گوگل ایڈز

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد جو پہلی اسکرین آپ کو نظر آتی ہے اس میں چند ایک چیزیں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نظر آتی ہیں، لہذا ان بنیادی چیزوں کے بارے میں ہر اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے جو گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمارہا ہے، کیونکہ ان ہی چیزوں کی بنیاد پر آپ اپنی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم آپ کو گوگل میں موجود چند معروف الفاظ اور ان کے معنی آپ کی آسانی کیلئے بتارہے ہیں۔

کلکس (Clicks)

یہ وہ کلک ہوتا ہے کے جو کسی ویب سائٹ پر موجود گوگل کے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر وزیٹر اپنی پسندیدگی کی بناء پر کلک کرے اور کلک کرنے کے نتیجے میں کسی دوسری ویب سائٹ یا صفحے پر جا پہنچے جہاں اس وزیٹر کے مطلب کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنا کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے میں منتقل کر دیتا ہے۔

ایڈ کوڈ (Ad Code)

یہ وہ کوڈ ہوتا ہے کے جو گوگل اپنے پبلشر کو فراہم کرتا ہے جس کو پبلشر اپنی ویب سائٹ میں کسی جگہ پر پوسٹ کرکے گوگل کے اشتہارات کو دکھا سکتا ہے۔ یہ کوڈ آپ کی ویب سائٹ میں گوگل کے اشتہارات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں، نیز انہی کوڈز کی بنیاد پر گوگل آپ کو آپ کے حصے کا کمیشن فراہم کرتا ہے۔

ایڈ یونٹ (Ad Unit)

یہ اشتہارات کا وہ مجموعہ ہوتا ہے جو تصویر یا لکھائی کی شکل میں مختلف سائزوں میں کسی بھی ویب سائٹ کے صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کا کوڈ آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ٹیکسٹ ایڈ (Text Ad)

یہ وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو صرف ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی ہیں یعنی ان کے کوڈ کو اگر کسی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو یہ صرف ایسے اشتہارات دکھائیں گے کہ جن میں صرف عبارت لکھی ہوئی ہوگی اور وہ کلک ایبل ہوگی۔

امیج ایڈ (Image Ad)

ٹیکسٹ ایڈ کے برعکس اس کا کوڈ آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف اور وہ اشتہارات دکھاتا ہے کہ جو کے تصاویر پر مبنی ہو۔

چینل (Channel)

گوگل ایڈسینس کا کوئی بھی پبلشر اپنی ویب سائٹ پر ایڈسینس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کیلئے اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ میں جو درجہ بندی کرتا ہے اس کو چینل کہتے ہیں۔چینل کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹس پر ہونے والے کلکس کی تعداد اور آمدن کے بارے میں علیحدہ علیحد رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

سی پی سی (Cost Per Click)

وہ رقم جو آپ کی ویب سائٹ پر لگائے گئے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈسینس کی طرف سے بطور کمیشن آپ کو دی جاتی ہے۔

امپریشن (Impression)

آپ کی ویب سائٹ پر موجود گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کا بار بار کھلنا اور پیجز کے تبدیل ہونے کی صورت میں دوسرا اشتہار نظر آنا امپریشن کہلاتا ہے۔ آپ کی ویب سائٹ کا کوئی بھی صفحہ جب بھی کھولا جاتا ہے یا ریفریش کیا جاتا ہے تو گوگل کے اشتہارات کا ایک امپریشن گنا جاتا ہے۔

پیج سی ٹی آر (Page CTR)

کلک تھرو ریٹ یعنی CTR کا مطلب یہ ہے کے آپ کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار کے امپریشن کی تعداد اور ان پر ہونے والے کلکس کی تعداد کا ماخذ کیا ہے؟ مثلاً آپ کی ویب سائٹ کے اگر 50،000 پیج امپریشن ہوئے اور ان امپریشن میں کل 1،200 کلکس ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کا پیج سی ٹی آر 2.4 فیصد ہے۔

پیج ای سی پی ایم (Page eCPM)

eCPM کا مطلب Effective Cost Per Thousand Impression ہے، یعنی آپ کی ویب سائٹ پر اگر ایک ہزار امپریشن ہوئے ہیں تو ان امپریشنز سے آپ کو کتنا کمیشن ملا۔اس کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ اپنی ارننگ کو امپریشنز پر تقسیم کرلیں تو آپ کو eCPM کا پتہ چل جائے گا۔

درج بالا وہ بنیادی چیزیں ہیں کے جن کی مدد سے آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔
گوگل ایڈسینس کا مختصر تعارف
شاید ہی دنیا کا کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہو اور شاید ہی ایسا کوئی انٹرنیٹ یوزر ہو جو گوگل کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ انٹرنیٹ کی دنیا پر بادشاہی کرنے والے سرچ انجن کو دنیا ’’گوگل‘‘ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ گوگل جو آج تقریباً چند ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ آج آن لائن بزنس میں Ebay اور Yahoo جیسی کمپنیوں کے مدِ مقابل کھڑا ہے۔ گوگل نے اپنی شروعات سے ہی نیٹ پر موجود چیزوں میں جدت لائی۔ سرچنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا اور پھر Gmailکی سہولت لانچ کی تو سب ہم عصر ای میل سروسز منہ تکتی رہ گئیں ۔ اس کے بعد گوگل نے ایک نئی سروس کا اعلان کیا جوکہ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ تھی۔

آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کی ضرورت کیوں پڑی؟

آئیے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں۔ شروعاتی دور سے ہی لوگوں کو اس بات کی ضرورت پڑتی رہی ہے کہ وہ اپنی ایجادات اور پروڈکشن کو لوگوں تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے اخبارات، ٹی وی چینلز پر ایڈورٹائزمنٹ کی جاتی رہی ہے، لیکن جب پوری دنیا کا رجحان انٹرنیٹ کی طرف بڑھ گیا ہر طرف انٹرنیٹ راج کرنے لگا تو ایڈورٹائزر کمپنیوں کو بھی اس کی اہمیت و افادیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے دنیا کی مشہور سائٹس پر اشتہارات دینے شروع کردیئے۔ جس سے ان سائٹس کا خرچہ بھی نکل جاتا تھا اور ایڈورٹائزر کمپنیوں کا بھی مطلب پورا ہوجاتا تھا۔ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ Yahoo جیسے بڑے ادارے کا ذریعہ آمدن صرف اور صرف اشتہارات ہی ہیں جو کہ وہ میل باکس اور اپنی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرتے ہیں۔

لیکن عام انٹرنیٹ User یا پھر عام ویب ماسٹر کی سائٹ کیلئے اشتہارات ملنا ابھی بہت مشکل بات تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ایڈورٹائزمنٹ کی افادیت اور بڑھتی گئی اور گوگل جیسی سائٹس کو بہت سارے اشتہارات ملتے گئے۔ ایسی صورتحال میں گوگل کمپنی نے ایک نئی سروس شروع کی جس کا نام ایڈسینس ہے۔ Adsense اور Adwords یہ دونوں دراصل ایک ہی سروس کے نام ہیں۔Adsense میں لوگ اشتہارات حاصل کرکے اپنی سائٹس پر لگاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں جبکہAdwords میں ایڈورٹائزر کمپنیاں اپنے اشتہارات دیتی ہیں جو کہ Adsense یوزرز کی سائٹ پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔

گوگل اپنےUsersکو Pay Per Click یعنی فی کلک کے پیسے دیتی ہے اصل میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایڈورٹائزر کمپنی گوگل کو اشتہار دیتی ہے پھر گوگل وہ اشتہار کوڈ کے ذریعے آپکی سائٹ پر ڈسپلے کرتا ہے پھر ویب سائٹ کے وزیٹرز آپکی ویب سائٹ کے ذریعے اُس اشتہار پر کلک کرتے ہیں۔ اس طرح گوگل کو بھی کچھ فیصد کمیشن مل جاتا ہے اور آپ کو بھی منافع مل جاتا ہے۔
گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟
گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے:

1. ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ

2. انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد

3. آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔

یاد رہے کہ اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو ابھی تک گوگل اشتہارات کیلئے منظور نہیں کرتا۔ اگر آپ کو ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تب بھی آپ گوگل سے کماسکتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ Blog کے ذریعے کمارہے ہیں۔ کافی ویب سائٹس ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت دیتی ہیں. جن میں گوگل کی ہی ایک سائٹ BlogSpot.com یا Blogger.com ہے۔ اس کے علاوہ WordPress.com بھی کافی مشہور ہے۔ آپ ان میں انتہائی آسانی سے ویب بلاگ بناسکتے ہیں۔بلاگ بنانے کا طریقہ کار آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائے گا وگرنہ گوگل پر سرچ کرلیں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ سے آپ کو ایک عدد ایسی سائٹ یا بلاگ بنانا پڑے گا جو کہ مکمل انگلش زبان میں موجود ہو۔ گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں اپلائے کرنے کے بعد تقریباً ایک مہینے کے اندر آپ کو اکائونٹ مل جائے۔اگرآپBlogger.com کے ذریعے بلاگ بناکر Apply کریں گے تو پھر ایڈسینس کا اکائونٹ آپ کو جلدی ہی مل جائے گا۔ یاد رہے کہ بلاگ کی صورت میں آپ کے بلاگ میں کم از کم 10 سے15 پوسٹیں موجود ہوں۔

اگر آپکی انگلش بہترنہیں ہے یا آپکو انگلش میں تحریر لکھنا نہیںآتی تب بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ آپ کو ہر موضوع پر ہزاروں مصنفوں کی بہترین تحریریں مفت میںمہیا کرتی ہیںجو کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی لگاسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈیکس میں موجود ہو، یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ رزلٹس میں دکھائی دے۔ اگر آپ نے کسی فری ویب سائٹ کے ذریعے سب ڈومین پر ویب سائٹ بنائی ہے تو پھر قوی امکان ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل نہ ہو۔ Blogs کو گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے اور.com،.net اور دیگر ٹاپ لیول Domain Names کو بھی گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کسی فری ہوسٹنگ سرور پر بنائی گئی ہے تو پھر آپ کو اپنے طور پر اسے گوگل انڈیکس میں شامل کرانا ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا لنک دے دیں کہ جو گوگل پر پہلے ہی سے شامل ہو۔ تقریباً ایک ہفتے کے اندر آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہی ہوگا کہ آپ انٹرنیٹ پر موجود Forum Sites پر ﴿کئی اردو فورمز بھی موجود ہیں﴾ اپنی ویب سائٹس کا انٹروڈکشن یا پھر صرف لنک ہی دے دیں۔ اس طرح آپ کی سائٹ جلد ہی گوگل کے انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔

جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو پھر میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ BlogSpot یا WordPressپر بلاگ بنائیں، کیونکہ اس طرح آپکو پیج ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی نیز گوگل کی ٹیم اکثر سائٹس کو صرف اس وجہ سے نامنظور کردیتے ہیں کہ ان کی ڈیزائن پروفیشنل یا پھر ’’گوگل ایڈسینس فرینڈلی‘‘ نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایڈسینس اکائونٹ ملنے کے بعد آپ اپنی ہزاروں سائٹس پر گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ جن میں اردو سائٹس بھی شامل ہیں
گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کرنے کا طریقہ
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے Step by Step طریقہ درج ذیل ہے۔

www.adsense.google.com پر جائیں۔

2۔ اس کے بعد ایک پیج کھلے گا جس کے آخر میں لکھا ہوگا کہ Click Here to Apply ۔ وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ جیسے ہی آپ اپلائے کیلئے کلک کریں گے تو فارم پر مشتمل ایک نیا پیج کھلے گا۔اس فارم کو درج ذیل طریقے سے بھریں:

•ویب سائٹ URL کی جگہ پر اُس بلاگ یا ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپApply کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ بلاگ یا ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین بلاگ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔
•Contact Information کے سیکشن میں سے Account Type میں Individual کو سلیکٹ کریں اور پھر اگلے باکس میں ملکوں کی لسٹ میں سے Pakistan کو سلیکٹ کریں۔
•اس کے بعد Payee Name میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہولکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کیPayment ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈریس لکھیں۔
یاد رہے! Payee Name اور Address لکھتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اگر یہ اور آپ کا شناختی کارڈ میں موجود ایڈریس ایک جیسا نہیں ہوگا تو آپ کو Payment حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جب آپ فارم مکمل پر کرکے بھیج دیں گے تو آپکو Thank You! کا ایک میسیج ملے گااور کچھ ہی دیر بعد آپکو گوگل کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا فارم جمع کردیا گیا ہے اور آپ کی سائٹ چیک کرکے جلد ہی آپ کا اکائونٹ Active یا آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔چند دنوں سے چند ہفتوں کے اندر آپ کو گوگل کی طرف سے ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ منظور کردی گئی ہے اور آپ کو ایڈسینس اکائونٹ مل چکا ہے۔ برائے مہربانی اس کو Active کرلیں
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ جلد حاصل کرنے کے طریقے
گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ عام طور پر کسی ویب سائٹ کیلئے اپلائے کریں گے توصرف اکائونٹ ملنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے تک لگ جاتے ہیں، کیونکہ گوگل کمپنی کے انجینئرز آپکی ویب سائٹ کو چیک کرتے ہیں کہ آیا آپکی سائٹ گوگل ایڈسینس کے معیار پر پوری اترتی ہے کہ نہیں۔

مثال کے طور پرآپ نے ایک ویب سائٹ بنائی ، دوسرے دن گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کیا۔ ایک دو دن میں آپکو Confirmation اے میل ملی۔ آپ نے اپنی ای میل ایڈریس کنفرم بھی کروادی۔

اب چوتھا دن گزرگیا، پانچواں دن بھی گزر گیا، یوں ایک ہفتہ، دوسرا ہفتہ اور تیسرے ہفتے آپ کو گوگل کی طرف سے ای میل ملی۔ آپ بہت خوش ہوئے جلدی سے اس ای میل کو کھولا تو اس میں کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا کہ:

’’گوگل ایڈسینس میں دلچسپی لینے کا شکریہ! آپکی ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد ہم معذرت سے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتی‘‘۔

مختصراً یہ کہ آپ کا اکائونٹ نا منظور کردیا گیا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں، ابھی میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کی مدد سے آپ ایڈسینس کا اکائونٹ جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔

تو سنیے !انٹرنیٹ پر بلاگ بہت تیزی سے نہایت ہی مشہور ہورہے ہیں اور تیزی سے ایڈسینس اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے آپ کو صرف ایک عدد بلاگ کی ضرورت پڑے گی۔
www.blogger.com پر جاکر اپنا اکائونٹ بنایئے، کوئی بھی Theme پسند کریں اور اس میں پوسٹنگ کرتے رہیں۔

جب آپ کا بلاگ مکمل ہوجائے توآپ ایڈسینس کیلئے اپلائےکریں بہت جلد آپکا اکائونٹ ایک یا دو دن میںApprove ہوجائے گا۔ایک مرتبہ ایڈسینس کا اکائونٹ ملنے کے بعد آپ گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اپنی ہر ویب سائٹ پر لگاسکتے ہیں۔
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات
گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔

اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔

1.گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔
2.اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔
3.کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔
4.اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پیجز پر ہرگزنہ لگائیں۔
5.کبھی بھی اپنی سائٹ پر موجود اشتہارات پر خود کلک نہ کریں۔ یہاں تک کہ چاہے آپ وہ ویب سائٹ چیک کرنا چاہیں یا آپ وہ پروڈکٹ خریدنے کا سوچ رہے ہوں۔
6.گوگل ایڈز کے ارد گرد کبھی بھی دھوکہ دینے والے الفاظ نہ لکھیں۔ جیسے Click Down ، Click Me وغیرہ کیونکہ گوگل بڑی آسانی سے ان تمام الفاظ کو سمجھ سکتا ہے جو کہ ایڈز کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ Google Ads ، Sponsered byیا پھر Advertisement لکھ سکتے ہیں۔
7.گوگل ایڈسینس کے کوڈ کو کبھی بھی اپنے طور پر تبدیل نہ کریں۔ صرف اُن پیرا میٹرز کو ہی چینج کریں جنہیں چینج کرنے کی گوگل اجازت دیتا ہے۔
گوگل ایڈسینس کے بارے میں غلط رحجانات کا جائزہ
یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن کاروبار کا نام ہے اور ہر کاروبار چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن جمنے میں ٹائم لیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی دکان کھولیں تو لازمی نہیں وہ پہلے مہینے ہی آپکو نفع دے بلکہ ہوسکتا ہے پہلے دوسرے مہینے آپکو نفع کے بجائے نقصان ہو لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور اس دکان کو صحیح معنوں میں چلائیں تو وہی دکان آپکو چھ مہینے بعد ایک اچھا خاصا منافع دے سکتی ہے۔

ایڈسینس کی ایک اور مثال ایسی سمجھیں کہ آپ ایک ادارے میں بطور ملازم لگ جائیں تو آپ کی ترقی پہلے ہی مہینے نہیں ہوسکتی بلکہ آپ کے کام کو دیکھتے ہوئے چار چھ مہینے میں آپ کو ترقی دی جاتی ہے۔ ایڈسینس بھی ایک آن لائن ملازمت ہے۔ اس میں ہر نئے آنے والے کو شروع کے چند ماہ میں کچھ نہیں مل سکتا لیکن جب ایک دفعہ پیمنٹ مل جائے تو یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے اور ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن جاتا ہے۔

امید ہے آپ میری ان مثالوں اور تجربات پر مبنی باتوں کو سمجھ چکے ہوں گے اور صبر اور تحمل سے ایڈسینس پر کام کرنا شروع کردیں گے۔
کیا آپ کا ایڈسینس اکائونٹ بند ہوگیا ہے؟
اگر آپ کا ایڈسینس اکائونٹ بند ہوچکا ہے تو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم آپ کو اس کا متبادل بتاتے ہیں۔ یوں تو ایڈسینس کا متبادل بہت سے پروگرام ہیں جن میں AdBrite اور Bidvertiser سر فہرست ہیں لیکن چونکہ ہم پاکستان میں موجود ہیں تو ان سروسز سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے ہیں کیونکہ ان کا Payment mode یا تو Paypal ہے یا Alertpay اور اگر چیک بھی دیتے ہیں تو وہ تقریبا 2 ماہ بعد پاکستان میں Issue کیا جاتا ہے۔ نیز ان کمپنیوں کے اشتہارات زیادہ تر Pages میں Show نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کلک بہت کم ہوتے ہیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

یار لوگ اتنے مشکل مشکل اشعار کیوں منتخب کرتے ہیں جو میرے جیسے بندے کی سمجھ میں ہی نہ آیئں
اب بلا ل بھائی کو ہی دیکھ لیں :^) :fubar:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by شازل »

کافی سیر حاصل معلومات مہیا کی ہیں.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

شکریہ شازل بھائی r;o;s;e
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote:یار لوگ اتنے مشکل مشکل اشعار کیوں منتخب کرتے ہیں جو میرے جیسے بندے کی سمجھ میں ہی نہ آیئں
اب بلا ل بھائی کو ہی دیکھ لیں :^) :fubar:
آپ مجھے مت دیکھیں بلکہ میرے دستخط کو ہی دیکھیں‌اور مجھے بھی اس کا مطلب بتائیں h;a;h;a h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

|( |( :^) :^) :whew: :( ;(
اب آپ سمجھ تو گئے ہوں گے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ کی اصل وجوہات

Post by میاں محمد اشفاق »

گوگل ایڈسینس ویب سائٹ یا بلاگ سے پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ہے اور گوگل ایڈسینس کی بنیادی ٹرمز کی کیا تعریف ہے۔ اس پوسٹ میں ان اسباب کا ذکر کر رہا ہوں جو نئے گوگل ایڈسینس پبلشرز کے اکاؤنٹ بلاک ہو جانے کا سبب بنتے ہیں۔انگریزی کا مشہور محاورہ ہے “ٹو ایرر از ہیومن، ٹوفارگیو از ڈیوائن” جس کا مطلب یہ ہے کہ “انسان خطا کا پتلا ہےاور خدا خطائیں معاف کرنے والا ہے” تاہم جب بات گوگل ایڈسینس کی آتی ہے تو “غلطی کی معافی کی گنجائش نشتہ” والی بات ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ گوگل ایڈسینس اپنے پبلشرز کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی معاف کرنے کو تیار نہیں۔ آپ کسی ایسی ہی چھوٹی سی غلطی کا شکار ہو کر اپنا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کروا لیتے ہیں۔ اور آپکی تمام محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔ گوگل ایڈسینس والے یہ چاہتے ہیں کہ آپ ان کی دی گئی ہدایات اور پالیسیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ایک دفعہ آپ پر گوگل ایڈسینس کی طرف سے پابندی لگ گئی سمجھیے زندگی بھر کے لیے لگ گئی۔

1 ۔ اپنی ویب سائٹ پر لگے ہوئے اشتہارات پر خود سے کلک کرنا
گوگل ایڈسینس کے نئے پبلشرز اکاؤنٹ منظور ہونے کے فورا بعد ہی تیز رفتار کمائی کے چکر میں اپنے اشتہارات پر کلک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسا کرنا دراصل انڈے دینے والی مرغی کو خود ہی قتل کرنے جیسا ہے۔ کچھ پبلشرز اپنے کمپیوٹر سے ہٹ کر کسی دوسرے کمپیوٹر پر جا کر اپنی سائٹ کے اشتہارات پر کلک کرتے ہیں۔ یاد رکھیے گوگل اس معاملے میں بہت چالاک ہے اور وہ بہت جلد آپکو پکڑ لے گا۔ اورآپکی ہمیشہ کے لیے چھٹی۔۔۔

2 ۔ روبوٹ یا سافٹ وئر کی مدد سے اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنا اور امپریشنز کی تعداد بڑھانا
بازار میں ایسے بہت سے سافٹ وئر دسیتاب ہیں جو آپکی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر خودکار طریقے سے کلک کرتے ہیں۔ ان سافٹ وئرز میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے آئی پی تبدیل کر لیتے ہیں، مختلف اوقات میں مختلف انداز سے کلک کر کے گوگل ایڈسینس والوں کو دھوکہ دینے کا پورا انتظام کرتے ہیں، مگر گوگل ان سافٹ وئرز کو پکڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، اور ایسا ہو جانے کی صورت میں آپکا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔


3 ۔ دوستوں سے کہہ کر اپنی سائٹ پر ظاہر ہونے والے اشتہارات پر کلک کروانا

اکثر لوگ اپنے دوستوں سے کہہ کر اپنی ویب سائٹ پر لگے گوگل اشتہارات پر کلک کرواتے ہیں۔ ایسا کرنا ایک تو دھوکہ دہی کے ذمرے میں آتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ گوگل اس طرح کی حرکتوں کو بہت جلد پکڑ لیتا ہے۔ اکثر انٹرنیٹ فورمز پر اس طرح کے اشتہارات نظر آتے ہیں کہ آپ میرے اشتہارات کلک کریں، میں آپکے کرتا ہوں۔ ایسا کرنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں ۔

4 ۔ کلک ایکسچینج سائٹس جوائن کرنا اور ان کی خدمات سے مستفید ہونا
کلک ایکسچینج سائٹس بھی دراصل ایک دوسرے کے اشتہارات پر کلک کرنے کی ہی ایک شکل ہے۔ ایسا کرنے کے بعد بھی آپ گوگل کو دھوکا نہیں دے پائیں گے۔

5 ۔ اپنی سائٹ پر لگے ہوے اشتہارات پر کلک کرنے کے عوض صارفین کو مفت خدمات مہیا کرنے کا لالچ دینا
کئی ویب سائٹ مالکان اپنی ویب سائٹ پر اس طرز کے پیغام دیتے ہیں کہ ہم آپکو ڈاون لوڈ کی سہولت مفت مہیا کر دیں گے آپ ہمارے اشتہارات پر کلک کریں۔ ایسا کرنا گوگل کی پالیسی کے منافی ہے اوراگر آپکی سائٹ پر اس طرز کے پیغامات ہوں تو بہت جلد گوگل آپ کا اکاؤنٹ بند کر دے گا۔

6 ۔ اپنی سائٹ پر ایسے پیغام دینا “اشتہار پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں
ویب سائٹ پر خدمات دینے کے عوض عطیہ دینے کا بینر اکثر ویب سائٹس پر لگا ہوتا ہے جو کہ قطعی غلط نہیں اگر آپ پبلک سروس کا کوئی کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ شوقیہ طور پر بھی عطیہ دیں کا بینر لگا دیں تو گوگل کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ تاہم اگر بینر میں اس طرح کا پیغام لکھا ہو یا فقط کوئی اشارہ موجود ہو کہ ویب سائٹ پر موجود اشتہارات پر کلک کر کے ہمیں عطیہ دیں تو وہ گوگل کی پالیسی کے مطابق قابل اعتراض بات ہو گی۔ جس پر آپکا اکاؤنٹ بند بھی ہو سکتا ہے۔

7۔ مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا
غیر واضح اور مبہم سرخیوں کے نیچے اشتہار لگانا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔کیوں کہ اس سے گوگل ایڈسینس کی ٹیم کو یہ شک پڑ سکتا ہے کہ آپ صارف کو اشتہار پر کلک کرنے کے لیے اکسا رہے ہیں۔

8 ۔ اشتہارات کی طرف اشارہ دے کر اسے نمایاں کرنے کی کوشش


ویب سائٹ میں جہاں بھی آپ گوگل ایڈسینس کا کوڈ لگائیں اس کی طرف کوئی تصویری اشارہ دینا گوگل کی پالیسی کے خلاف ہے اور ایسا کرنے پر گوگل آپکا اکاؤنٹ بند کر سکتا ہے۔

۔ ایسی سائٹس پر اشتہار لگانا جو گوگل کی ٹرمز آف سروسز کے منافی ہوں


ایسی ویب سائٹس جن میں اخلاق کے منافی تصاویر، ویڈیوز یا نفرت انگیز مضامین شامل ہوں پر گوگل ایڈسینس کے اشتہار لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے چنانچہ آپ کسی بھی ویب سائٹ میں گوگل ایڈسینس کوڈ لگاتے وقت احتیاط برتیں۔

10 ۔ ایسے پیج پر اشتہار لگانا جہاں گوگل ایڈز جیسا فارمیٹ پہلے ہی موجود ہو
کسی بھی ایسے پیج میں اشتہار لگانا، جہاں کا مواد پہلے ہی گوگل ایڈز کے فارمیٹ کے مطابق ہو۔ اور جسے دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ صارف کنفیوز ہو جائے کہ آیا یہ اشتہار ہے یا ویب سائٹ کا مواد ، وہاں پر بھی اشتہار لگانا آپکا اکاؤنٹ بند ہو جانے کا سبب بن سکتا ہے۔

11 ۔ تصاویر کے ساتھ جوڑ کر اشتہار لگانا


گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کے ساتھ کسی بھی قسم کی تصاویر یا ویڈیوز لگانا گوگل ایڈسینس کی پالیسی کے خلاف ہے۔ گوگل ایڈسینس ٹیم اس قسم کی خلاف ورزیوں کا سختی سے جائزہ لیتی ہے اور اکاؤنٹ فورا بند کر دیتی ہے۔

12 ۔ گوگل اشتہارات کو اپنی سائٹس کے لنکس کی طرز کا فارمیٹ دینا
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے لنکس اور ھیڈنگ کو ۱۰۰ فیصد گوگل ایڈسینس کے لنکس کی شکل دے دیں گے تو صارف گوگل ایڈسینس کے اشتہار پر اسی ویب سائٹ کا اندرونی لنک سمجھ کر کلک کر دے گا۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کروا سکتا ہے۔

13 ۔ اشتہارات کو نیوی گیشن بار کے نیچے اس طرح لگانا کہ وہ حادثاتی طور پر کلک ہوجائیں


تیز رفتار آمدن کے چکر میں مختلف ویب ڈویلپرز مختلف غیر قانونی طریقے اختیار کرتے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کڑی نیوی گیشن بار کے نیچے اشتہار لگانا ہے۔ نیوی گیشن بار کو ذیلی مینوز میں تقسیم کر کے عین اس کے نیچے اشتہار لگانے سے اکثر اوقات صارف کی مرضی کے بغیر کلک ہونے کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ ایسا کر کے اکثر ویب ڈویلپرز اپنی دانست میں گوگل ایڈسینس اور انٹرنیٹ صارفین، دونوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر گوگل ایڈسینس والے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بہت جلدی پکڑ لیتے ہیں اور اکاؤنٹ بند کردیتے ہیں۔

14 ۔ گوگل ایڈسینس کی طرف سے دے گئے کوڈ میں تبدیلی کرنا
اکثر ویب ڈویلپرز گوگل ایڈسینس کی طرف سے دیے گئے کوڈ میں تبدیلیاں کر کے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنا بھی آپکا گوگل ایڈسینس اکاؤنٹ بند کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by چاند بابو »

بہت خوب میاں صاحب بہت اچھی معلومات ہیں.
دراصل ہمارے بہت سارے یوزر اپنے اکاونٹ اسی وجہ سے گنوا دیتے ہیں کیونکہ انہیں ان ٹرمز کی صحیح سمجھ نہیں آتی ہے اب اردو میں انہیں سمجھنا بے حد آسان ہو گا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote: |( |( :^) :^) :whew: :( ;(
اب آپ سمجھ تو گئے ہوں گے
اشفاق بھائی میں اگر اتنا سمجھدار ہوتا تو سعودیہ میں نہ ہوتا ;)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

بلال احمد wrote:
میاں محمد اشفاق wrote: |( |( :^) :^) :whew: :( ;(
اب آپ سمجھ تو گئے ہوں گے
اشفاق بھائی میں اگر اتنا سمجھدار ہوتا تو سعودیہ میں نہ ہوتا ;)

بلال بھائی اگر ایسی بات ہے تو مجھے بھی سمجھدار سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں کیونکہ میں بھی سعودیہ میں ہی ہوں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote:
بلال احمد wrote:
میاں محمد اشفاق wrote: |( |( :^) :whew: :( ;(
اب آپ سمجھ تو گئے ہوں گے
اشفاق بھائی میں اگر اتنا سمجھدار ہوتا تو سعودیہ میں نہ ہوتا ;)

بلال بھائی اگر ایسی بات ہے تو مجھے بھی سمجھدار سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں کیونکہ میں بھی سعودیہ میں ہی ہوں
وہی تو میں‌کہہ رہا ہوں کہ میں‌سمجھدار کوئی کائی نہیں "بس گلاں ای بنیاں نیں" h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

بلال بھائی آپ نے تو اپنے چاہنے والوں کا دل توڑ کے رکھ دیاہے
کچھ تو خیال کیا ہوتا آپ نے ;(
ویسے
اب اپنے آپ کو سمجھدار ثابت کرنے کے لئے کچھ ثبوت پیش کریں :fubar:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote:بلال بھائی آپ نے تو اپنے چاہنے والوں کا دل توڑ کے رکھ دیاہے
کچھ تو خیال کیا ہوتا آپ نے ;(
ویسے
اب اپنے آپ کو سمجھدار ثابت کرنے کے لئے کچھ ثبوت پیش کریں :fubar:
اس نے دل توڑ‌دیا میرا، برا کیوںمانوں h;a;h;a h;a;h;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل ایڈز

Post by میاں محمد اشفاق »

h.a.h.a
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”