سانحہ پشاور ،ایک اور رخ،ضرور پڑھیں

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

سانحہ پشاور ،ایک اور رخ،ضرور پڑھیں

Post by محمد شعیب »

اگر آپ میں حق سننے کی ہمت ہے تو یہ ضرور پڑھیں
(رعایت اللہ فاروقی)
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
اہل خرد نے ہمیشہ یہ نصیحت کی ہے کہ غصے اور سخت خوشی کی حالت میں نہ کوئی فیصلہ کرو اور نہ ہی وعدہ کیونکہ یہ دونوں حالتیں قوت فیصلہ پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں اور ان حالتوں میں کئے گئے فیصلے اور وعدے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں دیتے۔ فسادی لوگ ہمیشہ ایسے مواقع کی تاک میں رہتے ہیں اِدھر قوم جذباتی حالت سے دوچار ہوئی اُدھر وہ اپنے مقاصد کے لئے سرگرم ہوئے۔ جنہیں درسی کتب چھوڑے ہفتہ ہفتہ سات دن نہیں ہوئےاور جن کی کل سیاسی سوجھ بوجھ صبح کے اخبار کی محتاج ہے وہ آپ کو ایک صریح گمراہی کی جانب دھکیلنے کی دانستہ کوشش میں ہیں۔ این جی او مافیا کے ان گماشتوں سے ہوشیار رہیں۔ اگر یہ عسکریت پسندی کے حقیقی مخالف ہوتے تو انکی فیس بک ڈیبی میں کئی ماہ تک "چی گویرا" کی تصویر نہ لگی ہوتی۔ کیا چی گویرا امن کی تلقین کرنے والی کتابوں کےکسی بہت بڑے پبلشر کا نام ہے ؟ اور کیا چی گویرا ارجنٹائین، کیوبا ، گوئٹے مالا اور کانگو میں مفت کتابیں بانٹنے یا امن کی فاختائیں اڑانے کی شہرت رکھتا ہے ؟ اس کا اپنا ملک ارجنٹائین تھا اور وہ دوسرے ممالک میں امریکہ کے خلاف لڑتا رہا، کیا تم مجھے سمجھا سکتے ہو کہ چی گویرا اور اسامہ بن لادن میں مذہب کے سوا کیا فرق تھا ؟ چی گویرا پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور اسامہ بن لادن انجینئر تھا اور دونوں اپنے اپنے ممالک سے باہر امریکہ کے خلاف لڑے۔ چی گویرا تمہاری ڈیبی کی زینت بنتا ہے، اسامہ بن لادن کیوں نہیں ؟ اسی لئے نا کہ چی گویرا لادینیت کی بھی علامت تھا اور تمہاری وال مذہب بیزاری کی جیتی جاگتی تصویر ہے ؟ ایک حضرت کہتے ہیں کہ "اچھے طالبان اور برے طالبان کچھ نہیں ہوتے سب ایک ہی ہوتے ہیں" کیا یہ حضرت مجھے سمجھا سکتے ہیں کہ اگر اچھا ڈاکٹر اور برا ڈاکٹر ۔ اچھا انجینئر اور برا انجینئر۔ اچھا وکیل اور برا وکیل۔ اچھا جج اور برا جج۔ اچھا سیاستدان اور برا سیاستدان۔ اچھا پولیس والا اور برا پولیس والا۔ اچھا فوجی اور برا فوجی۔ اچھا قاری اور برا قاری۔ اچھا مولوی اور برا مولوی۔ اچھا باپ اور برا باپ۔ اچھی ماں اور بری ماں۔ اچھی اولاد اور بری اولاد۔ اچھا انسان اور برا انسان ہو سکتا ہے تو اچھا طالبان اور برا طالبان کیوں نہیں ہو سکتا ؟۔ میں تمہارا فلسفہ اس وقت تک ماننے کے لئے تیار نہیں جب تک تم کم از کم یہ اعلان کرتے نظر نہ آجاؤ کہ اچھا مولوی اور برا مولوی کچھ نہیں ہوتا سب ایک ہوتے ہیں اور یہ کہتے ہوئے خود کو حرام خوروں کی صف میں کھڑا نہ کر لو۔
1979ء سے لے کر نائین الیون تک کوئی ثابت کردے کہ افغانستان میں لڑنے والے کسی پاکستانی یا افغانی نے ایک بھی انسان کو پاکستان میں نقصان پہنچایا ہو۔ نائین الیون کے بعد افغانستان میں طالبان کے ہٹنے سے جو خلاء پیدا ہوا اسے امریکہ نے بھارت کے ذریعے پر کیا۔ آپ سوویت یونین اور آج کے امریکہ میں بھارت کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی تعداد اور افغانستان میں موجود انڈین قونصلیٹس کی تعداد معلوم کر لیجئے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ افغانستان کے اس سپیس کو بھارت نے پر کر کے آپ کی کسطرح اینٹ سے اینٹ بجادی۔ مجرموں کو جانتے بوجھتے "طالبان" نام دیا گیا تاکہ آپ کھرے اور کھوٹے کی تمیز کھو سکیں اورآپ وہ تمیز کھو گئے۔ آپ نے دوست اور دشمن کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا شروع کردیا۔ سوال یہ ہے ہی نہیں کہ عسکریت ہونی چاہئے یا نہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ وہ خلاء آپ کے دوست کے پاس ہونا چاہئے یا دشمن کے پاس ؟ پچھلے تیرہ سال سے وہ سپیس آپ کے دشمن کے پاس ہے تو نتائج آپ کے سامنے ہیں، میں یہ کہتا ہوں کہ وہ سپیس ہمارے دوستوں کے پاس ہونا چاہئے تاکہ میرے ملک کی مغربی سرحدیں محفوظ ہو سکیں۔ جو لوگ افغان طالبان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ درحقیقت وہ سپیس بھارت ہی کے پاس رہنے کی حمایت کرتے ہیں۔
میں دس سال افغان جہاد میں رہا ہوں، آؤ ثابت کر کے دکھاؤ کہ کب اور کہاں میرے ہاتھ سے اس ملک کے ایک تنکے کو بھی تکلیف پہنچی ہے ؟ اور صرف مجھ کو چھوڑیئے صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں آپ کو سیکڑوں ایسے جہادیوں سے کھڑے کھڑے ملا سکتا ہوں جو اپنی کٹی ہوئی ٹانگوں اور اڑے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ موجود ہیں اور کبھی اس ملک کی آن بان اور شان پر ان کے کسی عمل سے آج تک آنچ نہیں آئی اور وہ تم سے زیادہ دلیری سے ٹی ٹی پی پر لعنت بھیجتے ہیں۔ تمہاری اپنی حالت یہ ہے کہ تم نے اس ملک کو صرف کھایا ہے، تم اپنی پوری زندگی میں اس ملک کے لئے قربانی کا ایک لمحہ نہیں دکھا سکتے اور تمہاری حالت یہ ہے کہ یابیرون ملک سے داد شجاعت دیتے ہو یا فیک آئی ڈی سے فلسفے بھگارتے ہو اور گالی مجھے دیتے ہو ؟ جب تم اپنی بھینسوں کا دوددھ، دہی اور لسی اڑا کر لنچ اور ڈنر کے لئے سیر سپاٹے کرتے تھےتب میں اور میرے دوست اس ملک کے لئے گولیاں کھا رہے تھے۔ تم وہ حرام خور ہو جو تب بھی مجھے گالی دیتے تھے اور آج بھی مجھے گالی دیتے تمہیں حیاء نہیں آتی۔ میں ٹی ٹی پی پر ہی نہیں تم جیسے حرام خوروں پر بھی لعنت بھیجتا ہوں۔
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سانحہ پشاور ،ایک اور رخ،ضرور پڑھیں

Post by شازل »

آپ کا سچ شاید ہی کسی کو ہضم ہو
یہاں اختلاف کی کافی گنجائش ہے دیکھتے ہیں بھائی لوگ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

Re: سانحہ پشاور ،ایک اور رخ،ضرور پڑھیں

Post by شاہنواز »

بہت ہی جذباتی انداز میں لکھا گیاہے - میں اس سےمتفق نہیں ہوں میں متفق ہوں اس وقت کے طالبان سےجو کہ امن پسند تھے اسلام کے علمبردار تھے- میں ان طالبان کو جانتا ہوں جنہوں نے افغانستان میں امن قائم کیا اور پاکستانی قوم نے ان کی قدر کی اور ان کی جس قدر مدد کرسکتے تھےکی- لیکن اسامہ بن لادن کےبعد افغانستان بدل گیا دنیا بدل گئی -طالبان میں تشدد کرنے کی لہر عود کرآئی اور دنیا نے ایک ظالم طالبان کا روپ دیکھا جو افغانستان کا بیڑہ غرق کرنےچلےتھےاور پوری دنیا پر حکمرانی کرنا چاہ رہے تھے- اس سےملت اسلامیہ کو نقصان ہوا اور جہاد کو دہشت گردی کا نام دے دیا گیا-اسامہ نے مسلمانوں کےلئے کیا کیا-مسلمان دنیا بھر میں ذلیل رسوا ہونےلگے ویزا ملنا مشکل ہوگیا -دیار غیر سےنکالےجانے لگے-
پاکستان میں بچوں کو مار کر ان کو کیا مل رہا - اسلام میں تو عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا ممنوع ہے چا ہے وہ بچے غیر مسلموں کےہی کیوں نہ ہو- پشاور میں اسکولوں میں مدرسوں میں یہ سب کرکےان کو کیا مل رہاہے- کون سا جہاد ہورہا ہے- کس مذہب میں لکھا ہوا ہےیہ سب کرنے کا کس کو کیا ملےگا- چلیں مان لیا ہم غلط ہیں لیکن سب تو غلط نہیں ہوسکتے- معصوم بچوں اور عورتوں کا کیا قصور ہے-
Post Reply

Return to “اردو کالم”