ٹورینٹ

اگر آپ کو کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر کچھ مسائل درپیش ہیں تو یہاں لکھئے
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

ٹورینٹ

Post by RED KING »

اسلام علیکم!

.torrent والی فائل کس طرح بناتے ہیں.
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
فہیم
دوست
Posts: 216
Joined: Tue Aug 11, 2009 10:54 am

Re: ٹورینٹ

Post by فہیم »

RED KING wrote:اسلام علیکم!

.torrent والی فائل کس طرح بناتے ہیں.
http://faheem.ueuo.com/viewtopic.php?f=11&t=13
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

ٹورنٹ والی فائل بنانا بہت اسان ہے
یوٹورنٹ کھولیں اور create new torrent پر کلک کریں
یہاں‌پر سیلکٹ سورس کے خانے میں‌وہ ڈائریکٹری یا فائل سیلکٹ کریں جسے آپ نے ٹورنٹ بنانا ہے.
اب دوسرے خانے میں‌آجائیں‌یہاں‌پر آپ نے ٹریکر کی انفارمیشن دینی ہے
یعنی جس سائیٹ پر آپ اپ لوڈ‌کرنا چاہتے ہیں‌ ٹریکر کی معلومات بھی اسی کے مطابق دینی ہونگی،
یہاں اوپن ٹریکر دے رہا ہوں
یہ معلومات منی نووا کی ہیں http://www.mininova.org/upload

Code: Select all

http://tracker.openbittorrent.com:80/announce
http://tracker.publicbt.com:80/announce
http://www.h33t.com:3310/announce
http://tracker.torrentbox.com:2710/announce
ٹریکر والے باکس میں‌یہ لسٹ دے دیں
اب اسٹارٹ سیڈنگ پر چیک لگا دیں اور باقی کسی خانےکو مت چھیڑیں،
اب create and save as پر کلک کردیں
فوری طور پر ایک torrent. کے نام سے فائل بن جائے گی.
اب www.mininova.org یا اپنی کسی اور ٹورنٹ سائیٹ‌پر لاگ ان ہوں اور اپ لوڈ کے خانے میں‌وہی فائل اپ لوڈ کریں جو آپ نے تخلیق کی ہے دوسری معلومات دے کر آپ بھیج دیں،
کچھ دیر بعد ہی لسٹ میں‌یہ فائل آجائے گی.آپ ٹاسک بار میں‌رائیٹ کلک کرکے اپ لوڈ کی جتنا چاہیں‌بڑھا دیں
امید ہے کہ یہ ٹیوٹوریل آپ کو سمجھ آجائے گا.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by چاند بابو »

ارے واہ استاد آپ تو ٹورنٹ کے بھی شہزادے لگتے ہو۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

بس اس کی لت کاشف رفیق بھائی نے مجھے لگائی تھی
ڦلپوٽو فقير
کارکن
کارکن
Posts: 45
Joined: Fri Aug 14, 2009 2:17 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by ڦلپوٽو فقير »

torrent. سے فائیل کس طرح ڈائونلوڈ کےجاتی ہے اگر اس باری مین گائیڈ کرین تو
اپ کا بہت شکریہ
[center]ڦلپوٽو فقير کی ہر تہریڈ پر نظر[/center]
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by RED KING »

شازل بھائی!زندہ باد
فہیم بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ... :P
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

یعنی آپ کا کام بن گیا
شکریہ
فقیر بھائی جلد ہی میں‌اس بارے میں‌بھی لکھ دوں گا
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by RED KING »

شازل بھائی ٹورینٹ فائل تو بن گئی ہے!
لیکن سیڈز صفر ہیں...
اس کے بارے میں بھی تھوڑی مدد کر دیں.
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

ہاں یہ ہے بہت اہم بات .
اگرآپ نے میری بات پر سوفیصد عمل کیا ہے تو جونہی آپ نے فائل بنائی ہو گی سیڈز فورا شروع ہو گئی ہونگی،
اس فائل کو جب آپ نے اپ لوڈ کیا تو ظاہر ہے کہ یہ کوئی انگریزی کا سافٹ ویئر نہیں تھا جو لوگ فورا ہی اسے ڈاون لوڈ کرنے بیٹھ جاتے،
جب ایک ٹورنٹ سے کوئی فائل ڈاون لوڈ کرتے ہیں تو بیک وقت دو عمل ایک ساتھ شروع ہو جاتے ہیں نمبر ایک ڈیٹا ڈاون لوڈ ہو نے لگتا ہے اور نمبر دو جو ڈیٹا ہم ڈاون لوڈ کرچکے ہیں جتنے فیصد بھی وہ خود بخود اپ لوڈ ہونے لگتا ہے جو ڈیٹا اپ لوڈ ہونے لگتا ہے وہ سیڈز کہلاتے ہیں ( اگر میں کہیں غلط کہہ دوں تو اسے میری لاعلمی کہہ کرمعاف کردیجئے گا.)
نیچے اسکرین شاٹ کے زریعے آپ سیڈز کو دیکھ رہے ہونگے،
Image
اب کچھ لوگ کرتے کیا ہیں کہ ڈیٹا تو ڈاون لوڈ کرلیتےہیں لیکن اپ لوڈ نہیں کرتے اور فورا ہی اسے بند کردیتے ہیں
یوں اپ لوڈنگ یعنی سیڈنگ بند ہو جاتی ہے
جتنے زیادہ سیڈز ہونگے اتنے ہی زیادہ ڈاون لوڈنگ کی اسپیڈ ہوگی.
آپ اپ اسپیڈ کو کم یا زیادہ بھی کرسکتے ہیں اور یہ بہت ہی اہم بات ہے
مذید موقع ملا تو اس بارے میں عرض کرتا رہوں گا.
شکریہ
ڦلپوٽو فقير
کارکن
کارکن
Posts: 45
Joined: Fri Aug 14, 2009 2:17 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by ڦلپوٽو فقير »

شازل wrote:یعنی آپ کا کام بن گیا
شکریہ
فقیر بھائی جلد ہی میں‌اس بارے میں‌بھی لکھ دوں گا


شکریہ شازل بھائی
[center]ڦلپوٽو فقير کی ہر تہریڈ پر نظر[/center]
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

ویلکم فقیر صاحب
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

Re: ٹورینٹ

Post by علی بابا »

یہ ٹورینٹ کیا ہوتا ہے اور اس کا کیا فائدہ ہے؟
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

  لو کرلو بات  
یعنی اتنی بات ہو گئی اور آپ پوچھ رہے ہیں کہ ٹورنٹ کیا ہے
مختصرا ٹورنٹ کو کہہ سکتے ہیں کہ بڑی فائلوں اور موویز کو ڈاون لو‌ڈکرنے کا مقبول ترین طریقہ ہے
یہاں بہت سے لوگ ڈیٹا دے بھی رہے ہوتے ہیں اور لے بھی رہے ہوتے ہیں اس لیے اس طریقہ میں ڈاون لوڈنگ برق رفتار ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہی عمل تکلیف دہ بھی بن جاتا ہے
وہ کس طرح یہ بعد کی بات ہے پہلے آپ یوٹورنٹ تو ڈاونلوڈ کرلیں
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

یو ٹورینٹ سے، ٹورینٹس ڈاؤن لوڈ کریں.

Post by RED KING »

یو ٹورینٹ سے، ٹورینٹس ڈاؤن لوڈ کیجئے.
مصنف: محمد کاشف رفیق
بحوالہ: ماہنامہ کمپیوٹنگ میگزین
------------------------------------------------------------------------------------
ٹورینٹ (بٹ ٹورینٹ) ایک پی ٹو پی کمیونی کشن پروٹو کول ہے. جس کی مدد سے ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے. اس میں بیک وقت کئی یوزرز ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور کئی اپ لوڈ کرتے ہیں. بیشتر ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ بیک وقت اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ دونوں کام کر رہے ہوتے ہیں. آپ کی ڈاؤن لوڈنگ رفتار آپ کی اپنی اسپیڈ کے علاوہ اپ لوڈ کرنے والے یوزر کی اپ لوڈ اسپیڈ پر بھی انحصار کرتی ہے.
بٹ ٹورینٹ پر فلمیں، ڈرامے، میوزک، بڑے سافت ویئر، آپریٹنگ سسٹمز، آڈیو اور ویڈیو ٹریننگز، ای بکس، آیڈیو بکس اور دیگر ایسی چیزیں جنہیں یہاں قلمبند نہیں کیا جا سکتا دستیاب ہیں. مارکیٹ میں موجود پائریٹیڈ مواد زیادہ تر بٹ ٹورینٹ سے ہی آتا ہے.
مزید معلومات کے لیے اس ربط کو ملاحظہ فرمائیے:
http://en.wikipedia.org/wiki/BitTorrent
بٹ ٹورینٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈنگ کا طریقہ کار عام ڈاؤن لوڈنگ سے کچھ پیچیدہ ہے. سب سے پہلے آپ کو جو مواد ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اسے بٹ ٹورینٹ کی دنیا میں تلاش کرنا پڑتا ہے کہ یہ موجود بھی ہے یا نہیں. اس کام کے لیے گوگل آپ کا بہترین دوست ہے. اس کے علاوہ بے شمار سائیٹس پر بھی بٹ ٹورینٹ سرچنگ کی سہولت مہیا کرتی ہیں.
http://www.thepiratebay.org
http://www.mininova.org
http://www.torrentz.com
http://www.isohunt.com
(نوٹ: ان میں سے اکثر سائیٹس پر بے ہودہ اشتہارات اور مواد بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے.)
مطلوبہ مواد کے بارے میں سرچنگ کے بعد آپ کو ایک فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے جس کا ایکسٹینشن torrent. ہوتا ہے اور یہ چند کلو بائٹ کی فائل ہوتی ہے. اب آپ کو ایک سافٹ ویئر کی ضرورت ہے جس میں یہ ڈاؤن لوڈ کردہ فائل کھولی جا سکے. ان سافٹ ویئرز کو بٹ ٹورینٹ کلائنٹ کہا جاتا ہے. چند مشہور زمانہ کلائنٹ کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے:
µTorrent
Azureus
BitComet
BitTorrent
ABC
BitTornado
Deluge
KTorrent
rTorrent
Shareaza
Transmission
اس فہرست میں موجود پہلے دو کلائنٹ زیادہ استعمال ہوتے ہیں اور تمام بٹ ٹورینٹ سرور (ٹریکر) انہیں سپورٹ کرتے ہیں.
اپنی ڈاؤن لوڈ کردہ ٹورینٹ فائل کو اپنے پسندیدہ کلائنٹ میں کھول لیں، اب آپ سے جگہ کے بارے میں پوچھا جائے گا کہ ڈاؤن لوڈ کی جانے فائلز کو کہاں محفوظ کرنا ہے، آپ پاتھ دیں اور ڈاؤن لوڈنگ اسٹارٹ کر دیں. کچھ ہی دیر میں ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو جائے گی. قارئین کی آسانی کے لیے مشہور زمانہ اور نہایت ہلکے پھلکے بٹ ٹورینٹ کلائنٹ µTorrent کا استعمال بتایا جا رہا ہے.
سب سے پہلے آپ درج ذیل ربط سے µTorrent ڈاؤن لوڈ کر لیں:
http://www.utorrent.com/download.php
اس وقت µTorrent کا Stable ورژن 1.8.4 دستیاب ہے جس کا سائز صرف 281.8 کلو بائٹس ہے. ڈاؤن لوڈ کردہ فائل کو رن کریں، باری باری 2 پیغامات اسکرین پر ظاہر ہوں گے، انہیں Accept کر لیں. لیجئے آپ کا بٹ ٹورینٹ کلائنٹ انسٹال ہو گیا. اب ہم اس کلائنٹ کے ذریعے بٹ ٹورینٹ نیٹ ورک سے ڈاؤن لوڈنگ کرنے کا طریقہ کار سمجھیں گے.
1. سب سے پہلے کسی بھی ٹورینٹ سرچ سائٹ سے اپنی مطلوبہ ٹورینٹ فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں. خیال رکھیں کہ آپ ایسی فائل ڈاؤن لوڈ کریں جسے اپ لوڈ کرنے والے زیادہ افراد ہوں. بٹ ٹورینٹ میں اپ لوڈر کو Seeder جبکہ ڈاؤن لوڈر کو Leecher کہا جاتا ہے. جیسا کہ تصویر نمبر 1 میں دکھایا گیا ہے کہ ٹورینٹ کے مشہور ٹریکر اور سرچ انجن http://thepiratebay.org کی مدد سے Lynda.com کمپنی کی وڈیو ٹریننگ سرچ کی جا رہی ہے.
Image
2. تصویر نمبر 2 میں سرچ کے نتائج سامنے آئے ہیں جو کہ تاریخ کے حساب سے sort ہیں.
Image
3. تصویر نمبر 3 میں ان نتائج کو Seeder کے حساب سے sort کیا گیا ہے. جس فائل کے جتنے زیادہ Seeders ہوں گے وہ اتنی ہی تیزی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے.
Image
4. ہمیں Lynda.com کمپنی کی تیار کردہ Flash کی ویڈیو ٹریننگ کی ضرورت ہے لہذا ان نتائج میں سے Lynda.com: Flash CS4 Professional Essential Training+Exercises ڈاؤن لوڈ کریں گے. نتائج میں آنے والے روابط میں سے اس فائل کے ربط پر کلک کر دیں. کلک کرنے کے بعد تصویر نمبر 4 میں دکھائی دینے والا صفحہ سامنے آ جائے گا جس میں مذکورہ پراڈکٹ کے بارے میں تفصیل موجود ہو گی.
Image
5. یہاں پر Download this torrent کے ربط پر کلک کرنے سے مذکورہ ٹورینٹ فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی.
6. جہاں یہ فائل ڈاؤن لوڈ ہوئی ہے وہاں جاکر اس فائل پر ڈبل کلک کریں.
7. ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل پر ڈبل کلک کرنے سے مذکورہ فائل µTorrent میں اوپن ہوجائے گی . یہاں سب سے اوپر دیکھئے Save As لکھا ہو گا جس کے سامنے پاتھ لکھا ہو گا. اسے اپنی ضرورت اور پسند کے حساب سے تبدیل کریں یا ایسے ہی رہنے دیں اور OK کر دیں.
8. چند سیکنڈز بعد ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا. تصویر نمبر 5 میں دیکھ سکتے ہیں کہ منتخب شدہ فائل فی الوقت 9.2 کلو بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے. اس فائل کے سیڈرز 12 اور لیچرز 1 موجود ہیں. ان تعداد اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار میں وقت کے ساتھ ساتھ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے.
Image
ایک بات ذہن میں رہے کہ ٹورینٹ سے ڈاؤن لوڈنگ میں سب سے بڑا مسئلہ یہ آتا ہے کہ کسی مخصوص وقت میں کتنے لوگ ڈیٹا اپ لوڈ کر رہے ہیں اور ان کی اپ لوڈنگ اسپیڈ کتنی ہے. ایسا بھی ہوتا یے کہ آپ کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کرتے ہیں لیکن کافی دیر تک بہت ہی کم یا بالکل بھی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتا، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے آپ اسے کچھ وقت کے لیے اسی طرح چھوڑ دیں. زیادہ بہتر تو یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ڈاؤن لوڈ پر لگا کر چھوڑ دیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صبح تک فائل مکمل ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے.
ڈائل اپ کے ہوزرز اس سروس سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے کیونکہ بٹ ٹورینٹ پر اکثر فائلوں کا سائز جی بی میں ہے جنہیں فوری ڈاؤن لوڈ کرنا ڈائل اپ یوزرز کے لیے ممکن نہیں.
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

بہت خوب اور اسی شمارے میں میری بھی ٹپس شائع ہوئی تھیں :P
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by RED KING »

اگر کہتے ہیں تو وہ بھی لکھ دوں. :wink: :?:
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

نہیں‌مجھے تو پہلے والی پوسٹ پر بھی اعتراض ہے کہ کہیں علمدار بھائی ناراض نہ ہوجائیں.
RED KING
کارکن
کارکن
Posts: 49
Joined: Sun Aug 09, 2009 3:02 am
جنس:: مرد
Location: انٹرنیٹ
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by RED KING »

شازل بھائی آپ جیسا بہتر سمجھتے ہیں ویسا ہی کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں.
اگر آپ کہتے ہیں تو میں اپنی پوسٹ حذف کر دیتا ہوں. :cry:
آخر بزرگوں کو ناراض کرنا کوئی اچھی بات تو نہیں...
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے---اور اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹورینٹ

Post by شازل »

اب لگ گئی ہے تو لگا رہنے دیں
دراصل علمدار بھائی میرا محسن بھی ہے اسی نے مجھے فورم پر سب سے پہلے ناظم لگایا تھا اور میری حوصلہ افزائی کی تھی.
اسی لیے کہہ رہا تھا،
اوکے شیئرنگ جاری رکھو
شکریہ
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ و کمپیوٹر ماہرین سے پوچھئے”