سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے دیا

Post by اعجازالحسینی »

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی نااہلی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سنایا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر سے کہا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

اس سے قبل ان درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر توہینِ عدالت کے مقدمے میں سات رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی جاتی تو ہو سکتا تھا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کچھ عرصے کے لیے رک جاتی۔

اس مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا کہ سات رکنی بینچ کے فیصلے کی سکروٹنی کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 248 کا حوالہ نہ تو این آر او کے کیس میں دیا گیا اور نہ ہی توہینِ عدالت کے مقدمے میں۔

اس سے قبل پاکستان کے اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی رولنگ پر قومی اسمبلی میں قرارداد اس لیے لائی گئی کہ خدشہ تھا کہ سپریم کورٹ کوئی اور حکم جاری نہ کردے۔

بینچ میں شامل جسٹس خلجی عارف حسین نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اگر سپیکر کی رولنگ کارروائی کا حصہ تھی تو پھر قرارداد کیوں لائی گئی۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ قرارداد اس لیے لائی گئی کہ خدشہ تھا کہ سپریم کورٹ کوئی اور حکم نہ دے دے۔

عرفان قادر نے مزید کہا کہ اسمبلی کے کسی بھی رکن کو نااہل قرار دینا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سات رکنی بینچ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 248 کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل وزیر اعظم امور کو فرائض سرانجام دحنے کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو عدالت میں طلب نہیں کر سکتی کیونکہ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

دلائل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سوئس حکام کو مقدمے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا خط نہ لکھنے کا فیصلہ آئین کے مطابق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو حکومت کو ہر قدم اٹھانے سے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔

دریں اثناء سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے تناظر میں اسلام آباد میں ایوانِ میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے جس میں صدر اور وزیرِ اعظم دونوں شریک ہیں۔

اس معاملے کا آغاز سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو این آر او مقدمے میں عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے سے ہوا تھا۔

بعد ازاں انہیں اس جرم کا مرتکب قرار دے کر عدالت کی برخاستگی تک کی سزا سنائی گئی تھی تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اس سزا کی بنیاد پر نااہل قرار دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی اہلیت سے متعلق سپیکر کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

بی بی سی
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by پپو »

تو اور کیا کرتے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ان نااہل لوگوں نے لوگ روٹی اور پانی ترس رہے ہیں اور یہ کہتے سب اچھا ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by علی خان »

v;e;r;y;happ;y
میرے خیال سے بہت ہی اچھا فیصلہ دیا ہے، سپریم کورٹ نے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by پپو »

مگر یہ لوگ دیکھ لینا جن کی زبان پر ہر وقت رہتا ہے ہم عدالتوں احترام کرتے ہیں اب کیا حشر کریں گے اس فیصلہ کا اور عوامی اجتجاج کے نام اپنے غنڈوں کو متحرک کریں گے
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by بلال احمد »

سب ٹوپی ڈرامہ ہے
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by میاں محمد اشفاق »

اب الیکشن کمیشن نے بھی وزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا ہے
اب دیکھنا یہ ہے کہ نیا ڈاکو کون آتا ہے :geek:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by چاند بابو »

نئے وزرائے اعظم کے لئے احمد مختار، شہاب الدین اور خورشید شاہ کے نام زیرِ غور ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سپریم کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دے

Post by بلال احمد »

حنا ربانی کھر کانام بھی زیر غور ہے.
جو بھی آیا کھانے کیلئے ہی آئے گا be;a be;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”