پاک فضائیہ کا شاہین

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
فرحان اشرف
کارکن
کارکن
Posts: 65
Joined: Thu Jun 14, 2012 10:52 am
جنس:: مرد
Location: (Punjab(Pakistan

پاک فضائیہ کا شاہین

Post by فرحان اشرف »

ائیر مارشل اصغر خان
تعارف
پاک فضائیہ کے پہلے کمانڈر انچیف۔ 17 جنوری 1921ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں رائل انڈین ملٹری کالج ڈیرہ دون میں تعلیم حاصل کی۔ 1940ء میں گریجویشن
کی اور اسی سال کے آخر میں نویں رائل دکن ہارس میں کمیشن آفسر مقرر ہوئے۔ 1941ء میں انڈین ائیر فورس میں چلے گئے۔ اسی سال انبالہ اور سکندر آباد سے ہوا بازی کی
تربیت حاصل کی۔ اگلے سال نمبر 3 سکوارڈن انڈین ائر فورس پشاور میں تعینات ہوئے۔ 1944ء میں برما میں بطور فلائیٹ کمانڈر خدمات انجام دیں اور جنگ برما میں حصہ لیا۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ کو جاپانی فوجی ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کرنے پر مامور کیا گیا۔ 1945ء میں سکوارڈن لیڈر بنائے گئے۔ 1946ء میں برطانیہ گئے اور وہاں جیٹ طیارے
اڑانے کی تربیت حاصل کی۔ اوائل 1947ء میں فلائنگ ٹرینگ سکول انبالہ میں چیف فلائنگ انسٹرکٹر مقرر ہوئے۔
قیام پاکستان
قیام پاکستان کے بعد پاکستان ائیر فورس کالج رسالپور نوشہرہ کو منظم کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ قائداعظم رسالپور تشریف لائے تو انہوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ 1949ء میں
گروپ کیپٹن بنائے گئے اور اس حیثیت سے آپریشنل پاکستان ائیر فورس کی کمان سنبھالی۔ اسی سال ان کو رائل ائیر فورس سٹاف کالج برطانیہ سے اعلی کارکردگی کا ایوارڈ ملا۔ 1957
ء میں صرف 36 سال کی عمر میں ائیر وائس مارشل بنائے گئے۔ 1958ء میں ائر مارشل ہوگئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ ہوابازی کے ناظم اعلیٰ اور پی آئی اے کے صدر نشین
مقرر ہوئے۔ اسی سال سینٹو میں فوجی مشیر بنے۔ اصغر خان کو ہلال قائداعظم اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔ لیکن بعد میں انہوں نے یہ اعزازات واپس کر دئیے
تھے۔
نفرت انسان سے نہیں جرم سے ہے۔
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: پاک فضائیہ کا شاہین

Post by پپو »

zub;ar zub;ar
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک فضائیہ کا شاہین

Post by افتخار »

zub;ar
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پاک فضائیہ کا شاہین

Post by بلال احمد »

بہت ہی عمدہ معلومات ہیں، اشتراک پر شکریہ بھائی
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “پاک وطن”