کلام

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
ناصر رضا
کارکن
کارکن
Posts: 6
Joined: Thu Feb 23, 2012 2:24 pm
جنس:: مرد

کلام

Post by ناصر رضا »

عزمِ سفر سے پہلے بھی اور ختمِ سفر سے آگے بھی
'راہ گزر ہی راہ گزر ہے، راہ گزر سے آگے بھی'

تابِ نظر تو شرط ہے لیکن، حدِّ نظر کیوں حائل ہے
جلوہ فگن تو جلوہ فگن ہے، حدِّ نظر سے آگے بھی

صبحِ ازل سے شامِ ابد تک، میرے ہی دم سے رونق ہے
اِس منظر سے اُس منظر تک، اُس منظر سے آگے بھی

وہم و گُماں سے علم و یقیں تک، سیکڑوں نازک موڑ آئے
روئے زمیں سے شمس و قمر تک، شمس و قمر سے آگے بھی

دل سے دعا نکلے تو یقیناً بابِ اثر تک پہنچے گی
آہ جو نکلے دل سے تو پہنچے، بابِ اثر سے آگے بھی

دیدۂ ترکا اب تو اخگرؔ ایک ہی عالم رہتا ہے
نالۂ شب سے آہِ سحر تک، آہِ سحر سےآگے بھی
ناصر رضا 03008875400
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کلام

Post by اضواء »

:clap: :clap:

آپکا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کلام

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

محترم ناصر رضا صاحب اچھا کلام شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
مگر آپ نے پوسٹ کے لئے جگہ کا انتخاب درست نہیں کیا ہے یہ کلام آپ کو شاعری والے دھاگے میں لگانا چاہئے تھا۔
بہرحال اب میں اس کی جگہ تبدیل کر رہا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کلام

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کیلئے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
سیما
کارکن
کارکن
Posts: 133
Joined: Thu Nov 17, 2011 5:08 am
جنس:: عورت

Re: کلام

Post by سیما »

zub;ar v;g zub;ar
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”