چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by چاند بابو »

چاچا واہگہ، چاچا پاکستانی جو ہر روز لاہور میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب دیکھنے پہنچتے تھے 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے گھر والوں کے مطابق وہ کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا تھے اور ان کے گھر والوں کے پاس ان کا ہسپتال میں علاج کرانے کے لئے پیسے بھی نہیں تھے۔

چاچا پاکستانی کا اصل نام مہر دین تھا اور وہ 1922 میں پیدا ہوئے تھے، ان کے تمام بھائی ہندوستان کی تقسیم کے وقت پاکستان آگئے مگر وہ خود قیام پاکستان کے بعد آئے۔ ان کا پاکستان میں کوئی گھر نہیں اس لئے وہ اپنے بھتیجوں کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کے بھتیجے نے بتایا کہ ہماری پیدائش سے کر اب تک ہم نے انہیں باقائدگی سے واہگہ بارڈر جاتے دیکھا ہے۔

چاچا پاکستانی کوفوجی حکومت پسند تھی جبکہ وہ جمہوریت کو زیادہ پسند نہیں کرتے تھے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں عمرہ پر بھی بھیجا تھا۔ چاچا پاکستانی کے بھتیجے نے مزید بتایا کہ چاچا کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا اور وہ واہگہ بارڈر پر آنے والے لوگوں سے ملنے والی رقم سے اپنی گزر بسر کیا کرتے تھے۔ چاچا پاکستانی کو رینجرز اور واہگہ بارڈر پر آنے والے مختلف حکام کی جانب سے کئی ایوارڈز اور سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

چاچا پاکستانی کو ان کے پسندیدہ سفید اور ہرے پاکستانی جھنڈے میں لپیٹ کر ان کے گاؤں چنداری میں دفن کیا جائے گا۔

بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم میں سے اکثریت اس شخصیت کے نام سے بھی واقف نہیں تھی جس نے اپنی ساری عمر اس ملک کا جھنڈا اٹھائے گزار دی اور ہمارے نام نہاد میڈیا کی بے حسی دیکھئے کہ سارے کا سارا میڈیا ایک ہندوستانی یش راج چوپڑا کے سوگ میں الجھا ہوا ہے اور اس عظیم ہستی کی خبر پورے میڈیا میں کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی ہے.

Image
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by پپو »

افسوس ہی کیا جا سکتا مگر ابھی میں نے خبرسنی ہے جیو نیوز پر
اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے آمین
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by محمد شعیب »

انا للہ وانا الیہ راجعون
ہمارا میڈیا تو کنجروں کی خبروں سے ہی نہیں فارغ ...
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by اضواء »

إنا لله وإنا إليه راجعون
الله يرحمه ويغفر له ويتجاوز عنه
ويجعل قبره روضة من رياض الجنة
عظم الله أجركم


اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے
اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
آمین.
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by رضی الدین قاضی »

انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے.آمین
[center]Image[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by افتخار »

انا للہ وانا الیہ راجعون
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by علی خان »

انا للہ وانا الیہ راجعون االلہ تعالیٰ انکے تمام گناہوں کو معاف کریں آمین. اور اللہ پاک انکو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by افتخار »

[center]Image[/center]
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: چاچا مہردین المعروف چاچا واہگہ پاکستانی انتقال کرگئے

Post by عتیق »

نجانے کتے گل مسل دیے گئے پاک وطن میں ........ ہر ایک کا انداز کچھ الگ الگ تھا ....
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “پاک وطن”