لو پھر سے ساتھ چھوٹا گُل ھائے خوشنما کا

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

لو پھر سے ساتھ چھوٹا گُل ھائے خوشنما کا

Post by ماظق »

[center]لو پھر سے ساتھ چھوٹا گُل ھائے خوشنما کا
یہ فصل گل بھی یارو جھونکا تھا اک ھوا کا

کیا میں بھی بیٹھ جاؤں سائے میں گیسوؤں کے
کیا شہر دل پہ ھو گا سایہ تری گھٹا کا

انداز گفتگو کا ھو جلترنگ جیسے
لہجے میں تیرے ایسا اک سوز تھا بلا کا

کلیاں نقاب اُلٹیں یا شاخ گل سجائیں
ھر رنگ روپ پر ھے دھوکہ تری ادا کا

یہ کون قہقہوں میں سُر گھولتا رھا ھے
آواز کے سفر میں ھونے لگا چھناکا

دشت وفا میں دل کو جو فرش راہ دیکھا
خونناب ھو رھا ھے ھر زخم نقش پا کا

آنکھوں پہ اس کی یارو ھم کو گماں ھوا ھے
جھیلوں کی دلکشی کا نرگس کی آتما کا

چہرہ ھوا گلابی اور ھونٹ ارغوانی
یہ شوخیء بہاراں یا رنگ ھے حنا کا

جب وہ حیات ھو گی بعد الممات دانش
ملنا ھمارا ھو گا تم سے وھاں سدا کا[/center]
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

Re: لو پھر سے ساتھ چھوٹا گُل ھائے خوشنما کا

Post by علی بابا »

زبردست ماظق بھائ! بہت اچھی شاعری ارسال کی ہے آپ نے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: لو پھر سے ساتھ چھوٹا گُل ھائے خوشنما کا

Post by رضی الدین قاضی »

واہ جناب !
بہت خوب
Post Reply

Return to “اردو شاعری”