ویڈیو شیئرنگ کی مشہور ویب سائٹ یو ٹیوب کے بانی نے اپنے نئے ویڈیو بلاگ سپاٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر روزانہ ایک ارب ہٹس آتی ہیں۔
چیڈ ہرلی نے یہ بلاگ گوگل کی جانب سے یو ٹیوب کی خریداری کے تین برس کی تکمیل پر بنایا ہے۔
یو ٹیوب کی بنیاد چیڈ ہرلی نے جاوید کریم اور سٹیون چین سے مل کر سنہ دو ہزار چار میں رکھی تھی۔ یہ تینوں افراد آن لائن رقوم کی ادائیگی کی سروس پے پال میں ملازم تھے۔ بعد ازاں گوگل نے سنہ 2006 میں یوٹیوب کو ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر کے عوض خرید لیا تھا۔
خیال رہے کہ سالِ رواں کے آغاز میں یو ٹیوب کی جانب سے موسیقاروں کو ان کی ویڈیوز دکھانے کے عوض دی جانے والی رائلٹی کی رقم پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا جسے چھ ماہ بعد اس وقت حل کر لیا گیا جب گوگل نے رائلٹی جمع کرنے والح برطانوی ادارے سے تصفیہ کر لیا تھا تاہم گوگل کی جانب سے پی آر ایس نامی اس اس ادارے کو دی جانے والی رقم کے بارے میں معلومات عام نہیں کی گئی تھیں۔
اس تصفیے کے بعد ستمبر دو ہزار نو میں یو ٹیوب کے برطانوی صارف ایک مرتبہ پھر ویڈیوز تک رسائی پانے لگے تھے۔
’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس‘ (بی بی سی رپورٹ)
-
- معاون خاص
- Posts: 13369
- Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
- جنس:: مرد
- Location: نیو ممبئی (انڈیا)
Re: ’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس‘ (بی بی سی رپورٹ)
شیئرنگ کے لیئے شکریہ شازل بھائی۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس‘ (بی بی سی رپورٹ)
بہت خوب۔ جتنا یوٹیوب وزٹ ہو رہا ہے اس سے لگتا بھی ہے کہ یہ دعوی درست ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: ’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس‘ (بی بی سی رپورٹ)
میںتو یوٹیوب کے بغیر انٹرنیٹ کا تصور بھی نہیںکرسکتا
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: ’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس‘ (بی بی سی رپورٹ)
جی لگتا تو ایسےہی ہے کہ اب تو شاید ہر کسی کا نیٹ اس کے بغیر نا مکمل ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو