راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by پپو »

راجہ پرویز اشرف نئے قائدِ ایوان منتخب

پاکستان کی قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا ہے۔

قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سردار مہتاب عباسی کے درمیان ہے۔


کُل 300 ووٹ ڈالے گئے۔ راجہ پرویز اشرف کو 211 ووٹ ملے جبکہ مہتاب عباسی کو 89 ووٹ ملے۔

وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف امیدوار ہیں جبکہ دو متبادل امیدواروں مخدوم شہاب الدین اور قمر زمان کائرہ نے اپنی نامزدگیاں واپس لے لی ہی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جب شروع ہوا تو قائدِ ایوان کے امیدوار جمیعت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے سپیکر سے درخواست کی کہ ممبر قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کے انتقال کے باعث اس اجلاس میں انتخاب نہ کیا جائے اور وزیر اعظم کے انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔

ممبر قومی اسمبلی نوید قمر نے اس موقع پر کہا کہ یہ سپیشل سیشن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان انتخابات میں غیر جانبدار رہیں گے اور اس انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی ان کی جماعت ووٹ ڈالے گی۔

اجلاس کے قبل وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربرہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے مسلم لیگ قاف کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف کے نام کا اعلان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے حیدر عباس رضوی، عوامی نیشنل پارٹی کے افراسیاب خٹک اور مسلم لیگ (ق) کے سردار بہادر احمد خان کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ اخباری کانفرنس میں کیا۔

راجہ پرویز اشرف اس نامزدگی سے قبل وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طور پر یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں شامل تھے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجر خان سے ہے۔ وہ سنہ دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر راولپنڈی سے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں انہیں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی مقرر کیا گیا۔

بطور وزیر پانی و بجلی انہوں نے پہلے ہی سال اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں لوڈشیڈنگ اس سال دسمبر تک ختم کر دیں گے لیکن ایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے لوگ انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ان پر کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبے میں بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔ اس بابت ان کا ایک مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہا۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا وزارتِ عظمیٰ کے لیے راجہ پرویز اشرف کے نام کے لیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔

ادھر، مخدوم شہاب الدین نے جمعے کو ہی پشاور میں ہائی کورٹ سے ایفیڈرین مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ ان کے خلاف اینٹی نارکاٹس فورس کے ورانٹ گرفتاری نے ان کی وزارت عظمی کی امیدوں پر پانی پھر دیا تھا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by چاند بابو »

یہ ہے وہ وجہ جس کی وجہ سے ہر پڑھا لکھا اور باشعور شخص پی پی پی سے نفرت کرتا ہے۔
جتنا بڑا کمینہ، ان کی حکومت میں اتنی ہی بڑا عہدہ۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by پپو »

میں اس خبرپر تبصرہ علامہ ایک شعر سے کرتا ہوں وہی اس کی درست ترجمانی کرتا ہے

[center]میراث میں آئی ہے انہیں مسند ارشاد
زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن.[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by چاند بابو »

بہت خوب علامہ صاحب نے یہ شعر شاید اسی موقع کے لئے لکھا تھا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by میاں محمد اشفاق »

چھڈ و یارو ان لوگوں نے بے عزتی کروا دی ہے
لعنت ہو ان پر
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by پپو »

ادھر کونسا عزتوں کے ٹوکرے لد گئے ہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by بلال احمد »

بے عزتی تو عزت والوں کی ہوتی ہے. اگر ہم اتنے عزت والے ہوتے تو اپنی بہنوں‌،بیٹیوں‌کی عصمتوں‌کا سودا امریکہ سے نہ کرتے پھرتے

;( ;( ;( ;( ;( ;( ;( ;(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by افتخار »

آپ کو راجہ رینٹل مبارک ہو۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by میاں محمد اشفاق »

راجہ رینٹل کی جگہ ایک نئی لعنت مبارک ہو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: راجہ پرویز اشرف نئےوزیراعظم منتخب

Post by بلال احمد »

افتخار wrote:آپ کو راجہ رینٹل مبارک ہو۔
راجہ رینٹل یا راجہ مینٹل h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”