دینی مدارس رجسٹریشن

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

دینی مدارس رجسٹریشن

Post by عبیداللہ عبید »

مجھے ایک دینی مدرسے میں جو تنظیمات مدارس کے ایک وفاق سے بھی ملحق ہے ، کے خادم ہونے کی سعادت حاصل ہے ۔اس مدرسے میں ایک دو کتابوں کی تدریس بھی میرے ذمے ہے ۔پڑھانے کے بعد مدرسے سے نکل کرغم روزگار میں ڈوب جاتا ہوں۔

پچھلے دنوں مدرسے کے اساتذہ کرام باہم خفیہ اجلاسوں میں مصروف تھے ۔مجھے خدشہ بھی لاحق ہوا کہ کہیں احقر کی نااہلی ظاہر ہوئی اور اسے مدرسے کی خدمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔

لیکن آخری اجلاس میں مجھے بلایا گیا تو پتہ چلا کہ اللہ میاں نے پردہ ڈالا ہے لیکن ساتھی اساتذہ کرام میرے کاندھوں پر مدرسے کی سرکاری رجسٹریشن کی ذمہ داری ڈالنا چاہتے ہیں ۔

ایسی ذمہ داریوں سے بحمد اللہ مجھے گبھراہٹ نہیں ہوتی لیکن مصیبت یہ تھی کہ مجھے اس معاملے میں کچھ بھی آگاہی نہیں ہے ۔

حضرت گوگل مدظلہ سے پوچھا تو انہوں نے وہ قانونی نکات جو اس سلسلے میں ا ن دینی مدارس کو کسنے کے لیے ئے بنائے گئے تھے ، سامنے کیے ۔اس کے نتیجے میں :

مجھے اپنے مدرسے کے رجسٹریشن کے لیے مختلف دینی مدارس(چاہے وہ کسی بھی وفاق سے تعلق رکھتے ہوں ) کے تعارف ، پراسپکٹس ، دستورالعمل کی کاپیاں چاہیے ۔یہ رجسٹریشن " سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ " کے تحت ہوگی۔

در اصل مدرسے کے لیے ایک تنظیمی ہیئت جس میں صدر ، مہتمم ، جنرل سیکرٹری ، خزانچی وغیرہ (غالبا سات افراد) کے معلومات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں ان عہدوں کی مدت ، اختیارات ،چناؤ اور ہٹاؤ کے قواعد و ضوابط بھی درج ہوتے ہیں ۔

نصاب تعلیم پر بھی کچھ حصہ مشتمل ہوتا ہے ۔مستقبل کے منصوبے اور فنڈنگ کے حوالے سے بھی کچھ درج کرنا پڑتا ہے ۔اغراض و مقاصد بھی درج ہوتے ہیں ۔

میں نےدارالعلوم کراچی کا ایک تعارف ڈاونلوڈ کیا ہے لیکن اندازہ یہ ہے کہ وہ بہت پرانا ہے اور مجھے نیا چاہیے جسے نئے رولز ریگولیشن کے تحت تیار کیا گیا ہو۔

میری احباب سے گزارش ہے کہ جو اس مرحلے سے اس سال یا پچھلے سال گزر چکے ہوں وہ میری راہنمائی کریں کیونکہ یہاں کافی دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں بالخصوص کسی بڑے ادار ے کی تنظیمی ہیئت کی تفصیل اگر تحریری شکل میں پیش کرسکیں تو زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ یہ سارا کچھ خود بھی لکھ سکوں گا لیکن کافی وقت لگے گا اور میں کچھ دوسری جگہوں پر بھی مصروف ہوں۔

نصاب وغیرہ عموما ان دینی مدارس کی ویب سائٹوں پر مل جاتا ہے یا جو ہم پڑھارہے ہیں اس میں کتر بیونت کرکے بنالوں گا۔

نوٹ: ۔ یاد رہے کہ یہ مدرسہ خیبر پختونخوا میں ہے ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: دینی مدارس رجسٹریشن

Post by چاند بابو »

خیبرپختون خواہ کا تو پتہ نہیں یہاں پنجاب میں پچھلے دنوں میرے چھوٹے بھائی ایک مدرسے کی رجسٹریشن کے لئے کافی بھاگ دوڑ کر رہے تھے اب یہ پتہ نہیں ان کی بات کہاں تک پہنچی ہے۔ اگر کہیں تو میں‌ ان سے پوچھ کر یہاں کا طریقہ کار آپ کو بتا سکتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: دینی مدارس رجسٹریشن

Post by محمد شعیب »

بندہ آپ کو ایسے حضرات کے نمبرز دے سکتا ہے جو مدارس کے مہتمم اور ناظم تعلیمات ہیں اور خود کئی ادارے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں.
امید ہے وہ آپ کی صحیح راہنمائی کر سکیں گے.
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: دینی مدارس رجسٹریشن

Post by عبیداللہ عبید »

چاند بابو wrote:خیبرپختون خواہ کا تو پتہ نہیں یہاں پنجاب میں پچھلے دنوں میرے چھوٹے بھائی ایک مدرسے کی رجسٹریشن کے لئے کافی بھاگ دوڑ کر رہے تھے اب یہ پتہ نہیں ان کی بات کہاں تک پہنچی ہے۔ اگر کہیں تو میں‌ ان سے پوچھ کر یہاں کا طریقہ کار آپ کو بتا سکتا ہوں۔

ماموں آپ نے غور سے میرا مراسلہ نہیں پڑھا ۔میں طریقہ کار کے بارے میں نہیں پوچھ رہا ۔وہ مجھے پہلے سے معلوم ہے ۔

مجھے اس کی ہیئت ِ تنظیمی کے بارے میں معلومات درکار ہیں ۔

کون کون ہونا چاہیے : صدر، مہتمم،پریس سیکرٹری، فنانس سیکرٹری، جنرل سیکرٹری وغیرہ (یہ کتنے افراد ہونے چاہیے)

ان کے عہدوں کی مدت کتنی ہونی چاہیے یا یہ تاحیات ہوں گے ؟ (قانونا کیا پابندی ہے)

ان کے اختیارات کیا ہوں گے ؟؟

یہ چیزیں مجھے تحریری یا فوٹو کاپی کی صورت میں چاہیے۔
عبیداللہ عبید
ماہر
Posts: 512
Joined: Mon Dec 29, 2008 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: Pakistan

Re: دینی مدارس رجسٹریشن

Post by عبیداللہ عبید »

محمد شعیب wrote:بندہ آپ کو ایسے حضرات کے نمبرز دے سکتا ہے جو مدارس کے مہتمم اور ناظم تعلیمات ہیں اور خود کئی ادارے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں.
امید ہے وہ آپ کی صحیح راہنمائی کر سکیں گے.

کیا وہ مذکورہ موادنمونے کے لیے دے سکیں گے شعیب بھائی ؟؟
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”