[center]ہم يہ تو جانتے ہیں كہ اللہ تعالى آسمان وزمين كے
اوپر ہے اور سب كچھ اس كے نيچے ہے، تو كيا اس كا معنى يہ ہے
كہ عرش ساتويں آسمان پر ہے ؟
الحمد للہ:
اس ميں كوئي شك و شبہ نہيں كہ عرش ساتويں آسمان كے
اوپر ہے بلكہ وہ سب مخلوقات سے بھى اوپر ہے،
اور اس پر صريح دلائل بھى دلالت كرتے ہيں ان دلائل ميں سے بعض يہ ہيں:
امام بخارى رحمہ اللہ تعالى نے ابوہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ
سے بيان كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" بلاشبہ جنت ميں سو مرتبے اور درجات ہيں
جو اللہ تعالى نے اللہ تعالى كے راستے ميں جھاد كرنے والے
مجاہدين كے ليے تيار كيے ہيں دو درجوں كے مابين اتنا فاصلہ ہے
جتنا آسمان وزمين كے مابين ہے، لھذا جب تم اللہ تعالى سے
سوال كرو تو جنت الفردوس مانگا كرو كيونكہ وہ جنت كا وسط
اور بلند ترين درجہ ہے اور اس كے اوپر رحمن كا عرش ہے
اور وہيں سے جنت كى نہريں پھوٹتى ہيں"
صحيح بخارى
اور سب مسلمانوں كے ہاں يہ بات مقرر شدہ ہے كہ
جنت ساتويں آسمان كے اوپر ہے لھذا جب عرش جنت كے
اوپر ہے تو پھر اس سے يہ لازم آيا كہ عرش ساتويں آسمان سے بھى اوپر ہے.
اور اس معنى كى دليل اس حديث سے بھى ملتى ہے جسے
امام مسلم رحمہ اللہ تعالى نے اپنى صحيح ميں بيان كيا ہے:
عبد اللہ بن عباس رضي اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ
مجھے ايك انصارى صحابى رضي اللہ تعالى عنہ نے
بتايا كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ليكن ہمارا رب تبارك وتعالى اس كا نام بابركت ہے جب كسى كام كا فيصلہ فرماتا ہے تو عرش اٹھانے والے فرشتے اس كى تسبيح بيان كرتے ہيں اور پھر ان كے قريبى آسمان والے بھى تسبيح بيان كرتے ہيں حتى كہ تسبيح اس آسمان دنيا والوں تك پہنچ جاتى ہے پھر عرش اٹھانے والوں كے قريب ترين فرشتے عرش اٹھانے والے فرشتوں سے كہتے ہيں: تمہارے رب نے كيا فرمايا: تو جو رب تعالى نے كہا تھا وہ انہيں بتاتے ہيں، تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: آسمان والے ايك دوسرے كو وہ خبر ديتے ہيں حتى كہ وہ خبر آسمان دنيا والوں تك پہنچ جاتى ہے" صحيح مسلم
لھذا يہ تو بالكل اور بہت زيادہ ظاہر ہے كہ عرش اور اسے
اٹھانے والے سب آسمانوں سے اوپر ہيں.
اور ان دلائل ميں سے يہ حديث بھى ہے جسے ابن خزيمہ نے
صحيح ابن خزيمہ اور اپنى كتاب التوحيد ميں نقل كيا ہے:
ابن مسعود رضي اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں
كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" آسمان دنيا اور اس كے ساتھ والے آسمان ميں
پانچ سو برس كا فاصلہ ہے اور ہر آسمان كے مابين پانچ سو برس كا فاصلہ ہے"
عبد اللہ بن عمرو رضى اللہ تعالى عنہما نے كہا: كہ اللہ تعالى نے
ساتويں آسمان پر پانى بنايا ہے اور پانى كے اوپر عرش ركھا ہے
" علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے اس كى سند كو صحيح كہا ہے .
واللہ اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
[img]https://fbcdn_sphotos_e-a.akamaihd.net/hphotos-ak-snc6/198530_202156153147363_4291633_n.jpg[/img][/center]
كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
جزاک اللہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
بارك اللہ فیك ...چاند بابو wrote:جزاک اللہ.
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
جزاک اللہ
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
پپو wrote:جزاک اللہ
جزاك اللہ کل خیر
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
-
- منتظم سوشل میڈیا
- Posts: 6107
- Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
- جنس:: مرد
- Location: السعودیہ عربیہ
- Contact:
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
سبحان اللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: كيا عرش ساتويں آسمان كے اوپر ہے؟
جزاك اللہ کل خیرمیاں محمد اشفاق wrote:سبحان اللہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]