بہت ممکن ہے صحرا میں ابھی کچھ پھول کھلنے ہوں

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
ماظق
کارکن
کارکن
Posts: 67
Joined: Tue Sep 01, 2009 11:09 am

بہت ممکن ہے صحرا میں ابھی کچھ پھول کھلنے ہوں

Post by ماظق »

[center]بہت ممکن ہے صحرا میں ابھی کچھ پھول کھلنے ہوں
بہت ممکن ہے آنکھوں کو ابھی کچھ خواب بننے ہوں

بہت ممکن ہے دروازے پہ دستک دے ابھی سورج
بہت ممکن ہے کہ شب کا اندھیرا ختم ہو جائے

بہت ممکن ہے اچھے دن ہماری راہ تکتے ہوں
بہت ممکن ہے راہوں میں کئی دلکش نظارے ہوں

ابھی شاید خزاں رت پر بہاریں چھانے والی ہوں
گھٹاؤں نے دلوں کی کھیتیوں پر پھر برسنا ہو

بہت ممکن ہے دریا کو دوبارہ رخ بدلنا ہو
ابھی بہکے ہوئے قدموں کو دوبارہ سنبھلنا ہو

ابھی ہم نے چھپی خوشیوں کا اک اک راز پانا ہو
ذرا کچھ دیر رک جاؤ ابھی اس دن کو آنا ہے[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بہت ممکن ہے صحرا میں ابھی کچھ پھول کھلنے ہوں

Post by شازل »

مافق صاحب یہ کس کی شاعری ہے
آپ بتا دیں ورنہ جوابی حملے کے طور پر میں بھی کوئی نہ کوئی چیز پیش کردوں گا.
شکریہ
Post Reply

Return to “اردو شاعری”