عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by میاں محمد اشفاق »

عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

خواتین ، مردوں سے اپنے بارے میں جو مشکل ترین سوالات پوچھتی ہیں ، وہ کم و بیش دنیا بھر میں یکساں نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان سوالات کی تعداد پانچ ہے اور وہ کچھ اس طرح ہیں:
(1) تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟(2) کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟(3) کیا میں موٹی لگتی ہوں؟(4) کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟(5) اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟

ان سوالات کی مشکل یہ ہے کہ اگر کسی مرد نے ان میں سے کسی کا بھی غلط جواب دے دیا ، یعنی اگر سچ بول دیا، تو پھر اس کا خدا ہی حافظ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج میں نے مردوں (چاند بھائی اور اردو نامہ کے شادی شدہ ممبران اور میرے شادی شدہ دوستوں) کی فلاح و بہبود کی خاطر ان سوالات کے ممکنہ جوابات تلاش کیے ہیں، تاکہ ان کا بھلا ہو سکے۔
پہلے سوال ”تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟“ کا نہایت سیدھا سادہ اور گھڑا گھڑایا جواب دیں کہ ”ظاہر ہے میں ہر وقت کی طرح اس وقت بھی دنیا کی سب سے وفا دارعورت کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور وہ تم ہو۔ میری خوش قسمتی ہے کہ تم میری زندگی میں آئیں، ورنہ میں کسی آوارہ بھنورے کی طرح بھٹکتا رہتا، وغیرہ۔“
دوسرا سوال ”کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے ؟“ کا جواب احتیاط سے دیں، کیوں کہ بظاہر آسان لگنے والا یہ سوال کافی خطرناک ہے ۔ممکن ہے بعض لوگ یہ سمجھیں کہ اس قسم کا سوال ”روٹین کی کارروائی “ ہوتاہے اور اس کا جواب ٹی وی دیکھتے یا اخبار پڑھتے ہوئے محض اثبات میں سر ہلا کر دینا کافی ہے، لیکن یہ ان کی بھول ہے ۔ایسے مردوں کو اگر میری اس بات سے اختلاف ہے تو وہ بے شک سر ہلا کر اس سوال کا جواب دے کر دیکھ لیں اورپھر نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔
تیسرا سوال ” کیا میں موٹی لگتی ہوں؟“ اپنے اندر سوالات کا ایک جہان لیے ہوئے ہے۔ یہ دراصل ایک سوال نہیں، بلکہ مختلف سوالات اور خدشات کا اظہار ہے ۔کچھ ناعاقبت اندیش مرد اس سوال کے جواب میں خاتون کا موازنہ کسی فربہ اندام عورت کے ساتھ شروع کر دیتے ہیں اور پھر اپنے تئیں تعریفی انداز میں اسے یہ کہہ کرمطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ”اس کے مقابلے میں تو تم کافی حد تک اسمارٹ ہو۔“شاید ایسے مردوں کو اپنی جان پیاری نہیں ہوتی!
چوتھا سوال ”کیا وہ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟“ بھی ایک نازک سوال ہے، جس کا جواب احتیاط سے دینے کی ضرورت ہے۔ ایک ممکنہ جواب یہ ہو سکتا ہے کہ ”میں نے تمہارے سوا کبھی کسی کو نظر اٹھا کر دیکھا ہی نہیں “ یا یہ کہ” میں کسی ”وہ“ کو نہیں جانتا۔“ خیال رہے کہ اس سوال کا جواب دیتے وقت اگر آپ نے بھولے سے بھی اپنے ذہن پر ایسے زور ڈالا، جیسے کسی کا سراپا یاد کر نے کی کوشش کر رہے ہوں، تو یقین جانئے آپ کی آنے والی نسلیں بھی پچھتائیں گی۔
اب آتے ہیں آخری سوال کی طرف کہ ”اگر میں مر گئی تو تم کیا کرو گے؟“ یہ سوال اس لحاظ سے سب سے دل چسپ اور مشکل ہے کہ اس کا کوئی بھی جواب خاتون کو مطمئن نہیں کر سکتا ۔مثلاً اگر آپ نے سنجیدگی سے اپنے ان منصوبوں پر روشنی ڈالنی شروع کر دی، جنہیں آپ خاتون کی وفات کے بعد پایہٴ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں، توکوئی بعید نہیں کہ آپ کی وفات پہلے ہوجائے…یعنی اس خاتون سے بھی پہلے!
یہاں میرا فرض بنتا ہے کہ عورتوں کو بھی مردوں کی خصلت کے بارے میں آگاہ کردوں، تاکہ وہ آنکھیں بند کر کے ان تمام سوالات کے جوابات پر اعتبار نہ کر لیں۔ مثلاً اگر مرد پہلے سوال کا جواب گڑبڑا کر دے تو سمجھ لیں کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے اور اگر وہ پورے اعتماد کے ساتھ آپ کے سوال کا جواب دے تو جان لیں کہ وہ بہت چالاک ہے ، ایسے مرد سے ہو شیار رہیں۔ اسی طرح اگر دوسرے سوال کا جواب سپاٹ لہجے میں ملے تو سمجھ جائیں کہ اسے آپ سے کوئی محبت نہیں اور اگر مرد جذباتی انداز میں جواب دے تو سمجھیں کہ اوور ایکٹنگ کر رہا ہے۔ موٹاپے سے متعلق سوال کے جواب کو بھی دھیان سے سنیں، اگر مرد کھٹ سے جواب دے کہ بالکل موٹی نہیں لگ رہی تو اس کا مطلب ہے اس کا دماغ کہیں اور ہے اور اس نے آپ کو محض ٹرخا دیا ہے۔ ویسے اپنے سراپے پر خود ایک نظر ڈالنے سے بھی اس سوال کا صحیح جواب مل سکتا ہے۔ چوتھے سوال کا جواب بہت غور سے سنیں، اگر مرد زیادہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہے کہ ”کون“ تو کھٹک جائیں اور اگر وہ سنی ان سنی کر دے، تو مزید کھٹک جائیں اوراگر وہ یہ جواب دے کہ ”نہیں، وہ تم سے زیادہ خوب صورت نہیں “ تو پھر سمجھ جائیں کہ ”وہ“ آپ سے زیادہ ہی خوب صورت ہے !آخری سوال کا جواب بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے، اگر مرد ا س کا جواب مذاق میں ٹالنے کی کوشش کرے تو جان لیں کہ اس نے واقعی آپ کی وفات کے بعد کوئی پلاننگ کر رکھی ہے اور اگر وہ سنجیدگی سے اس کا جواب دے تو پھر آپ کے لمحہٴ فکریہ ہے۔
براہ کرم اپنی رائےکا اظہار ضرور کیجئے گا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہاہاہا
بہت خوب میاں صاحب بہت اچھے جا رہےہو.
مجھے لگتا ہے کہ آپ کی شادی کے دن قریب آ رہے ہیں شاید.
ویسے ہر وہ شادی شدہ مرد جو اپنے گھر میں ہنسی خوشی کی زندگی گزار رہا ہے اس کے لئے کہ کالم بالکل بے کار شے ہے. :P
کیونکہ وہ تو پہلے سے ہی نہ صرف یہ سب جانتا ہے بلکہ اس سب پر روز کئی کئی بار عمل بھی کرتا ہے. :lol:
ہاں البتہ میرے جو بھائی ابھی آپ جیسے ہیں ان کے لئے یہ کالم بہت اہمیت کا حامل ہے. :!:
اچھا ہے شادی سے پہلے کچھ پریکٹس ہونی چاہئے جھوٹ بولنے کی تاکہ وقت پر زبان لڑکھڑا نا جائے. ]:)
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by علی خان »

یہ جتنے بھی سوالات کے جوابات یہاں پر موجود ہیں. یہ سب تب تک تو کارآمد ہو سکتے ہیں. جب تک آپ نے کبھی غصہ نہیں کیا ہوں .اگر کبھی بھولے سے بھی غصہ کر جائیں تو آگے سے پھر یہی جوابات آپکو یاد دلائیں جائیں گے. کہ دیکھیں کیایہ ہے آپکی محبت . کیا اسے آپ ہمارا خیال رکھنا کہتے ہیں.

آگے سے اوربھی بہت کچھ سننے کو ملتا ہے. اور یہ جو تمھاری سجیشنز ہیں. اگرکسی نے کبھی ایسے جوابات دیے ہوں تو پھر آپکے غصہ ہونے کے دوران آپ سے کہا جائے گا کہ آج ہمیں پتا چلا کہ آپ جھوٹ بھی بھولتے ہیں ورنہ آگر آپ سچ میں ہم سے محبت کرتے تو پھر آپ غصہ نہیں کرتے.
(حلانکہ میرے خیال سے غصہ اور محبت الگ الگ لائنز ہیں.)

تو میرے خیال میں آپکے یہ تمام کے تمام جوابات کو ہوا ہونے میں 2 منٹ بھی نہیں لگیں گے.

کیا خیال ہے ماجد بھائی اپکی کیا رائے ہے اسکے متعلق.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by چاند بابو »

ہاہاہاہا
بالکل صد فیصد سچ کہا اشفاق بھیا نے.
دراصل میاں صاحب ابھی بچے بھی ہیں اور بچے ہوئے بھی ہیں.
اس لئے انہیں ایسا لگتا ہے کہ شادی اور ریاضی میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے.
وہاں بھی فارمولے اور یہاں بھی فارمولے.
نہیں بچو شادی ایک پوری سائنس ہے اور یہاں پرانے فارمولے بے کار ہو جاتے ہیں.
حالات اور موڈ کے ساتھ ساتھ تمام فارمولے تبدیل ہوتے جاتے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by میاں محمد اشفاق »

بچہ ہوں اسی لئے تو بچ رہا ہوں ورنہ قید و بند میں پڑا ہوتا آپ کی طرح!!!! :lol: :lol: :lol: :lol:
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by چاند بابو »

آخر کتنے دن.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by میاں محمد اشفاق »

جتنے دن بھی مل جائیں غنیمت ہیں v_v_f
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: عورتوں کے سوال اور مردوں کے جواب؟

Post by علی خان »

کوئی بات نہیں بچے یہ سارے مزے شادی والے دن بھول جاؤ گے. کیونکہ اسکے بعد تمھیں یہ احساس ہوگا. کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے. تب سے ہی ایسے ہی حالات میں جی رہا ہوں. be;at;in;g;
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”