مسافر

اگر آپ شاعر ہیں اور اپنی شاعری ہمیں بھی سنانا پسند کرتے ہیں تو یہاں لکھئے
Post Reply
فاروق درویش
کارکن
کارکن
Posts: 38
Joined: Sun Jan 08, 2012 7:38 pm
جنس:: مرد
Location: لاہور
Contact:

مسافر

Post by فاروق درویش »

مسافر

لٹے قافلوں کے مسافر گزیدہ
گھنے جنگلوں کے سفر میں دمیدہ
کسی زرد پتے کی صورت خزاں کی
ہواؤں کے گرداب و طوفاں میں بکھرے
دکھوں کی برستی ہوئی شبنموں میں
زمینوں پہ بے جاں پڑے ہیں کبیدہ
جزیرہ نما منزلوں کے یہ راہی
فغاں نا رسیدہ ، بیاں آبدیدہ
خمیدہ پریشاں ، شجر سے بریدہ
زمستاں کی سفاک قاتل فضا میں
کوئی سرد سینوں میں مشعل جلا دو
جو شب بھرجلے گرم رکھے جنوں بھی
نکالو کہیں سے وہ سورج تپیدہ
مری زندگی کے جو ظلمت کدوں کو
نئی روشنی کے شراروں سے بھر دے
ندیدہ زمانے کے ان مقتلوں پر
بدن سربریدہ ، دہن با دریدہ
گذرتے ہویے خوابدیدوں سے پوچھوں
کہ درویش کیسے لکھے ظلمتوں میں
زمانے کے شاہوں کا روشن قصیدہ
لٹے قافلوں کے مسافر ہیں سارے
فغاں نا رسیدہ ، بیاں آبدیدہ

فاروق درویش
والعصر سے والناس کی تفسیر لکھوں گا: آزادی ء غِلمان کو زنجیر لکھوں گا

www.farooqdarwaish.com
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: مسافر

Post by اضواء »

فاروق درویش wrote:مسافر

گذرتے ہویے خوابدیدوں سے پوچھوں
کہ درویش کیسے لکھے ظلمتوں میں
زمانے کے شاہوں کا روشن قصیدہ
لٹے قافلوں کے مسافر ہیں سارے
فغاں نا رسیدہ ، بیاں آبدیدہ

فاروق درویش
:clap: :clap:

بہت ہی خوب

آپ کا شکریہ .......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
زین
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 7582
Joined: Thu Jun 23, 2011 11:22 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: مسافر

Post by زین »

فاروق درویش wrote:مسافر


کسی زرد پتے کی صورت خزاں کی
ہواؤں کے گرداب و طوفاں میں بکھرے
دکھوں کی برستی ہوئی شبنموں میں
زمینوں پہ بے جاں پڑے ہیں کبیدہ

کوئی سرد سینوں میں مشعل جلا دو
جو شب بھرجلے گرم رکھے جنوں بھی
نکالو کہیں سے وہ سورج تپیدہ
مری زندگی کے جو ظلمت کدوں کو
نئی روشنی کے شراروں سے بھر دے
ندیدہ زمانے کے ان مقتلوں پر


فاروق درویش
بہت خوب۔۔۔زبردست شکریہ
یاور عظیم
کارکن
کارکن
Posts: 137
Joined: Fri Oct 28, 2011 3:30 am
جنس:: مرد
Location: rawalpindi , pakistan
Contact:

Re: مسافر

Post by یاور عظیم »

واہ جناب ، بہت اعلٰی ، اچھا تسلسُل اور عمدہ قوافی ، بڑا مزا آیا
Post Reply

Return to “آپ کی شاعری”