آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

Post by سخنور »

آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم
سب کچھ کہا مگر نہ کھُلے رازداں سے ہم

اب بھاگتے ہیں سایۂ عشقِ بتاں سے ہم
کچھ دل سے ہیں ڈرے ہوئے کچھ آسماں سے ہم

خود رفتگیِ شب کا مزا بھولتا نہیں
آئے ہیں آج آپ میں یارب کہاں سے ہم

دردِ فراق و رشکِ عدو تک گراں نہیں
تنگ آگئے ہیں اپنے دلِ شادماں سے ہم

جنت میں تُو نہیں اگر اے زخمِ تیغِ عشق
بدلیں گے تجھ کو زندگئ جاوداں سے ہم

لینے دو چین کوئی دم اے منکر و نکیر
آئے ہیں آج چھوٹ کے قیدِ گراں سے ہم

ہنستے ہیں اس کے گریۂ بے اختیار پر
بھولے ہیں بات کہہ کے کوئی رازداں سے ہم

اب شوق سے بگاڑ کی باتیں کیا کرو
کچھ پا گئے ہیں آپ کے طرزِ بیاں سے ہم

دلکش ہے ایک قطعۂ صحرا ہے راہ میں
ملتے ہیں جا کے دیکھیے کب کارواں سے ہم

لذّت ترے کلام میں آئی کہاں سے یہ
پوچھیں گے جا کے حالیِ جادو بیاں سے ہم

(مولانا الطاف حسین حالی)
سخنور
کارکن
کارکن
Posts: 72
Joined: Sat Aug 15, 2009 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

Re: آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

Post by سخنور »

مہدی حسن کی آواز میں یہی غزل سننے کے لئے اس لنک[link]http://as01.cooltoad.com/music/download ... 58ea4ff101[/link] سے یہ غزل ڈاونلوڈ کریں۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

Post by شازل »

بہت خوب
اور اس پر مہدی حسن کی آواز سونے پر سہاگہ ہے
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

Post by رضی الدین قاضی »

خوبصورت شیئرنگ کے لیئے بہت شکریہ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: آگے بڑھے نہ قصۂ عشقِ بتاں سے ہم ۔ حالی

Post by چاند بابو »

بہت خوب سخنور بھیا بہت بہت شکریہ اتنی اچھی غزل شئیر کرنے کا اور اس کی گائیکی مہیا کرنے کا۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “اردو شاعری”