مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by اسداللہ شاہ »

[center]بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
پوری دنیا کے لوگوں سنو میں ہوں مظلوم مسلمانوں کا گھر۔
میرا نام ہے پاکستان
میں 14-اگست1947 کو پیدا ہوا۔ میرے بزرگوں نے مجھ پر ظلم کیا یا میرے بچے مجھ پر ظلم کررہے ہیں۔ میری پیدائش سے پہلے میرے ایک بزرگ (علامہ اقبال)فوت ہوگئے۔ میری پہلی سالگرہ کے کچھ دنوں بعد میری پیدائش کا خرچہ اُٹھانے والے میرے محسن (قائد اعظم) فوت ہوگئے انھیں خراب ایمبولینس میں ہسپتال لے جایا گیا اور وہ راستے میں مجھے یتیم چھوڑ گئے۔
بڑے بھائی (خان لیاقت علی خان) کو لیاقت باغ راولپنڈی میں گولی مار کر شہید کردیا گیا۔
ایک بھائی (ایوب خان) جس نے ازلی اور ابدی دشمن کو چاروں شانے چت کیا اسے کتا کہا گیا ایک شرابی (جنرل یحیٰی اورایک اور صاحب) نے ازلی دشمن کے ساتھ مل کر میرا ایک بازو کاٹ دیا۔ میرے ایک محسن (ذوالفقارعلی بھٹو) نے میرے لائق زمانہ فخر زمانہ بیٹےڈاکٹرعبدالقدیرکی خدمات لےکر میرے لئے کپڑوں کا انتظام کیا۔
میرے ایک بیٹے(جنرل ضیاء الحق) نے اپنے چچا(افغانستان) کے بچوں کو میری آغوش میں دے دیا لیکن انھوں نے میرے بچوں کو نشہ پلانا شروع کردیا اس بچے نے میرے آگے کھڑے میرے چھوٹے بھائی کو جس کو سرخ ریچھ(روس) قتل کرکے مجھ پرحملہ آور ہونے والا تھا اس بچے نے میرے چھوٹے بھائی کو اور مجھے اس ریچھ سے بچایا۔
میرے ایک بیٹے (نوازشریف) نے مجھ میں موجود میری طاقت(ایٹم بم) کا میرے ازلی دشمن کو بتایا تو اس کو ایک ناخلف لعنتی مشرف (ایسے بیٹے جس نے میرے سب بچوں کوآپس میں لڑوادیا) نے میرے جسم سے چھین کر باہرپھینک دیا۔
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کاش میں پیدا ہی نہ ہوتا لیکن کبھی کبھی اپنے بچوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہوں کہ وہ میری عزت وعصمت کی خاطر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں میرے ایک بیٹے(ڈاکٹرعبدالقدیرخان) نے میری جان بچائی میری جان بچانے کے انعام کے طور پر اسے اسکے دوسرے بھائیوں نے قید میں ڈالا اس کو موذی بیماری لگ گئی میں خون کے آنسو پیتا رہا۔
اس نے میرے محسنوں کے قاتل (امریکہ) کے ہاتھوں میرے سینکڑوں بچے بیچ دئے۔
اس کے کچھ جاننے والوں نے میرے کپڑے پھاڑ دئے میرا کھانا چھین لیا۔
آج میں حقیقتاََ خون کے آنسو رو رہا ہوں میرے وہ بچے جو کل تک ایک دوسرے کی مدد کرتے تھےآج میں انکے ہاتھوں(اسلحہ) میں ایک دوسرے کے خون سے بھرے پیالے دیکھ رہاہوں۔
شائد میں اب بوڑھا ہو گیا ہوں اس لئے میں اب انکی تربیت نہیں کر سکتا۔
بوڑھا موت کے قریب ہوتا ہے شائد میں مررہا ہوں(اللہ نہ کرے)
یا شائد اب میرے بچے مجھے مارنے والے ہیں یا اللہ آج کے دن یہ بچے پیدا ہوئے تھے یہ میرے جسم کا حصہ آج مجھے مارنا چاہتے ہیں یا اللہ میں ابھی مرنا نہیں چاہتا یا اللہ تو مجھے اتنی طاقت دے کہ میں ان ناخلفوں کو اپنی گود سے اُٹھا کر پھینک دوں کیونکہ ابھی میرے کافی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں یہ بھیڑئے یہ درندے اب انسانی گوشت کا مزا لینا چاہ رہے ہیں۔
یا اللہ تو مجھے سلامت رکھ اور تو ان ناخلفوں کا پردہ ڈھک لے(موت دےدے)

آخرمیں پاکستان کے لئے ایک دُعا
یا اللہ پاکستان اور پاکستان والوں کی حفاظت فرما۔[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by شازل »

آپ نے بہت اچھا نقشہ کھنچا ہے
بوڑھے باپ کو اولاد نے جو جو تکلیفیں دیں ،انہیں سن کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن بوڑھا بات شاید اسی لیے زندہ ہےکہ کہیں ان کی دوسری اولاد جو ان کے دکھ سکھ کی ساتھی رہی ہے وہ دربدر نہ ہوجائے،
پھر وہ یہ نہ کہتے پھریں کہ دیکھو ہمارا باپ ہمیں بے یارومددگار جھوڑ گیا ہے
شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by چاند بابو »

[center]کچھ بھی ہو جائے اولاد جتنی بھی ناحلف و نافرمان نکلے اس بابے کا حوصلہ آج بھی جواں ہے

Image

اور جب تک یہ حوصلہ یہ ولولہ موجود ہے تب تک اسے کوئی خطرہ نہیں۔ سازشی عناصر خود اپنی موت آپ مرتے چلے جائیں گے۔
وقت اپنے آپ کو دہرا رہا ہے ابھی کل کی ہی بات ہے اس کے ایک بیٹے نے ایک بیٹے کو رسوا کر کے جدہ روانہ کر دیا تھا اور آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہی ناحلف بیٹے اسی ملک بدر بیٹے سے معافی نامہ کروانے کے لئے خود جدہ میں بیٹھا ہے۔
انشااللہ پاکستان میں اب عوامی شعور بلند ہوتا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ان حکمرانوں کے ایک ایک نوالے کا حساب دینا ہو گا ایک ایک سانس کا جواز عوام کو فراہم کرنا ہو گا۔
پھر کچھ بھی ہو جائے یہ بابا سکون میں رہے گا۔

Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by شازل »

درست کہا آپ نے
اور یہ پاکستان کا آج جو حال ہے یہ ایک دن ضرور بدلے گا یہ مٹنے کےلیے نہیں‌وجود میں آیا تھا اس کی زمین کو خون سے آبیارا گیا ہے .
جو ایک دن اسی خون سے وہ انسان پیدا ہونگے جو اس کے وجود کو نقصان پہنچانے والوں کو ٹھکانے لگائیں گے.
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by اسداللہ شاہ »

شازل wrote:آپ نے بہت اچھا نقشہ کھنچا ہے
بوڑھے باپ کو اولاد نے جو جو تکلیفیں دیں ،انہیں سن کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن بوڑھا بات شاید اسی لیے زندہ ہےکہ کہیں ان کی دوسری اولاد جو ان کے دکھ سکھ کی ساتھی رہی ہے وہ دربدر نہ ہوجائے،
پھر وہ یہ نہ کہتے پھریں کہ دیکھو ہمارا باپ ہمیں بے یارومددگار جھوڑ گیا ہے
شکریہ
شازل بھائی شکریہ
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by اسداللہ شاہ »

"چاند بابو"][center]کچھ بھی ہو جائے اولاد جتنی بھی ناحلف و نافرمان نکلے اس بابے کا حوصلہ آج بھی جواں ہے
اور جب تک یہ حوصلہ یہ ولولہ موجود ہے تب تک اسے کوئی خطرہ نہیں۔ سازشی عناصر خود اپنی موت آپ مرتے چلے جائیں گے۔
چاند بھائی آپکا شکریہ
اسداللہ شاہ
مشاق
مشاق
Posts: 1577
Joined: Mon Jul 06, 2009 3:04 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین پر
Contact:

Re: مظلوم پاکستان کی آپ بیتی

Post by اسداللہ شاہ »

شازل wrote:درست کہا آپ نے
اور یہ پاکستان کا آج جو حال ہے یہ ایک دن ضرور بدلے گا یہ مٹنے کےلیے نہیں‌وجود میں آیا تھا اس کی زمین کو خون سے آبیارا گیا ہے .
جو ایک دن اسی خون سے وہ انسان پیدا ہونگے جو اس کے وجود کو نقصان پہنچانے والوں کو ٹھکانے لگائیں گے.
انشاءاللہ
Post Reply

Return to “پاک وطن”