آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

اگر آپ کسی سے گپ شپ لڑانا چاہتے ہیں تو یہاں آیئے۔ اپنے دوستوں سے ملاقات کیجئے اور ڈھیروں باتیں کیجئے
Post Reply
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

[center]Image

Image


اب اگلا سوال

بھائیو اور بہنوں آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

اگر 5 بار بھی آپ پانی پیتے ہیں
اور سنت کے مطابق بیٹھ کر

بسم اللہ پڑھ
کر تین گونٹ میں پیئں

(کھولے برتن میں پیئیں)
اور پینے کے بعد اپنے رب کا شکر ادا کریں
الحمدللہ کے الفاظ سے

تو آپ جانتے ہیں آپ نے ایک بار پانی پی کر کتنا اجر جمع کر لیا؟


اور کتنی سنتیں زندہ کیں؟

1- بیٹھ کر پینا سنت ہے

2- بسم اللہ پڑھنا سنت ہے

3- تین گونٹ میں پینا سنت ہے

4 -کھولے برتن میں پینا سنت ہے

5-الحمدللہ کہنا سنت ہے

اب اگر آپ دن میں پانچ بار پانی پیتے ہوئے ان پانچ سنتوں پر عمل کرتے ہیں تو
دن میں آپ کو 25 سنتوں کا ثواب بغیر مشقت کے حاصل ہوجائے گا


اب ہمارا رب اتنا رحیم و کریم ہے کہ ایک نیکی کو 10 گنا بڑھادیتا ہے اور جتنا چاہے اضافہ کرتا ہے

مَن جَاء بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَمَن جَاء بِالسَّيِّئَةِ فَلاَ يُجْزَى إِلاَّ مِثْلَهَا وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ [الأنعام : 160]

اور جو کوئی (اللہ کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو برائی لائے گا اسے سزا ویسے ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا (۱۶۰)

ایک اور مقام پر فرمایا:

وَاللّهُ يُضَاعِفُ لِمَن يَشَاءُ وَاللّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ [البقرة : 261]

اور اللّهُ جس کے لئے چاہتا ہے زیادہ کرتا ہے۔ وہ بڑی کشائش والا اور سب کچھ جاننے والا ہے (۲۶۱)

سبحان اللہ

ہم کیوں نیکیوں کے لیے حریص نہیں جیسے دولت کے لیے ہوتے ہیں؟

جب کے ہمارے رب کی رحمت اتنی وسیع ہے ہم پر مگر ہم ہیں کہ ذرا ہاتھ نہیں بڑھاتے
جب کے فانی دنیا کے لیے ہر جگہ ٹھوکر کھاتے پھیرتے ہیں


اللہ ہمیں ھدایت دے


Image[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by عاطف »

ماشاءاللہ بہن بہت ہی خوب لکھا ہے مگر ہائے افسوس دل ہائے غفلت سے بیدار کیوں نہیں ہوتا-

اے کاش اللہ عزوجل ہمیں عمل کی توفیق دے دے ہمیں ہر ہر لمحے اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی پیاری پیاری سنتوں پر عمل کرنے والا بنا دے آمین

اے کاش ہم یہود و نصاری کے پیچھے چلنے کی بجائے اپنے پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے پیچھے چلنے والے بن جائے

لوگ کہتے ہیں انگریز چاند پر پہنچ گیا اور مریخ پر پہنچ گیا ہمیں بھی ان کی طرح ترقی کرنی چاہئیے- میں یہ کہتا ہوں اور دلیل سے کہتا ہوں انگریز تو صرف چاند یا مریخ تک ہی پہنچ سکا اور ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم معراج شریف کی رات وہاں تک گئے جہاں کوئی کبھی جا سکا اور نہ کبھی جائے گا -

اب بتائیے کس کی پیروی کرنی چاہیے یہود و نصاری کی جو کہ صرف چاند یا مریخ تک پہنچا یا اس پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی جو کہ چاند کیا مریخ کیا پتا نہیں کتنی کہکشاؤں کو پیچھے چھوڑ چھاڑ کے پہلا آسمان نہیں دوسرا نہیں بلکہ ساتویں‌ آسمان سے بھی اوپر عرش معلی پر اپنے رب عزوجل کے پاس گئے -

یقینا اے مسلمان ! مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی ایک ایک ادا ایک ایک سنت میں ہمارے لئے فائدے ہی فائدے ہیں - اے کاش نفس بد کار ہمارا دامن چھوڑ دے اور شیطان لعین کے گندے واروں سے ہم بچ جائے - یقینا نجات ہمارے پیارے مدنی آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کی اتباء میں ہے - تو پھر آج سے نیت کر لیجیئے کہ جو آج تک سستی ہوئی وہ ہو گئی آئندہ اپنی ساری زندگی اپنے پیارے آقا مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کے مطابق گزاروں گا -
کہیے انشاءاللہ
اللہ عزوجل عمل کی توفق عطا فرمائے - آمین
Last edited by عاطف on Fri Sep 04, 2009 4:36 pm, edited 1 time in total.
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

[center]
مدینے والے مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ میں نے اپنے رب عزوجل کو اپنے بلکل سامنے دیکھا اور میرے رب عزوجل نے اپنا ہاتھ میرے دونوں کندھوں کے درمیان یعنی سینہ مبارک پر رکھ دیا جس کی ٹھنڈک میں نے اپنے اندر تک محسوس کی- سبحان اللہ

[center]بھائی یہ حدیث آج تک میری نظر سے نہیں گزری اور اپنے ناقص علم کے مابق یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ غلو اور من گھڑت بنائی گئی بات ہے جو آج کل ہمارے مسلمانوں میں عام ہے جب کہ ہمارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے
" جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے“
۔۔۔۔ متفق
اس لیے میں اس معاملے میں شدید ہوں کہ کوئی حدیث بغیر حوالہ کے قبول نہیں کرتی
کیونکہ ضعیف اور من گھڑت قصوں نے آج ہمارے مسلمانوں کی اکثریت کو گمراہ کر دیا ہے
پلیز بھائی اگر ممکن ہو تو اس حدیث کا حوالہ ضرور پیش کریں
امید ہے آپ ناراض نہیں ہونگے


میرے ناقص علم کے مطابق
عن عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا قالت:
من زعم أن محمداً صلى الله عليه و سلم رأى ربه فقد أعظم على الله الفرية،
عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سےیہ ثابت ہےان کابیان ہے :
“آپ کواگرکوئی یہ حدیث بیان کرےکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنےرب کودیکھاہےتو وہ جھوٹاہے“

اوراللہ تعالی کاتو یہ فرمان ہے
{ اسےآنکھیں نہیں پاسکتیں ۔۔۔۔۔}
صحیح بخاری
التوحیدحدیث نمبر 6

اورابوذر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نےنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا آپ نےاپنے رب کو دیکھا ہےتو انہوں نےفرمایا :
نورکومیں کیسےدیکھ سکتاہوں ۔
صحیح مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر (261) 832)

اور آپ کے رب کا فرمان ہے

ناممکن ہے کہ کسی بشر سے اللہ کلام کرے مگر وحی کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کسی فرشتہ کو بھیجے اور وہ اللہ کے حکم سے جو چاہے وحی کرے ، بے شک وہ برتر ہے حکمت والا
(سورہ الشوری51)

اس لیے ہم قرآن و حدیث پر مکمل ایمان کے ساتھ ان واقعات کا با آسانی انکار کر سکتے ہیں

امید ہے ان شاء اللہ آپ قرآ نی آیت اور صحیح احادیث کا احترام کریں گے
[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Post by فتاة القرآن »

قال رسول صلى الله علیه وسلم(وإياكم والغلو في الدين فإنما أهلك من كان قبلكم الغلو في الدين)
رواه النسائي، وابن ماجه واللفظ للنسائي وإسناده صحيح

آپ کے نبی کا فرمان ہے
" دین میں غلو سے بچو کیونکہ تم سے پہلی امتیں دین میں غلو کی وجہ سے ھلاک کی گئیں “
رواه النسائي، وابن ماجه واللفظ للنسائي وإسناده صحيح
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by شازل »

ویسے یہ حدیث میں‌نے بھی پہلے کبھی نہ دیکھی اور نہ سنی
بہرحال ایسا ہو جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ عاطف بھائی نے کہیں‌سے سنی یا کسی کتاب میں دیکھی ہو گی.
بہت شکریہ
عاطف
دوست
Posts: 320
Joined: Tue Apr 21, 2009 5:50 pm
جنس:: مرد
Location: بورے والا
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by عاطف »

لیجیئے بہن آپ کے کہنے پر میں نے وہ حصہ ہی ختم کر دیا ویسے میں نے یہ بیان کئی دفعہ سنا ہے - میں نے اسے اس لئے حذف کیا ہے کہ میرے پاس ابھی وہ بک نہیں ہے جس میں حوالہ ہے جیسے ہی مجھے وہ بک جائے گی انشاءاللہ آپ کی تسلی کروا دوں گا- ویسے میں اس معاملے میں خود بہت حساس ہوں-

آپ سب کا بہت بہت شکریہ
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

عاطف wrote:لیجیئے بہن آپ کے کہنے پر میں نے وہ حصہ ہی ختم کر دیا ویسے میں نے یہ بیان کئی دفعہ سنا ہے - میں نے اسے اس لئے حذف کیا ہے کہ میرے پاس ابھی وہ بک نہیں ہے جس میں حوالہ ہے جیسے ہی مجھے وہ بک جائے گی انشاءاللہ آپ کی تسلی کروا دوں گا- ویسے میں اس معاملے میں خود بہت حساس ہوں-

آپ سب کا بہت بہت شکریہ
[center]آپ کا بہت شکریہ بھائی
مجھے یہی توقع تھی آپ سے
جزاک اللہ کل خیر
اللہ ہمیں اپنے سچے حبیب صلى الله عليه وسلم کے راستے پر چلنے کی توفیق دے
آمین[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by شازل »

عاطف‌صاحب آپ کا شکریہ
اللہ آپکو اجر دے
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

شازل wrote:ویسے یہ حدیث میں‌نے بھی پہلے کبھی نہ دیکھی اور نہ سنی
بہرحال ایسا ہو جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ عاطف بھائی نے کہیں‌سے سنی یا کسی کتاب میں دیکھی ہو گی.
بہت شکریہ
[center]جی یقینا بھائی نے کہی پڑھی یا کسی سے سنی ہوگی
حسن ظن کے لیے بہت شکریہ


میری سب بھائی بہنوں کو نصیحت ہے
کہ

وہ کسی بھی کتاب یا عالم کی فورا تصدیق ناکیا کریں
جب تک کہ وہ آپ کو قرآن و حدیث سےصحیح دلیل نا دے
اور اگر کوئی بڑے سے بڑا معروف عالم یا اسکی کوئی کتاب قرآن و حدیث کے خلاف ہو یا قرآن و حدیث کو کاٹتی ہو

تو بلا جھجک آپ اسکا انکار کرسکتے ہیں اور آپ کو یہی کرنا چاہیے کیونکہ آج کا دور پرفتن دور ہے
اور ایسے دور میں ہمیں کیا کرنا چاہیے

ذرا اپنے حبیب کی نصیحت سنیں

قال صلى الله عليه وسلم:
«تركت فيكم ما إن تمسكتم به لن تضلوا بعدي أبدا كتاب الله وسنتي».
رواه البخاري

مفھوم الحدیث
" میں تم لوگوں کے بیج وہ چیز چھوڑ کر جارہا ہو جسے اگر تم مضبوطی سے تھامے رکھو تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے
(اللہ کی کتاب اور میری سنت)

Image

اس لیے بھائیو اس پر فتن دور میں ہماری نجات صرف ان دو چیزوں میں
اور ہمیں اسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے
ان شاء اللہ

ہمیں کسی بھی معروف انسان یا اسکی کتاب ان دو چیزوں سے گمراہ نا کردے
اللہ ہمیں حق کا راستہ دیکھائے اور اس پر چلنے کی توفیق دے
[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by شازل »

آپ نے بہت اچھی بات بتائی
جزاک اللہ
ایک بات مجھے اب یاد آگئی
کہ اکثر گھروں میں ایک پیالہ پایا جاتا ہے جس میں قرآن مجید کی آیتیں کندہ ہوتی ہیں(اکثر حجاج کرام اسے سعودی عرب سے لے آتےہیں) اس پیالے میں پانی ڈال کر مریض یا کسی بھی شخص کو پانی دیا جاتا ہے
یہاں تک تو بات درست ہے لیکن ایسے پیالے بھی پائے جاتے ہیں جس میں دیویوں اور پریوں کی تصاویر کندہ ہوتی ہیں اور شاید اسی کے ساتھ قرآن پاک آیتیں بھی ہوتی ہیں ،پھر پانی کو پیالے میں ڈال کر گھمایا جاتا ہے اور پانی پیش کیا جاتا ہے
میں اس دوسرے پیالے کا شدید ترین محالف ہوں اور دوسروں کو بھی اس چیز سے منع کرتا ہوں
آپ کی اس بارےمیں کیا رائے ہے
مخلص
کارکن
کارکن
Posts: 171
Joined: Wed Sep 02, 2009 11:20 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by مخلص »

سسٹر ماشاءاللہ دین کے حوالہ سے آپ کی کیا بات ھے۔سبحان اللہ۔اللہ آپ کو حاسدین کے شر سے اور نظر بد سے بچا کر رکھے آمین ثم آمین
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

شازل wrote:آپ نے بہت اچھی بات بتائی
جزاک اللہ
ایک بات مجھے اب یاد آگئی
کہ اکثر گھروں میں ایک پیالہ پایا جاتا ہے جس میں قرآن مجید کی آیتیں کندہ ہوتی ہیں(اکثر حجاج کرام اسے سعودی عرب سے لے آتےہیں) اس پیالے میں پانی ڈال کر مریض یا کسی بھی شخص کو پانی دیا جاتا ہے
یہاں تک تو بات درست ہے لیکن ایسے پیالے بھی پائے جاتے ہیں جس میں دیویوں اور پریوں کی تصاویر کندہ ہوتی ہیں اور شاید اسی کے ساتھ قرآن پاک آیتیں بھی ہوتی ہیں ،پھر پانی کو پیالے میں ڈال کر گھمایا جاتا ہے اور پانی پیش کیا جاتا ہے
میں اس دوسرے پیالے کا شدید ترین محالف ہوں اور دوسروں کو بھی اس چیز سے منع کرتا ہوں
آپ کی اس بارےمیں کیا رائے ہے



[center]
صحیح فرمایا بھائی آپ نے ۔۔۔ ہمارے لیے ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اسوۃ حسنہ ہیں
ہمیں انہیں کے طریقے پر چلنا چاہیے۔۔۔۔
ہمارے رسول یا ان کے صحابہ کرام نے کبھی اس طریقہ سے علاج نہیں کیا ۔۔۔
اور نا آیات لکھے گئے برتن استعمال کیے

ہمارے رسول اور ان کے صحابہ پانی پر قرآنی آیات پڑھ کر دم کرتے مریض پر
اور ہمارے رسول کا لعاب چونکہ متبرک تھا اس لیے اس سے بھی علاج کرتے ۔۔
مگر کبھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآنی آیات یا تصاویر والے برتن کو شفا كے لیے استعمال نہیں کیا ۔۔
۔ مجھے ان کے امتیوں پر حیرانی ہے کہ وہ اپنے حبیب اپنے رسول کی سنت (طریقے) کو چھوڑ کر ہر نیا کام کیوں گڑھ لیتے ہیں جو ہمارے حبیب سے ثابت نہ ہو ؟
کیا قرآنی آیات پڑھنا آج کے امت محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر اسقدر بھاری ہے کہ وہ تراشے گئے برتن شفا کے لیے یوز کرنا شروع کردیں؟
افسوس ہے ایسے امتیوں پر جو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی کتاب سے اسقدر دور بھاگتے ہیں۔۔۔۔
جب ان کے رسول نے ہر شر ، نظر بد ، شیطانی جنات، اور سحر سے بچنے کے لیے آیت الکرسی اور تینوں قل پڑھ کر دکھایا اور امت کو سکھایا تو آگے انکی امت نے کیا کیا؟
بجائے ان اذکار (آیۃ الکرسی اور تینوں قل ) کو صبح شام پڑھتے اور اپنے حبیب کی سنت پر عمل کرتے انھوں نے اپنے رسول کے اس طریقے کو چھوڑ کر اپنے ہاتھوں میں تعویذیں باندھ لیں.

مجھے کوئی بتائے کیا آپ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر بد یا شیاطین و جن سے بچنے کے لیے کبھی تعویذ باندھی تھی؟

کیوں آج انکی امت پر قرآن کی مختصر آیات تک پڑھنا دشوار ہے کہ وہ لکھوا کر لٹکانا تو پسند کرتے ہیں
مگر دن میں دو بار پڑھنا گوارا نہیں

ہم کیسے محب رسول ہونےکا دعوی کر سکتے ہیں؟

؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


ان شاء اللہ میں اپنے رسول کے دم کرنے کا مکمل طریقہ احادیث کی روشنی میں
یہاں سب کو سکھانے کی کوشش کرونگی
جس کے بعد آپ کو ان فضول طریقوں کی ضرورت ہر گیز نہیں رہے گی

آپ بھی اپنے مریضوں کو خود دم کر سکتے ہیں اپنے رسول کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔۔

نظر بد اترنے کا طریقہ۔۔ سحر ،جن شیاطین سے بچنے کا طریقہ۔۔۔۔ اور بیمار مریض پر دم کا طریقہ

سب ان شاء اللہ تفصیل سے احادیث کی روشی میں

انتظارفرمائیں۔۔۔۔۔
[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

مخلص wrote:سسٹر ماشاءاللہ دین کے حوالہ سے آپ کی کیا بات ھے۔سبحان اللہ۔اللہ آپ کو حاسدین کے شر سے اور نظر بد سے بچا کر رکھے آمین ثم آمین

شکریہ بھائی

اللہ عمل کی توفیق دے

آمین
[center]مقالاتي

Image[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by شازل »

ہم انتظار کریں گے
برائی کچھ اس تیزی سے پھیلتی ہے کہ اس پر وبا کا گمان ہوتا ہے .
اللہ ہی ہم پر رحم فرمائے
ایک اور بات برسبیل تزکرہ نکل آئی (بجائے اس کے کہ کسی اور تھریڈ میں پوچھتا یہیں پر پوچھ لیتا ہوں)
میرے کمرے میں ایک تصویر ہے کیا میں نماز پڑھنے کے لیے اس پر کپڑا وغیرہ ڈال دیا کروں یا اس تصویر کو ہی اتار دوں (یہ اچھا رہے گا)
دوسری طرف میرے دوسرے کمرے میں کمپیوٹر پڑا ہے جس میں کئی قسم کا مواد پڑا ہے تو اس کا کیا کروں؟
یعنی اسکی موجودگی میں بھی نماز اس کمرے میں نہ پڑھوں
ہماری درسی کتب سامنے صوفے پر پڑی ہوتی ہیں جن میں کئ قسم کی تصاویر ہوتی ہیں اور مجھے اچھا نہیں لگتا کہ انہیں کی موجودگی میں ...
میری جیب میں بلکہ ہر کسی کی جیب میں روپے موجود ہوتے ہیں سکہ بھی ہوتا ہے اور تصویر بھی تو ...
کیا اس کے بارے میں کوئی راستہ ہے یا اسے ہم مجبوری کہہ سکتے ہیں،
فتاة القرآن
دوست
Posts: 265
Joined: Sun Aug 16, 2009 2:24 am

Re: آپ دن میں کتنی بار پانی پیتے ہیں؟

Post by فتاة القرآن »

[center]
دوسری طرف میرے دوسرے کمرے میں کمپیوٹر پڑا ہے جس میں کئی قسم کا مواد پڑا ہے تو اس کا کیا کروں؟
یعنی اسکی موجودگی میں بھی نماز اس کمرے میں نہ پڑھوں
ہماری درسی کتب سامنے صوفے پر پڑی ہوتی ہیں جن میں کئ قسم کی تصاویر ہوتی ہیں اور مجھے اچھا نہیں لگتا کہ انہیں کی موجودگی میں ...
ان تین باتوں پر کوئی حرج نہیں
کیونکہ یھاں تصویر ظاھر نہیں ہے مخفی ہے

میری جیب میں بلکہ ہر کسی کی جیب میں روپے موجود ہوتے ہیں سکہ بھی ہوتا ہے اور تصویر بھی تو ...
اس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ایک مجبوری ہے


اب رہا آپ کا یہ سوال
میرے کمرے میں ایک تصویر ہے کیا میں نماز پڑھنے کے لیے اس پر کپڑا وغیرہ ڈال دیا کروں یا اس تصویر کو ہی اتار دوں (یہ اچھا رہے گا)
تو اس کا جواب تھوڑا طویل ہے

جاندار چیزوں کی تصویريں گھر میں لٹکانا جائز نہیں


کیونکہ

ہمارے حبیب صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے:

لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ
(ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا ہو اور تصویر ہو )
رواه البخاري ومسلم

ویسے تو اسلام ہمیں اس چیز سے ہی روکتا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں
ذی روح کی تصویریں لٹکائیں


مگر نماز کے لیے تصاویر کی موجودگی کس وجہ سے مکروہ ہے وہ جاننے کے لیے یہ حدیث پڑھیں


فعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
أَمِيطِي عَنِّي فَإِنَّهُ لَا تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلَاتِي.
رواه البخاري.

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
عا ئشہ رضی اللہ عنھا کے پاس ایک پردہ تھا جو انھوں نے گھر کے ایک جانب لٹکا دیا تھا،
(آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہے تھے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"یہ پردہ نکال دو اسکی تصویریں نماز میں میرے سامنے آتی ہیں"
(یعنی نماز میں خلل ڈالتی ہیں (توجہ ہٹاتی ہیں )
صحیح مسلم



جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےعائشہ رضی اللہ عنھا کے پاس ایک پردہ دیکھا جس میں تصویریں تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھاڑ دیا اور آپ کا چہرہ غصے والا ہو گیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے فرمایا؛

(بے شک جو لوگ یہ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا جو تم نے بنایا ہے اب اس میں جان بھی ڈالو۔)

رواه مسلم



اور اس کے علاوہ ہمارے جبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ؛

(لا تدع صورة إلا طمستها ولا قبراً مشرفاً إلا سويته)
کوئی تصویر نہ چھوڑو مگر اسے مٹا دو ، اور جو قبر اونچی ہو اسے برابر کر دو

صحيح مسلم

مگر

یہ نہیں کہا جاسکتا کہ تصویر والے کمرے میں نماز نہیں ہوتی

نماز آپکی صحیح ہو جائے گی
مگر نماز میں خشوع اور سکینت کے لیے اگر کمرہ تصاویر سے پاک ہو تو افضل ہے
کیونکہ جہاں تصویر ہوگی وہاں فرشتے ہی داخل نہیں ہونگے
اور نمازی کی نماز میں خلل بھی واقع ہوگا


عن ابن عباس رضي الله عنه :
( ليس لك من صلاتك إلا ما عقلت منها )
حضرت ابن عباس سے روایت ہے:
تمھاری نماز میں تمھارا حصہ صرف وہی ہے جو تم نے سمجھ کر پڑھا

اور ہمارے خالق کا فرمان ہے

قد أفلح المؤمنون الذين هم في صلتهم خاشعون
بے شک ایمان والے فلاح پا گئے جو اپنی نمازوں میں خشوع کرتے ہیں

بے شک تصاویراور فرشتوں کے داخلہ پر رکاوٹ ہماری نمازوں سے خشوع کو ختم کر دیتی ہے
اس لیے تصاویر کو گھروں پر لٹکانے اور ھندوں کی مشابھت کرنے سے اجتناب بہتر ہے



مگر پھر بھی آپ کی نماز تصاویر کی موجودگی میں باطل نہیں ہوگی
ان شاء اللہ

واللہ اعلم[/center]
[center]مقالاتي

Image[/center]
Post Reply

Return to “باتیں ملاقاتیں”