وہ بے نیاز بیٹھے رہے دل لیے ہوئے شفیع حیدر دانش

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

وہ بے نیاز بیٹھے رہے دل لیے ہوئے شفیع حیدر دانش

Post by ماظق »

[center]وہ بے نیاز بیٹھے رہے دل لیے ہوئے
اپنی نگاہ ناز کا حاصل لیے ہوئے

یہ کون فاصلوں کو ہی مہمیز کر گیا
راہیں رواں دواں رہیں منزل لیے ہوئے

آزادئ جنوں کے وہ موسم گزر گئے
بکھری ھے زلف یار سلاسل لیے ہوئے

گھونگھٹ اٹھا رہی ہے جو دانش ردائے شام
بدلی کی اوٹ میں مہ کامل لیے ہوئے[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: وہ بے نیاز بیٹھے رہے دل لیے ہوئے شفیع حیدر دانش

Post by شازل »

بہت خوب ماظق صاحب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”