عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

Post by فاروق درویش »

عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں
حسن کو چاند سا چہرہ میں لکھوں کیسے لکھوں

کیا سفر نامہ ء صحرائے محبت میں لکھوں
دشت ِ آشوب میں جلنا میں لکھوں کیسے لکھوں

ڈوب کر کیا کوئی اُبھرا ہے سفینہ دل کا
بحر ِ کلفت سے اُبھرنا میں لکھوں کیسے لکھوں

حسن ِ یوسف کی تو عاشق ہے خدائی ساری
اک زلیخا کا ہی قصہ میں لکھوں کیسے لکھوں

شب سے پہلے ہی یہ دل چاند سا چہرہ مانگے
دل ِ نادان ہے پگلا میں لکھوں کیسے لکھوں

آنکھ کھل جائے تو تنہائی سے خوف آتا ہے
ہجر ِ مژگاں میں سلگلنا میں لکھوں کیسے لکھوں

کیوں محبت کی نشانی کو لکھوں تاج محل
عشق کی قید کا نوحہ میں لکھوں کیسے لکھوں

قتل ہوتے ہیں زمانے میں سوئے حشررقیب
میرا قاتل ہے مسیحا میں لکھوں کیسے لکھوں

سنگ برسے تو مرے دوست تماشائی تھے
سنگ دل شہر تھا سارا میں لکھوں کیسے لکھوں

سوئے محشر نہ قلم ہے نہ سیاہی نہ دوات
مرگِ درویش کا قصّہ میں لکھوں کیسے لکھوں
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

Post by اضواء »

بہت ہی بہترین اور منفرد ہے :clap: :clap:

آپ کا بہت بہت شکریہ ....



[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

Post by اعجازالحسینی »

:clap: :clap: :clap: :clap:
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

Post by یاور عظیم »

سنگ برسے تو مرے دوست تماشائی تھے
سنگ دل شہر تھا سارا میں لکھوں کیسے لکھوں

واہ جناب بہت خوب کہا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”