Html ایک پروگرامنگ زبان ہے جو HyperText Markup Language کا مخفف ہے۔اور ویب پیج بنانے کے کام آتی ہے۔یہ زبان کسی بھی ویب صفحہ میں موجود ٹیکسٹ ہو اپنے انداز سے ڈھالنے کے کام آتی ہے مثال کے طور پر فونٹ سائز ، فونٹ ٹائپ، ہیڈنگز ، پیراگراف اور لسٹس وغیرہ۔اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو لنک کرنا وغیرہ جیسے افعال کو کنٹرول کرتی ہے۔
ماضی میں ویب صفحات perlCGIوغیرہ جیسی زبانوں کی مدد سے ترتیب دیا جاتا تھا جو ایک بہت ہی مشکل کام تھا اور اس ویب صفحہ میں تھوڑی سی تبدیلی مثال کے طور پر فونٹ سائز کو کم یا زیادہ کرنے کے لئے باقاعدہ پروگرامر کی ضرورت پڑتی تھی۔ Html نے یہ کام اتنا ہی آسان کر دیا ہے جتنا ایک ٹیکسٹ کو لکھنا۔
Html کا نظریہ 1980 میں Tim Berners-Lee نے پیش کیا اور 1990 میں پہلی بار انہوں نے Html پر مشتمل صفحات ترتیب دیئے جو براوزرز اور ویب سرورز پر استعمال ہونے والے سافٹوئیر ز پر مشتمل تھے۔
اس زبان کو 1991 کے اواخر میں پبلک کے لئے پیش کیا گیا۔

دراصل Html ایک ٹیکسٹ اور امیج فارمیٹنک ٹول ہے جس کی مدد سے آپ بہت آسانی سے اپنے ویب صفحات اور ان پر موجود فارمز، امیجز اور دیگر اشیا کو فارمیٹنگ دے سکتے ہیں۔

ایک Html Template اس صفحہ کو کہتے ہیں جس میں بیک گراونڈ پر Html زبان استعمال کرتے ہوئے ویب صفحہ پر موجود اشیا کو کنٹرول کیا گیا ہو۔

Html اور CGI سکرپٹ کے فرق کو ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ ایک بے حد سادہ صفحہ ہے جو Html زبان کی مدد سے ترتیب پایا ہے۔

[code]<HTML>
<HEAD>
<TITLE>Test Template</TITLE>
</HEAD>
<BODY>
My Home Directory is <TMPL_VAR NAME="home">.
My Path is set to <TMPL_VAR NAME="path">.
</BODY>
</HTML>
[/code]

اور اسی صفحہ کو پرانی CGI زبان میں ایسے لکھا جاتا تھا۔

[code]use HTML::Template;

# open the HTML template
my $template = HTML::Template->new(filename => 'test.tmpl');

# fill in some parameters in the template
$template->param(home => $ENV{HOME});
$template->param(path => $ENV{PATH});

# send the obligatory Content-Type
print "Content-Type: text/html\n\n";

# print the template
print $template->output;
[/code]

اوپر موجود دونوں کوڈز ایک ہی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور آپ جب یہ صفحہ کھولیں گے تو آپ کو یہ لکھا نظر آئے گا۔

[code] My Home Directory is /home/some/directory.
My Path is set to /bin;/usr/bin.[/code]

آپ اوپر موجود مثال سے شاید سمجھ گئے ہوں گے کہ Html اور CGI سکرپٹنگ میں کس حد تک فرق ہے اور کون سی زبان بالکل آسان اور سادہ ہے۔

اب آتے ہیں ٹیمپلیٹ کی اصل تعریف کی طرف ۔
تو جناب Html Template ایک ایسا ویب صفحہ یا صفحہ کا کچھ حصہ ہوتا ہے جس کی مدد سے آگے بہت سارے صفحات ہوبہو اسی طرح سے ترتیب دیئے جا سکیں۔دوسرے الفاظ میں یہ ایک ڈائی ہے جو ایک بار بن گئی اب اس ڈائی کی مدد سے آپ اس جیسی ہزاروں اشیا بنا سکتے ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے صد فیصد متشابہہ ہوں گی۔

دوسری مثال ہے تصویر کی مدد سے ۔

یہ ایکHtml Templet کی تصویر ہے۔
Image
اب اس ایک صفحہ کی مدد سے آپ اس جیسے ہزاروں صفحات ترتیب دے سکتے ہیں۔
یعنی یہ ایک Layout یا ڈائزین بن گیا ہے اب اس جیسے جتنے مرضی صفحات بناتے جائیں۔

جیسا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اردونامہ کا ہر صفحہ ایک ہی طرز کا ہے ۔ توجناب یہ بالکل ایک Html ٹیمپلیٹ کی مدد سے معرضِ وجود میں آیا ہے۔[/color]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by ذیشان »

اب یہ بتائیں‌کہ Html tags کیا ہوتے ہیں؟
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by چاند بابو »

میرا امتحان لے رہے ہیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اتنا بھی قابل نہیں ہوں جتنا آپ نے سمجھ رکھا ہے۔

بہرحال کوشش کرتا ہوں۔

Html زبان کی بنیاد Html Tags ہی ہوتے ہیں۔ یہ ٹیگز وہ اشارے ہوتے ہیں تو آپ کے ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ اسے کیسا ظاہر ہونا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کے الفاظ کا سائز کیا ہو گا ان کا سٹائل کیا ہوگا ان کی فونٹ کونسی ہو گی۔ دوسرے الفاظ میں ٹیگز ایسے مختصر الفاظ ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کو بتاتے ہیں کہ لکھے گئے الفاظ کو سکرین پر کیسے ظاہر کرنا ہے۔
Html Tags ہمیشہ <> میں لکھے جاتے ہیں اور جتنے ٹیکسٹ کو آپ نے ٹیگز لگانے ہوتے ہیں یا یوں کہئے کہ جتنے ٹیکسٹ کو آپ نے مطلوبہ انداز دینا ہوتا ہے اس کے بعد انہیں انہیں بریکٹس سے بند بھی کیا جاتا ہے لیکن بند کرتے ہوئے ان میں / کا اضافہ کیا جاتا ہے۔یعنی </>۔
اب مثال کے طور پر آپ نے اپنے ویب صفحہ پر موجود ایک لائن کو بولڈ انداز میں پیش کرنا ہے تو اس کے لئے آپ یوں لکھیں گے۔

[code]<b> Your Text Area</b>[/code]

اوپر والی لائن میں ہم نے Html Tags استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر کو یہ سمجھایا ہے کہ Your Text Area کے الفاظ کو بولڈ انداز میں ظاہر کیا جائے یعنی نمایاں کر کے دکھایا جائے۔

ویب صفحہ کے شروع میں <html> کوڈ کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ اس صفحہ کو Html زبان میں لکھا گیا ہے اور اسے ظاہر کرتے ہوئے Html زبان کو ڈی کوڈ کرے۔
اسی طرح ویب صفحہ کے آخر میں <html/> کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ Html زبان میں لکھا گیا مواد ختم ہو چکا ہے اس لئے صفحہ کو اس سے آگے ظاہر کرنا بند کر دے۔

اسی طرح اپنے صفحہ پر موجود مواد کو ہیڈنگز دینے کے لئے بھی Html Tags کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل ہیڈنگز ٹیگز اپنے مواد پر ہیڈنگز دینے کے کام آتے ہیں

Code: Select all

<h1>This is a heading</h1>
<h2>This is a heading</h2>
<h3>This is a heading</h3> 
<h4>This is a heading</h4>
<h5>This is a heading</h5>
یہ ٹیگز آپ کی عبارت کو بالکل اس انداز میں ظاہر کریں گے۔

ہیڈنگ نمبر ایک ایسے ظاہر ہو گی۔
ہیڈنگ نمبر دو ایسے ظاہر ہو گی۔
ہیڈنگ نمبر تین ایسے ظاہر ہو گی۔
ہیڈنگ نمبر چار ایسے ظاہر ہو گی۔
ہیڈنگ نمبر پانچ ایسے ظاہر ہو گی۔

اسی طرح پیراگراف کو بھی Html Tags سے ظاہر کرتے ہیں۔جو ایسے ظاہر کیا جاتا ہے۔

[code]<p>This is a paragraph</p>
<p>This is another paragraph</p> [/code]

ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کے علاوہ Html Tags کی مدد سے لکھی گئی عبارت کو لنک دیاجانا ممکن ہے یعنی جسے کلک کرنے سے آپ کسی دوسری جگہ تک پہنچ سکتے ہیں۔اس کا کوڈ ایسے دیا جاتا ہے۔

[code]<a href="http://infopioneer.blogspot.com">Info Pioneer Blog</a> [/code]

جب آپ اس کوڈ کو اپنے ویب صفحہ پر دیکھیں گے تو کچھ ایسا نظر آگے گا۔
Info Pioneer Blog

اس کے علاوہ اپنے صفحہ پر تصاویر ظاہر کرنے کے لئے بھی انہی ٹیگز کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ کچھ یوں ہے۔

[code]<img src="/images/avatars/gallery/old_avatars/
8115857084a2fe5a7085c6.jpg" width="104" height="142" /> [/code]

اس میں ہم نے پہلے کمپیوٹر کو یہ بتایا کہ تصویر کہاں سے اٹھا کر ڈسپلے کرنی ہے اس کے بعد اس کا سائز بتایا اب جب ہم اس کوڈ کو اپنے صفحہ پر دیکھیں گے تو ایسا نظر آتے گا۔

Image

لیجئے محترم یہ تھا Html Tags پر مبنی ایک مختصر سا تعارف مزید تفصیلات کے لئے یہ سائیٹ دیکھئے امید ہے کہ کافی معاون ثابت ہو گی۔

[/color]

[link]http://www.w3schools.com/tags/default.asp[/link]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
ذیشان
دوست
Posts: 205
Joined: Sat Aug 29, 2009 1:21 pm

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by ذیشان »

اچھا اب میں اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہوں ذرا یہ بتائیں کہ جو لائنیں نیچے لکھیں‌ہیں‌ان کاسے کیا باتیں‌سمجھ میں آرہی ہیں ہر لفظ کی وضاحت فرمادیں۔
1: <bab:FieldValue Name="1" Format="Text"/><br>
2: <bab:FieldValue Name="2" Format="Text"/><br>
[center]Image[/center]
[link]http://ilmedin.com/tajveedcourse/1.htm[/link]
نوٹ:ایڈوب فلیش پلیئر کے انسٹال ہونے کا یقین کر لیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by چاند بابو »

ذیشان بھیا اب میں اتنا بھی ماسٹر نہیں ہوں کہ آپ کی ہر بات کا شافی جواب دے سکوں۔ اوپر موجود دونوں ٹیگز کسی ڈیٹا بیس کے لگتے ہیں جس میں ٹیبل میں جگہ ایلوکیٹ کی گئی ہے کہ ٹیبل کی اس فیلڈ کا نام 1 اور 2 ہو گا اور اس میں سٹور ہونے والا ڈیٹا Text ہو گا۔ اس کے علاوہ میں کچھ بھی زیادہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by اعجازالحسینی »

چاند بابو بھیا اتنا کسرِ نفسی سے کام نہ لیں ذیشان صاحب کا مسلہ حل کریں
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by چاند بابو »

ارے یار میں غلط نہیں کہ رہا ہوں میں واقعی اتنا ماہر نہیں ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
asakpke
کارکن
کارکن
Posts: 42
Joined: Sun Jun 27, 2010 5:09 am

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by asakpke »

ذیشان wrote:اچھا اب میں اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہوں ذرا یہ بتائیں کہ جو لائنیں نیچے لکھیں‌ہیں‌ان کاسے کیا باتیں‌سمجھ میں آرہی ہیں ہر لفظ کی وضاحت فرمادیں۔
1: <bab:FieldValue Name="1" Format="Text"/><br>
2: <bab:FieldValue Name="2" Format="Text"/><br>
یہ ایچ ٹی ایم ایل کے کسٹم ٹیگز ہیں. اس میں ایکس ایم ایل نیم سپیس 'bab' استعمال ہوا ہے جس کی ڈیزائنگ سی ایس ایس میں موجود ہو گی. مزید معلومات کے لیے اس ربط اور اس ربط کو دیکھیں.
عامر شہزاد
اردو بلاگ | انگریزی بلاگ | لینکس بلاگ
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by خرم ابن شبیر »

السلام علیکم جناب تصویر نظر نہیں‌آ رہی پلیز اس کا کچھ کریں میں نے تصویر دیکھنی ہے جزاک اللہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by چاند بابو »

کونسی تصویر جناب؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
خرم ابن شبیر
کارکن
کارکن
Posts: 165
Joined: Mon Apr 14, 2008 10:20 am

Re: Html Template کیا ہوتی ہے ؟

Post by خرم ابن شبیر »

چاند بابو wrote:
ذیشان wrote:Html Template کیا ہوئی ہے اس کا کیا فائدہ ہے اور اس کو کیسے بنایا جا سکتا ہے ۔
محترم ذیشان بھیا
السلام علیکم

Html ایک پروگرامنگ زبان ہے جو HyperText Markup Language کا مخفف ہے۔اور ویب پیج بنانے کے کام آتی ہے۔یہ زبان کسی بھی ویب صفحہ میں موجود ٹیکسٹ ہو اپنے انداز سے ڈھالنے کے کام آتی ہے مثال کے طور پر فونٹ سائز ، فونٹ ٹائپ، ہیڈنگز ، پیراگراف اور لسٹس وغیرہ۔اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو لنک کرنا وغیرہ جیسے افعال کو کنٹرول کرتی ہے۔
ماضی میں ویب صفحات perlCGIوغیرہ جیسی زبانوں کی مدد سے ترتیب دیا جاتا تھا جو ایک بہت ہی مشکل کام تھا اور اس ویب صفحہ میں تھوڑی سی تبدیلی مثال کے طور پر فونٹ سائز کو کم یا زیادہ کرنے کے لئے باقاعدہ پروگرامر کی ضرورت پڑتی تھی۔ Html نے یہ کام اتنا ہی آسان کر دیا ہے جتنا ایک ٹیکسٹ کو لکھنا۔
Html کا نظریہ 1980 میں Tim Berners-Lee نے پیش کیا اور 1990 میں پہلی بار انہوں نے Html پر مشتمل صفحات ترتیب دیئے جو براوزرز اور ویب سرورز پر استعمال ہونے والے سافٹوئیر ز پر مشتمل تھے۔
اس زبان کو 1991 کے اواخر میں پبلک کے لئے پیش کیا گیا۔

دراصل Html ایک ٹیکسٹ اور امیج فارمیٹنک ٹول ہے جس کی مدد سے آپ بہت آسانی سے اپنے ویب صفحات اور ان پر موجود فارمز، امیجز اور دیگر اشیا کو فارمیٹنگ دے سکتے ہیں۔

ایک Html Template اس صفحہ کو کہتے ہیں جس میں بیک گراونڈ پر Html زبان استعمال کرتے ہوئے ویب صفحہ پر موجود اشیا کو کنٹرول کیا گیا ہو۔

Html اور CGI سکرپٹ کے فرق کو ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ ایک بے حد سادہ صفحہ ہے جو Html زبان کی مدد سے ترتیب پایا ہے۔

[code]<HTML>
<HEAD>
<TITLE>Test Template</TITLE>
</HEAD>
<BODY>
My Home Directory is <TMPL_VAR NAME="home">.
My Path is set to <TMPL_VAR NAME="path">.
</BODY>
</HTML>
[/code]

اور اسی صفحہ کو پرانی CGI زبان میں ایسے لکھا جاتا تھا۔

[code]use HTML::Template;

# open the HTML template
my $template = HTML::Template->new(filename => 'test.tmpl');

# fill in some parameters in the template
$template->param(home => $ENV{HOME});
$template->param(path => $ENV{PATH});

# send the obligatory Content-Type
print "Content-Type: text/html\n\n";

# print the template
print $template->output;
[/code]

اوپر موجود دونوں کوڈز ایک ہی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور آپ جب یہ صفحہ کھولیں گے تو آپ کو یہ لکھا نظر آئے گا۔

[code] My Home Directory is /home/some/directory.
My Path is set to /bin;/usr/bin.[/code]

آپ اوپر موجود مثال سے شاید سمجھ گئے ہوں گے کہ Html اور CGI سکرپٹنگ میں کس حد تک فرق ہے اور کون سی زبان بالکل آسان اور سادہ ہے۔

اب آتے ہیں ٹیمپلیٹ کی اصل تعریف کی طرف ۔
تو جناب Html Template ایک ایسا ویب صفحہ یا صفحہ کا کچھ حصہ ہوتا ہے جس کی مدد سے آگے بہت سارے صفحات ہوبہو اسی طرح سے ترتیب دیئے جا سکیں۔دوسرے الفاظ میں یہ ایک ڈائی ہے جو ایک بار بن گئی اب اس ڈائی کی مدد سے آپ اس جیسی ہزاروں اشیا بنا سکتے ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے صد فیصد متشابہہ ہوں گی۔

دوسری مثال ہے تصویر کی مدد سے ۔

یہ ایکHtml Templet کی تصویر ہے۔
Image
اب اس ایک صفحہ کی مدد سے آپ اس جیسے ہزاروں صفحات ترتیب دے سکتے ہیں۔
یعنی یہ ایک Layout یا ڈائزین بن گیا ہے اب اس جیسے جتنے مرضی صفحات بناتے جائیں۔

جیسا کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اردونامہ کا ہر صفحہ ایک ہی طرز کا ہے ۔ توجناب یہ بالکل ایک Html ٹیمپلیٹ کی مدد سے معرضِ وجود میں آیا ہے۔[/color]
یہاں جو مثال تصویر کی مدد سے دی گئی ہے اس کی بات کر رہا ہوں
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”