٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by میاں محمد اشفاق »

٭ماضی کے دلچسپ امریکی قوانین٭

1۔ 1930ء میں امریکی ریاست "کیلی فورنیا" کے شہر "اونٹیریو" کی سٹی کونسل نے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت شہری حدود میں مرغ کے بانگ دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ اسی طرح ریاست "مشی گن" میں قانون سازی کر کے ایئرپورٹ کی حدود کے 300 فٹ کے اندر مرغ کی آذان پر پابندی لگادی گئی تھی۔

2۔ کیلی فورنیا میں لائسنس حاصل کیے بغیر چوہے پکڑنے کے لیے چوہے دان یا کسی دوسری چیز کے استعمال کی ممانعت کردی گئی تھی۔ اسی طرح ریاست "اوہائیو" کے شہر "کلیولینڈ" میں بھی شکار کا لائسنس حاصل کیے بغیر چوہے پکڑنا قابل دست اندازی جرم قرار دیا گیا تھا۔

3۔ جنوں بھوتوں کی کہانیاں سننا کس کو اچھا نہیں لگتا۔۔۔! لیکن امریکہ کی ایک ریاست "الی نوائے" کے شہر "اربانا" کی سٹی کونسل نے ایک قانون پاس کیا جس میں جنوں بھوتوں کی ڈراؤنی کہانیاں سنانے سے منع کیا گیا۔

4۔ دوسروں کے خراٹوں سے اکثر لوگ تنگ ہوتے ہیں، لیکن خراٹوں پر قانون سازی غالباً صرف ریاست "میساچوسٹس" میں ہی کی گئی تھی اور کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کیے بغیر خراٹے لینے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دیا گیاتھا۔

5۔ امریکی ریاست "ویسٹ ورجینیا" کی کاؤنٹی "نکولس" کا منظور کردہ ایک قانون بلاتبصرہ، جس کے تحت پادریوں پر پہ پابندی عائد کی گئی کہ وہ اپنے واغط کے دوران کوئی لطیفہ نہیں سنا سکتے۔

6۔ امریکی ریاست "ڈیلاویئر" کے ایک قانون میں خواتین کو بیوٹی پارلر میں سونے سے روک دیا گیا اور اگر کوئی خاتون بیوٹی پارلر میں سوتی پائی جاتی تو اُس کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا جاتا۔

7۔ ہوائی سفر کے سلسلے میں سب سے دلچسپ قانون ریاست "اوہائیو" کے شہر "ویسٹ یونین" کا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص اپنی شادی کے پہلے سال اپنی بیوی کے بغیر ہوائی جہاز کے سفر پر نہیں جا سکتا ۔

8۔ آج سے چند عشرے قبل امریکہ میں پالتو جانور بھی تمباکو نوشی کرتے تھے۔ عدالتی قوانین میں سگریٹ نوشی سے ممانعت کے بعد ریاست "الی نوائے" کے شہر "ساؤتھ بینڈ" میں 1924ء میں عدالت نے ایک بندر کو سگریٹ پینے پر 25 ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا

9۔ ریاست اوہائیو کے شہر بولڈنگ نے کتوں سے قدرے بے مروتی کا برتاؤ کرتے ہوئے ایک قانون کی منظوری دی جس کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیاتھا کہ کسی بھونکتے ہوئے کتے کو چپ کرانے کے لیے طاقت کا استعمال کرسکتی ہے۔

10۔ ریاست "انڈیانا" کے شہر "بکنل" کی شہری انتظامیہ نے ایئرپورٹ کی حدود میں کانٹے یا چمچ کے ساتھ آئس کریم کھانا خلاف قانون قرار دیا تھا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭ماضی کے دلچسپ قوانین٭

Post by محمد شعیب »

ہاہاہاہاہا
اب سوچو...
اگر قانون سازی انسان کے ہاتھ میں دے دی جائے تو وہ کیا کیا گل کھلاتا ہے. ان مثالوں سے سے پتہ چل گیا کہ کچھ انسانوں کو دیگر انسانوں کے لئے قانون بنانے کا اختیار دینا غلط ہے. قانون صرف اور صرف انسانوں کا خالق بنا سکتا ہے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ٭ماضی کے دلچسپ قوانین٭

Post by میاں محمد اشفاق »

کئی امریکی ریاستوں میں کئی دوسرے جانوروں کے لیے بھی قانون سازی کی گئی تھی۔ مثلاً اٹلانٹا کے ایک قانون میں کہا گیا ہے کہ زرافے کو بجلی یا ٹیلی فون کے کھمبے کے ساتھ باندھنا جرم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس زمانے میں لوگ نہ صرف یہ کہ زرافے پالتے تھے بلکہ انہیں بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبوں کے ساتھ باندھتے بھی تھے۔ مگر آپ بالٹی مور میں نافذ کیے جانے والے اس قانون کے بارے میں کیا کہیں گے جس میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ شیر کو فلم دکھانے اپنے ساتھ سینماہال نہیں لے جاسکتے۔ ایک ایسا ہی قانون ڈیلاویئر کا ہے جس کے مطابق پارکنگ میٹر کے ساتھ ہاتھی باندھنے کی فیس گاڑی پارک کرنے کے برابر ہے۔
===============================
ایک دلچسپ قانون ریاست ٹینی سی کے شہر میمفس کا ہے جس میں کہا گیا ہے کوئی خاتون اس وقت تک کار نہیں چلاسکتی جب تک کار کے آگے ایک شخص سرخ جھنڈی لے کر نہ چل رہا ہو۔ممکن ہے کہ اس زمانے میں خواتین بہت زیادہ ایکسیڈنٹ کرتی ہوں۔ ریاست واشنگٹن میں ایک ایسا ہی قانون مردوں کے بارے میں بنایا گیا تھا جس کے مطابق رات کے وقت کوئی شخص اس وقت تک گاڑی نہیں چلاسکتا تاوقتتکہ ایک شخص لالٹین لے کر اس کے آگے نہ چل رہا ہو۔
=================
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ٭ماضی کے دلچسپ قوانین٭

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by میاں محمد اشفاق »

Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by اضواء »

عجیب و دلچسپ قوانین ہے


بہرتین معلومات کی فراہمی پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by محمد شعیب »

بہت ہی دلچسپ ...
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by چاند بابو »

کمال ہے میاں صاحب آج تو آپ ملکوں ملک گھوم کر ان کے بھونڈے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by نورمحمد »

v;g v;g v;g

مزہ آ گیا . . .

اور چوری بھی کر دیا . . . ادھر . . . [link]http://noonmeem.blogspot.in/2014/02/blog-post_28.html[/link]
ml
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا مجھے پکا پتا تھا کہ یہ پوسٹ تو یقینا بہت سارے لوگوں کو متوجہ کرے گی.
بہرحال آپ نے چوری نہیں کی کیونکہ آپ نے تو باقاعدہ لنک بھی لگایا ہے.
اگر کوئی لنک نہ بھی لگاتا تو بھی میں کم ازکم اسے چور نہیں سمجھتا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by نورمحمد »

شکریہ . . چاند بھائ . . . .

اور اشفاق بھائ . . . کا بھی بہت بہت !!! ;fl;ow;er; ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by شاہنواز »

بہت دلچسپ قوانین ہیں مزاحیہ بھی اگر یہ قانون آج بھی لاگو ہوتو کیا ہوگا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by چاند بابو »

اس جیسے بہت سارے مزاحیہ یا محیر العقول قوانین آج بھی موجود ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: ٭دنیا میں دلچسپ قوانین٭

Post by شاہنواز »

جی یہ تو ہے ہیں بھی خوب جی
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”