جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

السلام علیکم !
میں ایک اہم موضوع پر مختصر اور جامع مضمون شئر کر رہا ہوں. امید ہے دوستوں کو اس سے فائدہ ہو گا. اور اگر آپ اسے مفید سمجھیں تو شئر بھی ضرور کریں.

لوگ بدعات کرتے ہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا یہ عمل کسی حدیث میں آیا ہے ؟ تو وہ الزامأ کہتے ہیں "کیا کسی حدیث میں اس کام سے منع کیا گیا ہے ؟"

اس بارے میں ایک اصول سمجھ لیا جائے تو مسئلہ حل ہو جائے گا.

ہم جو بھی کام کرتے ہیں ان کی بنیادی طور پر دو قسمیں ہیں.

1. افعال شرعی
2. افعال حسی

افعال شرعی وہ کام ہیں جو شریعت نے متعارف (introduce) کئے ہیں. مثلا نماز، روزہ، حج وغیرہ
اور افعال حسی وہ کام ہیں جو انسان اپنی ضرورت کے مطابق خود سے کرتے آ رہے ہیں. مثلا کھانا، سونا، کاروبار وغیرہ

ان دونوں قسموں کے الگ الگ احکام ہیں.
افعال شرعی تب جائز ہونگے جب ان کے کرنے کی شریعت میں دلیل موجود ہو. لہذا اگر کوئی شخص کوئی ایسا کام کرے جسے دین کا حصہ سمجھ کر ثواب کی نیت سے کر رہا ہو، تو وہ فعل شرعی ہو گا اور اگر اس کام کے کرنے کی شریعت میں دلیل موجود ہو تو وہ جائز ہو گا ورنہ بدعت.
مثلا کوئی شخص درخت سے الٹا لٹک کر نماز پڑھنا شروع کر دے اور کہے کہ کیا کسی حدیث میں آیا ہے کہ ایسے نماز نہ پڑھو ؟ تو اسے یہی جواب دیا جائے گا کہ نماز ایک فعل شرعی ہے اور اس کے بارے میں جتنا اور جیسے حدیث میں ذکر ہے اتنا اور ویسے ہی کرنا ہو گا.

اور افعال حسی تب تک جائز ہونگے جب تک شریعت کی کسی دلیل سے ان کی ممانعت ثابت نہ ہو جائے. چنانچہ اگر کوئی ہاتھ پر گھڑی باندھے، یا پنکھا استعمال کرے (یہ سب افعال حسیہ ہیں) اور کوئی پوچھے کہ کس حدیث میں گھڑی اور پنکھے کے استعمال کو جائزکہا گیا ہے؟ تو اسے کہا جائے گا کہ یہ کام افعال حسیہ ہیں.اور افعال حسیہ میں اجازت کی نہیں بلکہ ممانعت کی دلیل پوچھی جاتی ہے.

خلاصہ کلام یہ کہ افعال شرعی تب جائز ہونگے جب شریعت میں ان کے کرنے کی دلیل موجود ہو.
اور افعال حسی تب ناجائز ہونگے جب شریعت میں ان کی ممانعت کی دلیل موجود ہو.

جو شخص کسی کام کو دین کا حصہ سمجھ کر ثواب کی نیت سے کرتا ہے، اگر وہ کام شریعت کی کسی بھی دلیل (قرآن، حدیث، اجماع، قیاس شرعی) سے ثابت ہو تو جائز ورنہ بدعت ہے.

اور جو کام افعال حسی میں سے ہیں، اگر شریعت میں ان کے کرنے کی ممانعت مل جائے تو وہ حرام ہونگے، ورنہ جائز.

امید ہے بات سمجھ آ گئی ہو گی ..
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by اضواء »

جزاك اللہ کل خیر...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by رضی الدین قاضی »

جزاک اللہ
[center]Image[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by بلال احمد »

جزاک اللہ،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

وایاکم
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by اعجازالحسینی »

جزاك اللہ
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جس کام سے اسلام نے منع نہیں کیا اسے کر سکتے ہیں ؟

Post by محمد شعیب »

وایاک
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”