وہ تیرے نصیب کی بارشیں،کسی اور چھت پہ برس گئیں

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

وہ تیرے نصیب کی بارشیں،کسی اور چھت پہ برس گئیں

Post by ماظق »

[center]کہاں آ کے رکتے تھے راستے،کہاں موڑ تھا اسے بھول جا
جو مل گیا اسے یاد رکھ،جو نہیں ملا اسے بھول جا[/center]
[center]وہ تیرے نصیب کی بارشیں،کسی اور چھت پہ برس گئیں
دل بے خبر میری بات سن،اسے بھول جا،اسے بھول جا

میں تو گم تھا تیرے ھی دھیان میں،تیری آس تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی میرے کان میں،میرے پاس آ ،اسے بھول جا

کسی کی آنکھ میں نہیں اشک غم،تیرے بعد کچھ بھی نہیں ھے کم
تجھے زندگی نے بھلا دیا،تو بھی مسکرا ،اسے بھول جا

نہ وہ آنکھ ھی تیری آنکھ تھی،نہ وہ خواب ھی تیرا خواب تھا
دل منتظر تو یہ کس لیے تیرا جاگنا،اسے بھول جا

یہ جو رات دن کا ھے کھیل سا،اسے دیکھ اس پر یقین نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقل،سر آئینہ اسے بھول جا

جو بساط جان ھی الٹ گیا،وہ جو راستے میں پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا،اسے مت بلا،اسے بھول جا[/center]
امجد اسلام امجد
Last edited by ماظق on Thu Sep 17, 2009 9:56 am, edited 1 time in total.
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: وہ تیرے نصیب کی بارشیں،کسی اور چھت پہ برس گئیں

Post by رضی الدین قاضی »

لا جواب کلام شیئرنگ کے لیئے شکریہ ۔
Post Reply

Return to “اردو شاعری”