نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
ذیشان نصر
کارکن
کارکن
Posts: 66
Joined: Thu Apr 12, 2012 10:42 am
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

Post by ذیشان نصر »

[center]گماں سے ورا ہے مقامِ محمدؐ
پیامِ خدا ہے پیامِ محمدؐ

امانت ، دیانت، شرافت، صداقت
ہے بالا جہاں سے نظامِ محمدؐ

شریعت خدا کی، چلن زندگی کا
سکھاتا ہے کیا کیا کلامِ محمدؐ

زباں پر جو آئے وہ اسم ِ گرامی
تو واجب ہے پھر احترامِ محمدؐ

کرم یہ خدا کا ہے ہم عاصیوں پر
کہ جاری ہے لب پر سلامِ محمدؐ

ملی رب سے توفیقِ مدحت سرائی
بیاں کر رہا ہے غلام ِ محمدؐ

ملی دل کو راحت سکوں زندگی کو
لیا جب بھی ذیشان، نامِ محمدؐ

محمد ذیشان نصر[/center]
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

Post by چاند بابو »

بہت خوب محترم زیشان نصر صاحب بہترین نعت شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

Post by اضواء »

بہترین ہے :clap: :clap: آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

Post by افتخار »

سبحان اللہ

جزاک اللہ
ذیشان نصر
کارکن
کارکن
Posts: 66
Joined: Thu Apr 12, 2012 10:42 am
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: نعت... گماں‌سے ورا ہے مقامِ محمدؐ

Post by ذیشان نصر »

سب احباب کا پسندیدگی کے لئے شکریہ...!
[center]اندازِ بیاں گرچہ بہت خاص نہیں
کہتے ہیں کہ ذیشاں کے ہیں اشعار الگ[/center]
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”