غزل .... اجنبی کون یہ آیا ہے مرے گاؤں میں

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
امین عاصم
کارکن
کارکن
Posts: 2
Joined: Mon Apr 09, 2012 10:54 am
جنس:: مرد

غزل .... اجنبی کون یہ آیا ہے مرے گاؤں میں

Post by امین عاصم »

محترم قارئین !
آپ کی خدمت میں ایک غزل پیش کر رہا ہوں.


اجنبی کون یہ آیا ہے مرے گاؤں میں
ایک ہنگامہ سا برپا ہے تمناؤں میں

رُوپ کی دُھوپ نے وہ لطف دیا ہے کہ مجھے
اب نہ چین آئے گا پیڑوں کی گھنی چھاؤں میں

میں اسیرِ غمِ دنیا، میں اسیرِ غمِ دل
طوق گردن میں نہ زنجیر مرے پاؤں میں

قتل گاہوں کا بھی کچھ ہاتھ ہے سیلابوں میں
خون بھی بہتا رہا دیس کے دریاؤں میں

اِتنی مسموم نہیں ہے ابھی شہروں کی فضا
جانے کیوں لوگ نکل آئے ہیں صحراؤں میں

کسی جنگل کو ہے مجنوں کی ضرورت عاصم
ذکر میرا بھی رہے شہر کی لیلاؤں میں

والسلام
امین عاصم
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: غزل .... اجنبی کون یہ آیا ہے مرے گاؤں میں

Post by اضواء »

:clap: v;g zub;ar

بہترین غزل پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ ....
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: غزل .... اجنبی کون یہ آیا ہے مرے گاؤں میں

Post by زین »

zub;ar zub;ar v;g v;g
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”